عمران یونس: سرکلر روڈ کے رہائشیوں کا مچھلی منڈی اوراس سے پیدا ہونے والی گندگی کیخلاف احتجاج، مظاہرین کے ساتھ ساتھ اردو بازار ایسوسی ایشن نے منڈی کی فوری منتقلی کا مطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سرکلرروڈ مچھلی منڈی کے رہائشیوں نے مچھلی منڈی کیخلاف مین روڈ پر احتجاج کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ مچھلی منڈی کے باعث پورےعلاقہ میں تعفن کی فضا جنم لے رہی ہے، جس کے باعث بہت سے بیماریاں پھیل رہی ہے۔
صدر اردو بازار خالد پرویز کا کہنا تھا کہ مچھلی منڈی کے باعث اردو بازار کا کاروبار بری طرح متاثر ہورہاہے۔ دیگر منڈیوں کی طرح اس کو بھی شہر سے باہر منتقل کیا جائے۔
مظاہرین نے مچھلیاں اٹھا کر احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلٰی پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ منڈی کو منتقل کرکے صاف ستھرے ماحول میں زندگی گزارنے کا موقع دیا جائے۔