ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کردہ 147 بھارتی ماہی گیر لاہور پہنچ گئے

جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کردہ 147 بھارتی ماہی گیر لاہور پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خان: پاکستان کی جانب سے جذبہ خیر سگالی کے تحت چھوڑے گئے 147 بھارتی ماہی گیر کراچی سے لاہور پہنچ گئے، ماہگیروں کوواہگہ کے راستے سےبھارت روانہ کیے جا ئیگا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی  ماہی گیر جو سمندری حدود  کی خلاف ورزی پر 11 ماہ قبل پکڑے گئے تھے۔ پاکستا نی حکومت نے جذبہ  خیر سگالی کے تحت 147 ماہی گیروں کو رہا کر دیا ہے۔ ماہی گیر ملیر جیل سےعلامہ اقبال ایکسپریس کےذریعے لاہور پہنچ گئے ہیں۔  ماہی گیروں کا کہنا تھاکہ پاکستان میں ان کے ساتھ بہت اچھا سلوک برتا گیا۔

ایدھی فاونڈیشن کی جانب سے رہا  ہونے والے ماہی گیروں کا استقبال کیا گیا۔ جن کو خوراک، کپڑے اور نقدی  فراہم کی گئی۔ ایدھی حکام کا کہنا تھا کہ فیصل ایدھی کی خصوصی ہدایت پر بھارتی ماہی گیروں کا خیال رکھا جارہا ہے۔

دوسری جانب ریلوے اسٹیشن سے ماہی گیروں کو واہگہ بارڈر روانہ کر دیا گیا جہاں رینجرز حکام انہیں بھارتی حکام کے حوالے کریں گے۔