سٹی42: لاہور میں این اے 127 میں پاکستان پیپلز پاڑتی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری اپنے حریف عطا تارڑ سے بہت آگے دکھائی دے رہے ہیں۔ سات پولنگ سٹیشنوں کے نتائج سامنے آ چکے ہیں۔ بلاول بھٹوزرداری1475ووٹ کےساتھ آگے ہیں جبکہ ن لیگ کےعطااللہ تارڑ633ووٹ لےکرپیچھے ہیں۔
این اے 127 میں بلاول بھٹو بہت آگے
مصری شاہ سے 3 رکنی چور گینگ گرفتار
اسرار خان : مصری شاہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 رکنی چور گینگ گرفتار کرلیا
پولیس کے مطابق گرفتار ملزموں میں ہارون، زبیر اور عبداللہ شامل ہیں ۔ ملزمان نے لوہا مارکیٹ کی آڑھت میں چوری کی متعدد وارداتیں کیں ۔گرفتار ملزمان سے 2 من سکریپ لوہا، نقدی اور اسلحہ برآمد ہوا،
05:40 PM
November 11, 2024
05:38 PM
November 11, 2024
ڈالر مزید مہنگا ہو گیا
اشرف خان: حکومت کی جانب سے معاشی استحکام کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے لیکن روپے کی قدر میں کمی کا سفر تھمنے میں نہیں آ رہا ۔
سٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر 5 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 277.79 روپے سے بڑھ ہوکر 277.84 روپے کاہو گیا ، دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت اختتام ہوا ہے ،100 انڈیکس میں 366 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا،100 انڈیکس 0.40 فیصد اضافے سے 92 ہزار 304 پر پہلی بار بند ہوا
کاروبار کے دوران 100 انڈیکس کی بلند سطح 92 ہزار 514 رہی ،کاروبار کے دوران 100 انڈیکس کی کم سطح 91 ہزار 536 رہی،مارکیٹ میں 32.82 ارب روپے مالیت کے 75.26 کروڑ شئیرزکا کاروبار ہوا،مارکیٹ کپیٹلائزیشن 49 ارب روپے اضافے سے 11 ہزار 858 ارب روپے پر پہنچ گئی۔
امن و امان کےقیام کیلئے ایف سی اور پولیس کی عظیم قربانیاں ہیں:وزیرِاعظم
اویس کیانی: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں امن و امان قائم رکھنے کیلئے ایف سی اور پولیس کے افسران و اہلکاروں کی عظیم قربانیاں ہیں۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں ایف سی کے قافلے پر خارجی دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے حملے میں شہید ہونے والے ایف سی اہلکار کو خراجِ عقیدت پیش کی ،وزیرِاعظم نے شہید کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا بھی کی جبکہ حملے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو بہتریں طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
وزیرِاعظم کا کہناتھا کہ ملک میں امن و امان قائم رکھنے کیلئے ایف سی اور پولیس کے افسران و اہلکاروں کی عظیم قربانیاں ہیں،اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر ملک سے فتنہ الخوارج کی عفریت کے خاتمے کیلئے مصروفِ عمل سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کو مجھ سمیت پوری قوم خراجِ تحسین پیش کرتی ہے،پوری پاکستانی قوم دہشتگردی کی اس جنگ میں اپنی سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،پاکستانی قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی.
05:34 PM
November 11, 2024
05:17 PM
November 11, 2024
قسمت کمیلا پر مہربان؛ ہر فورکاسٹ میں ساؤتھ ایشئین ماں کی بیٹی کا نام
امریکہ کا صدر کون ہو گا، اس خاص بات کی ہر بار سچی فورکاسٹ کرنے والے امریکی پنڈت نے کمیلا ہیرس کے صدر بننے کی پیش گوئیاں کردیں۔
10صدور میں سے 9کی درست پیش گوئی کرنے والے امریکی مؤرخ لچ مین نے بھی پیش گوئی کی ہے کہ ٹرمپ کو شکست ہوگی، 1986کے بعد سے لچ مین کی صرف ایک بار 2000 میں پیش گوئی غلط ثابت ہوئی ، ٹرمپ کی 2016 ء میں جیت کی پیش گوئی کرنے والے تھامس ملر نے بھی اس بار کہہ دیا ہے کہ کملا ہیرس جیت جائیں گی.
