سٹی42: جھنگ کے سخت مقابلہ والے حلقہ این اے 109 جھنگ 2 میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آذاد امیدوار شیخ وقاص اکرم اپنے مقابل مسلم لیگ نون کے امیدوار سے بظاہر آگے نکل رہے ہیں۔
اب تک سامنے آنے والے پولنگ سٹیشنوں کے نتائج کے مطابق شیخ وقاص اکرم نے 3982 ووٹ حاصل کئے ہیں جبکہ ان کے مقابل مسلم لیگ نون کے امیدوار محمد یعقوب شیخ 1777 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔
شیخ وقاص اکرم کئی پارٹیاں بدل کر پی ٹی آئی میں چلے گئے تھے۔ وہ پہلے مسلم لیگ نون کے امیدوار کی حیثیت سے بھی الیکشن جیت چکے ہیں۔ آج ہونے والے انتخابات میں انہیں پی ٹی آئی کے حامیوں کی ھمایت حاصل ہے۔