سٹی42: شیخوپورہ میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 115 میں بظاہر اپ سیٹ ہوتا دکھا دے رہا ہے۔ یہاں مسلم لیگ نون کے صف اول کے لیڈر میاں جاوید لطیف اپنے مدمقابل آزاد امیدوار خرم شہزاد ورک سے پیچھے ہو گئے ہیں۔ اب تک 65 پولنگ سٹیشنوں کے نتائج موصول ہوئے ہیں۔
این اے 115 میں کل پولنگ اسٹیشن 354 ہیں۔ ان میں سے 65 پولنگ اسٹیشن کا رزلٹ یہ ہے کہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ خرم شہزاد ورک 18081 پہلے نمبر پر مسلم لیگ ن کے امیدوار میاں جاوید لطیف 11248 دوسرے نمبر پر دکھائی دے رہے ہیں۔