ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 6 ماہ گزر گئے،  انٹر میڈیٹ پرچوں کی مارکنگ کرنیوالے اساتذہ معاوضے سے محروم

 6 ماہ گزر گئے،  انٹر میڈیٹ پرچوں کی مارکنگ کرنیوالے اساتذہ معاوضے سے محروم
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جیند ریاض: انٹر میڈیٹ کے نتائج کا اعلان ہوئے 6 ماہ گزر گئے،نگران اور پرچوں کی مارکنگ کرنیوالے اساتذہ کو معاوضہ نہ مل سکا۔

تفصیلات کے مطابق انٹر کے پرچوں کی مارکنگ جون ،جولائی میں کی گئی تھی،انٹر کے سالانہ امتحانات کا انعقاد اپریل میں کیا گیا تھا۔

 اساتذہ کا کہنا ہے کہ مارکنگ کا کام مکمل کرنے کے باوجود معاوضہ نہ ملنا ناانصافی ہے،وقت پر معاوضہ نہ ملنے سے اساتذہ مارکنگ کرنے سے کتراتے ہیں،مشکل حالات کے باوجود مارکنگ کرتے ہیں،بروقت معاوضہ ادا نہ کر کے دلبرداشتہ کیا جاتا ہے،مارکنگ کا معاوضہ جلد ادا نہ کیا گیا تو اگلی بار مارکنگ ڈیوٹی نہیں کریں گے۔

ایسا نظام وضع کیا جائے کہ مارکنگ ختم ہوتے ہی سٹاف کا معاوضہ مل سکے۔

بورڈ حکام کے مطابق  تمام عملے کو معاوضوں کی ادائیگی آئندہ 10روز میں کردی جائے گی۔