سٹی 42 : پاکستان ریلویز پولیس میں شمولیت اختیار کرنے کے شاندار مواقع، ریلوے پولیس میں سب انسپکٹر لیگل، اے ایس آئی، بم ڈسپوزل ٹیکنیشن اور کانسٹیبل کی خالی سیٹوں پہ بھرتیوں کا اعلان کیا گیا ہے ۔
ریلویز پولیس نے کنٹریکٹ بنیادوں پر ملک بھر میں سب انسپکٹر لیگل (BS-14) کی 7 ، اے ایس آئی (BS-9) کی 7، بم ڈسپوزل ٹیکنیشن (BS-7) کی 6 سیٹوں پہ بھرتی کی جائے گی۔ کانسٹیبل (BS-5) کی 480 آسامیوں پر بھرتیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
خالی اسامیو پہ بھرتیوں کا اشتہار بھی جاری کردیا گیا۔ خواہشمند امیدواران مجوزہ فارم پاکستان ریلویز پولیس کی آفیشل ویب سائٹ www.pakrail.gov.pk سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
خواہشمند افراد متعلقہ ڈویژن کی ریلویز پولیس لائینز سے حاصل کرسکتے ہیں۔ تمام افراد 24 فروری 2025 تک درخواست جمع کروا سکیں گئے۔