ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیسکو سمن آباد سب ڈویشن کا کارنا مہ

لیسکو سمن آباد سب ڈویشن کا کارنا مہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 نادیا مرزا: اچھرہ کے رہاشی کو 43 ہزار کا بل بجھوا دیا گیا۔ منیر احمد نے سٹی فورٹی ٹو سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ لیسکو انتظامیہ کی نا اہلی کی وجہ سے اسے 43ہزار 662 روپے کا بل بجھوایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اچھرہ کے رہائشی منیر احمد  کا کہنا تھا کہ بجلی کے بل  کے مطابق اس نے صرف ایک سو اٹھائیس یونٹس استعمال کیے ہیں۔ متاثرہ شہری نے کہا کہ اس کاگزشتہ ایک سال کا ریکارڈ چیک کیا جائے۔ کسی بھی ماہ نو ہزار سے اوپر بل نہیں آیا ۔

 شہری منیر احمد  لیسکو انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ موجودہ یونٹس کے مطابق بل  میں ہونے والی غلطی کو ٹھیک کیا جائے۔