امریکی جریدے فارچیو کے مطابق مہم کے آخری مرحلے میں پیش گوئی اچانک ٹرمپ سے ہٹ گئی اور ہیرس کامیاب ہورہی ہیں ۔ایک ہفتہ پہلے جو پیشن گوئیاں ٹرمپ کی طرف جاتی نظر آرہی تھیں ، وہ اب نہیں۔ اب کمیلا ہیرس تقریباً ہر فورکاسٹ اور پریڈکشن میں برتری میں ہے۔
تاریخ دان ایلن لچ مین اپنی پیش گوئی پر قائم ہیں کہ نائب صدر کملا ہیرس وائٹ ہاؤس میں پہنچنے کے یُدھ میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دیں گی۔
مورخ لچ مین نے گزشتہ 10 صدارتی انتخابات میں سے 9 کی درست پیش گوئی کی تھی، اب وہ کمیلا ہیرس کوصدر بنتا دیکھ رہے ہیں۔
لچ مین کی واحد غلط پیش گوئی 2000 میں ہوئی جب اس نے کہا کہ ڈیموکریٹ امیدوار الگور وائٹ ہاؤس جائیں گے۔
ووٹ دو، کپڑے دھو: امریکی صدارتی انتخابات کیلئے منفرد پولنگ اسٹیشنز بن گئے
حال ہی میں مورخ اور امریکن یونیورسٹی کے پروفیسر ایلن لچ مین نے 13 معیاروں کا استعمال کرتے ہوئے ایک ماڈل بنایا جس سے یہ اندازہ لگایا جا سکے کہ آیا موجودہ پارٹی کا صدارتی امیدوار جیت جائے گا یا ہارے گا۔
ان کے ماڈل کے مطابق ڈیموکریٹک امیدوار کمیلا ہیرس 2024 میں امریکی انتخابات جیت جائیں گی۔ امریکی جریدے نیوز ویک کے مطابق کمیلا ہیرس کی جیت کی پیش گوئی اسی نے کی ہے جس نے ڈونلڈ ٹرمپ کی 2016 کی جیت کا کہا تھا۔
نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کے ڈیٹا سائنسدان تھامس ملر کی پیشین گوئی کے مطابق، ہیرس ٹرمپ کے خلاف جیت جائیں گی۔
دنیا کا واحد ائیر پورٹ جہاں کبھی کسی مسافر کا سامان گم نہیں ہوا
ویب ڈیسک : ائیر پورٹ پر اکثر یہی شکایات سننے کو ملتی ہیں کہ سامان گم ہوگیا۔ مسافر احتجاج بھی کرتے ہیں اپنی شکایات بھی درج کرواتے ہیں مگر ایسا اکثر ہوتا رہتا ہے لیکن دنیا میں ایک ایسا ائیر پورٹ بھی ہے جہاں کبھی کسی مسافر کا سامان گم نہیں ہوا۔
جاپان کے شہر اوساکا اور ٹوکیو کے قریب کنسائی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ذمہ داران کا دعویٰ ہے کہ یہاں پچھلے 30 برس میں کبھی کسی مسافر کا سامان گم نہیں ہوا۔
کہا جاتا ہے اس ہوائی اڈے پر تقریبا 3 ہزار بیگز روزانہ ہینڈل کیے جاتے ہیں اور وہ ہر مسافر کو اس تک اس کا سامان پہنچا دیتے ہیں ۔عملے کے مطابق یہ ان کی روٹین ہے۔
کانسائی ائیرپورٹ کی ہینڈلنگ کمپنی CKTS کے سپروائزر تسویوشی ہابوٹا نے بتایا کہ ’ہم صرف کام کرنے کے عمل اور اپنے اصولوں کی پیروی کرتے ہیں اورہم صرف وہی کرتے ہیں جو ہماری ڈیوٹی ہے ‘ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس حوالے سے کوئی خاص تربیت بھی نہیں ہوئی لیکن ان کی ٹیمیں مسافروں کے 3 ہزار سے زائد سامان کو توجہ سے سنبھال کر رکھتے ہیں اور سوٹ کیس کے ہینڈ ل اس رخ پر رکھتے ہیں جس سے مسافروں کے لیے سامان اٹھانا آسان ہو۔ عملے کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ کنسائی ائیرپورٹ پر ہوائی جہاز کی آمد کے محض 15 منٹ کے اندر سامان ٹرمینل کی عمارت کے اندر کیریسل پر آجاتا ہے تاکہ مسافروں کی پریشانی کم ہو۔
جاپان کے مصروف ترین بین الاقوامی ہوائی اڈوں میں سے ایک کانسائی کو اپریل میں یوکے کی ایئرپورٹ ریٹنگ تنظیم SKYTRAX کی طرف سے سامان کی بروقت فراہمی کے لیے دنیا کا بہترین ہوائی اڈہ قرار دیا گیا تھا۔ اس پر ہوائی اڈے کے شریک سی ای او بینوا رولیو نے کہا، ’کانسائی ایئرپورٹ پر ہر شخص اس پر فخر کرتا ہے۔
تاہم ٹیکنالوجی کی بدولت عالمی سطح پر سامان کے کھوجانے کی تعداد کم ہوگئی ہے ۔
