شاہد ندیم: لیسکو نے لائن سٹاف کو کرنٹ لگنے سے بچانے کے لیے2کروڑ21 لاکھ روپے کی لاگت سے سیفٹی گلوز خریدنے کا فیصلہ کر لیا۔ ڈائریکٹر ٹیکنیکل چوہدری انور کی جانب سے انسپکشن کے بعد گلوز خریدنے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق لیسکو چیف واجد علی کاظمی کی ہدایت پر کمپنی میں لائن سٹاف اور عام شہریوں کو کرنٹ لگنے کے واقعات سے بچانے کے لیے سیفٹی مہم شروع کی گئی ہے۔ جس کے تحت لیسکو نے سیفٹی قوانین کے مطابق گلوز خریدنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کا ٹینڈر کھولا جا چکا ہے۔
ذرائع کے مطابق لیسکو رواں سال9ہزار گلوز کی خریداری کرے گا۔ جو جلد لائن سٹاف میں تقسیم کر دیئے جائیں گے۔ 2کروڑ21 لاکھ روپے کی لاگت سے سیفٹی گلوز خریدے جائے گئے۔ سنگل گلوز پیس کی قیمت 2 ہزار 600 روپے مقرر کی گئی ہے۔ ڈائریکٹر ٹیکنیکل چوہدری محمد انور نے فرانس میں گلوز کی انسپکشن کی تھی۔ انسپکشن میں کلیئرنس ہونے پر کمپنی نے گلوز خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