ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

21 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

21 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پاکستان میں پولیو وائرس کے پھیلاؤ میں اضافہ دیکھا گیا ہے، ملک کے 21 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ 

قومی ادارہ صحت میں قائم ریجنل ریفرنس لیبارٹری نے تصدیق کرتے ہوئے تفصیلات جاری کردیں۔  پاکستان انسدادِ پولیو پروگرام کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق مظفرآباد، ڈیرہ بگٹی، حب، خضدار، نوشکی کے سیوریج نمونے مثبت ہیں، نصیر آباد، اوستہ محمد، ژوب، لسبیلہ کے سیوریج نمونے مثبت ہیں، جبکہ اسلام آباد، چارسدہ، پشاور، صوابی کے سیوریج نمونے مثبت آئے ہیں اس کے علاوہ ٹانک، بہاولپور، ڈی جی خان، ملتان کے سیوریج نمونے مثبت آئے ہیں ۔ 

جھنگ، لاہور، کراچی ایسٹ، رحیم یار خان کی سیوریج کے نمونے مثبت آئے ہیں ۔