سٹی42: لاہور کے اہم ترین حلقہ این اے 130 میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے وزیر اعظم کیلئے امیدوار نواز شریف اور پاکستان تحریک انصاف کی حمایت یافتہ امیدوار یاسمین راشد میں کانٹے کا مقابلہ جاری ہے ۔
غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق نواز شریف 12365 ووٹوں کے ساتھ آگے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ سابقہ وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد 8562 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