نواز شریف مانسہرہ کی نشست پر آزاد امیدوار شہزادہ گستاسپ سے پیچھے رہ گئے

8 Feb, 2024 | 09:27 PM

سٹی42: پاکستان مسلم لیگ نون کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار میاں نواز شریف مانسہرہ میں قومی اسمبلی کی نشست این اے 15 میں اپنے مدمقابل آزاد امیدوار  شہزادہ محمد گستاسپ خان سے کافی پیچھے نظر آ رہے ہیں۔

اب تک موصول ہونے والے پولنگ سٹیشنوں کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ نون کے وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار میاں نواز شریف کو  4284 ووٹ ملے ہیں جبکہ ان کے مقابل شہزادہ گستاسپ خان 7332 ووٹ لے کر آگے ہیں۔

میاں نواز شریف آج ہونے والے انتخابات مین قومی اسمبلی کے دو حلقوں مین الیکشن لڑ رہے ہیں۔ لاہور کے این اے 130 میں ان کو آزاد امیدوار یاسمین راشد پر اب  تک برتری حاصل ہے۔

مزیدخبریں