سٹی42: نارووال میں مسلم لیگ نون کے باغی رہنما دانیال عزیز کو قومی اسمبلی کے حلقہ NA-75 میں مسلم لیگ نون کے امیدوار پر بظاہر بھاری برتری حاصل ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔
ے این اے 75 میں آزاد امیدوار دانیال عزیز 17890ووٹ لے کرپہلے نمبر پر ہیں، ڈاکٹر طاہر علی جاوید 9832 ووٹوں کے ساتھ دوسرے جبکہ مسلم لیگ نون کے ٹکٹ کے ساتھ الیکشن لڑنے والے احسن اقبال کے حمایت یافتہ انوارالحق 7632 لیکر تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
این اے 75 شکرگڑھ مین کہا جا رہا تھاکہ اصل مقابلہ دانیال عزیز اور مسلم لیگ نون کے احسن اقبال کے درمیان ہے۔ انوار الحق چوہدری کو ٹکٹ احسن اقبال نے دلوایا تھا اور اس حلقہ سے پہلے دانیال عزیز الیکشن لڑتے چلے آ رہے تھے۔ احسن اقبال کے مقامی سیاست میں دانیال عزیز کا ناطقہ بند کر دینے کی کوششوں کے ردعمل میں دانیال عزیز نے آخر کار بغاوت کر دی تھی اور احسن اقبال پر پبلک میں تنقید کرنے لگے تھے، احسن اقبال اور دانیال عزیز کی رسہ کشی میں مسلم لیگ نون کی سینئیر قیادت نے احسن اقبال کی سرپرستی کی تھی۔ جس کے بعد دانیال عزیز نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑا۔ ابھی اس حلقہ کے بیشتر پولنگ سٹیشنوں کے نتائج سامنے آنا باقی ہے۔