کہا جاتا ہے کہ مسافروں کی پروازوں کے درمیان کوئی کنکشن نہ ہو تو سامان عموماً صحیح طریقے سے سنبھالا جاتا ہے۔ لیکن اصل مسئلہ تب ہوتا ہے جب مسافروں کے پاس ایک پرواز سے دوسری پرواز کے لیے قلیل وقت ہوتا ہے۔
04:42 PM
November 11, 2024
04:37 PM
November 11, 2024
انچارج انویسٹی گیشن ، اے ایس آئی سمیت 8 افراد کے خلاف مقدمہ درج
سٹی 42: انچارج انویسٹی گیشن گرین ٹاؤن ، اے ایس آئی کانسٹیبل سمیت 8 افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔
پولیس کے مطابق مقدمہ اختیارات سے تجاوز کی دفعہ کے تحت درج کیا گیا ،مقدمہ کی مدعی حراست میں لیے جانے والے نوجوان کی والدہ ہے ، ایف آئی آر کے مطابق انچارج انویسٹی گیشن ریحان بٹ نے ساتھی اہلکاروں اور 5نامعلوم افراد کے ہمراہ گھر پر دھاوا بولا،پولیس اہلکار بیٹے کو زبردستی تھانے لیکر گئے ،ملزمان نے بیٹے کی رہائی کے بدلے 2کروڑ روپے کا مطالبہ کیا ،36لاکھ 40 ہزار روپے وصول کرکے بیٹے کو چھوڑا گیا ، مدعی مقدمہ نے الزام لگایا ہے کہ ملزمان بیٹے کو پولیس مقابلے میں مارنے کی دھمکیاں دیتے رہے ہیں ۔
جسٹس منیب اختر جج رہنے کے قابل نہیں، کام کرنے سے روکا جائے، سپریم جوڈیشل کونسل میں درخواست
سٹی42: سپریم کورٹ کے جج منیب اختر کو کام کرنے سے روکنے کیلئے سپریم جوڈیشل کونسل میں درخواست دائر کردی گئی۔
ایڈووکیٹ شاہجہان کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ جسٹس منیب اختر سپریم کورٹ کا نظام غیر فعال کرنے کے مرتکب ہوئے، انہیں کام کرنے سے روکا جائے۔
درخواست گزار ن وکیل نے عام شہری کی حیثیت سے درخواست دیتےہوئے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 209 کے تحت جسٹس منیب اختر کے خلاف کارروائی کی جائے۔
درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ جسٹس منیب اختر متعدد بار ججز کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے، وہ جج کے عہدے پر رہنے کے قابل نہیں ہیں۔
کچھ عرصہ پہلے سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف بھی سپریم جوڈیشل کونسل میں درخواست دائر کی گئی تھی، تاہم انہوں نے تحقیقات کے دوران ہی عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
04:36 PM
November 11, 2024
04:28 PM
November 11, 2024
عزت مآب جسٹس امین الدین آئینی بینچ کے سربراہ منتخب ہو گئے
سٹی42: جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ کے جج عزت مآب جسٹس امین الدین کو آئینی بینچ کا سربراہ منتخب کر لیا ہے۔
جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج منگل کے روز ہوا۔ اطلاع ہے کہ جسٹس امین الدین کو سات ارکان کی اک؟ثریت نے منتخب کیا جبکہ اس فیصلہ کی مخالفت میں پانچ ارکان نے ووٹ دیئے۔ جسٹس جمال مندوخیل، پنجاب سے جسٹس عائشہ ملک ، خیبر پختونخواہ سے جسٹس مسرت ہلالی کو بھی آئینی بینچ میں مقدمات سننے کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی بھی آئینی بنچ کے رکن منتخب ہو گئے ہیں۔
معلوم ہوا ہے کہ پی ٹئی آئی کے جوڈیشل کمیشن میں ارکان شبلی فراز اور عمر ایوب نے عزت مآب جسٹس امین الدین کو آئینی بنچ کا سربراہ بنانے کے خلاف ووٹ دیا۔
سپریم کورٹ میں خصوصی آئینی بنچ اور اس بنچ کو تشکیل دینے کے لئے خصوصی جوڈیشل کمیشن پارلیمنٹ آف پاکستان کی منظور کردہ 26 ویں ترمیم کے نتیجہ میں وجود میں آئے ہیں۔
