ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی مریضوں کیلئے رحمت کی بجائےزحمت بن گیا

 پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی مریضوں کیلئے رحمت کی بجائےزحمت بن گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

توقیراکرم: پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی مسائل کی آماجگاہ بن گیا۔ پی آئی سی ہسپتال میں شدیدرش، مریض قطاریں بناکر انتظارکرنے لگے۔ شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ صحت کو اولین تر جیح دیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی مریضوں کیلئے رحمت کی بجائےزحمت بن گیا۔ پی آئی سی میں مریضوں کاشدیدرش ہونے سے لوگ قطاروں میں کھڑے ہونے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔ مطلوبہ تعدادمیں بیڈزدستیاب نہ ہونے سے مریض فرش اوروہیل چیئرزپرہی علاج کے انتظارمیں بیٹھتے ہیں۔

دل کے مریض پی آئی سی میں آکرمزیدپریشان ہوجاتے ہیں۔ لیب میں رپورٹس لینے کیلئے بھی انہیں گھنٹوں انتظارکی سولی پرلٹکناپڑتاہے۔ شہریوں  نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں مسائل کی وجہ سے حکومت پرکڑی تنقید کی۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ دیگرمنصوبوں کی بجائے صحت کواولین ترجیح دیتے ہوئے ہسپتالوں کی حالت بہترکی جائے۔