آئینی بنچ پاکستان کے قانون دان طبقوں کی طرف سے سامنے لائے گئے یا کسی بھی آئینی تنازعہ، یا آئین کی کسی پروویژن کی تشریح کی ضرورت کے تحت بھیجے گئے معاملات پر سماعت کیا کرے گا۔ اس آئینی بنچ کے قیام کا مقصد سپریم کورٹ میں عام شہریوں کے مقدمات کی سماعتوں میں بار بار آنے والی رکاوٹوں کو دور کر کے مقدمات کی سماعت کی رفتار تیز کرنا ہے۔
رائیونڈ ، بچےسے جنسی زیادتی کرنےوالا ملزم گرفتار
عابد چوہدری: ڈولفن سکواڈ نے 15کی اطلاع پرایکشن لیتے ہوئے جنسی وحشی درندہ برہنہ حالت میں گرفتار کرلیا۔
ترجمان ڈولفن کے مطابق رائیونڈ نجی کوارٹر میں بچے سے جنسی زیادتی کرنےوالا وحشی درندہ گرفتار کرلیا ۔ ملزم 10 سالہ بچے کو بلیک میل کر کے متعدد بار زیادتی کرچکا ہے،ملزم آج بھی نوعمر بچہ کو زبردستی ہمراہ لے گیا،ڈولفن نے ملزم ارشاد کو قانونی کارروائی کیلئے تھانہ رائیونڈ کے حوالے کردیا
04:26 PM
November 11, 2024
04:18 PM
November 11, 2024
کوالٹی آف انویسٹی گیشن میری ترجیح ہے،ایس ایس پی محمد نوید
عرفان ملک : ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہورمحمدنویدکی زیرصدارت تبدیلی تفتیش فرسٹ بورڈ کا انعقاد ہوا۔انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ تبدیلی تفتیش بورڈ میں ڈویژنل ایس پیز نے شرکت کی ۔
بورڈ میں قتل،اقدام قتل، اغواء،ڈکیتی زیادتی،چیک ڈس آنرودیگر32 مقدمات زیر بحث آئے،بورڈ میں تفتیشی افسران اور فریقین نے اپنے اپنے موقف سے افسران کو آگاہ کیا،بورڈ میں افسران نے دونوں فریقین کو سننے کے بعد تبدیلی تفتیش سے متعلق احکامات جاری کیے،اختیارات سے تجاوز و تفتیش میرٹ پر نہ کرنیوالے متعدد تفتیشی افسران کو وارننگ و شوکاز نوٹسز جاری کیے گئے ۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے کہا کوالٹی آف انویسٹی گیشن میری ترجیح ہے،فرائض کی انجام دہی میں کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں۔
ہم ڈر گئے سہم گئے تو ملک میں تاریکی کا راج ہو گا: سلمان اکرم راجہ
ویب ڈیسک: رہنما پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ حکومت نے گزشتہ روز عدلیہ اور پوری قوم پر حملہ کیا ہے، مقتدرہ کی خواہش پر جج لگانا ملک کو محکوم بنانے کے مترادف ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ حکومت اب مقتدرہ کی خواہش پر جج لگائے گی، یہ پاکستان کو ایک محکوم ملک بنانے کی سازش ہے۔
پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ آزاد ذہن رکھنے والوں کے لیے دروازے بند کر دیے گئے ہیں، ہمیں فیصلہ کرنا ہے ڈرے ہوئے انسانوں کی طرح رہنا ہے یا آزاد قوم کی طرح، ہمیں اور ہمارے بچوں کو بھی دبایا جارہا ہے، ہم ڈر گئے سہم گئے تو ملک میں تاریکی کا راج ہو گا، آج ہماری نوجوان نسل مایوس ہو چکی ہے، وہ ملک سے فرار چاہتے ہیں۔
04:13 PM
November 11, 2024
04:10 PM
November 11, 2024
اسرائیل کی پارلیمنٹ میں قانون سازی کے دوران نیتن یاہو کی حکومت کو غیر متوقع شکست
سٹی42: اسرائیل میں نیتن یاہو کی حکومت نے "ہریدی ڈرافت سے استثنا حاصل کرنے والوں کے لیے ڈے کیئر سبسڈی" پر ووٹ کے لیے اکثریت کھو دی۔
آج منگل کی صبح 10:04 بجے ٹائمز آف اسرائیل نے عبرانی زبان کی میڈیا رپورٹس کے حوالے سے اطلاع دی کہ اسرائیل کی کینیست میں قانون سازی کے دوران نیتن یاہو حکومت کے اتحاد نے الٹرا آرتھوڈوکس یونائیٹڈ تورہ یہودیت پارٹی کی طرف سے ہریدی ڈرافٹ سے استثنا حاصل کرنے والوں کے لیے سبسڈی کو محفوظ رکھنے کے لیے متنازع ڈے کیئر قانون کو منظور کرنے کے لیے درکار ووٹ کھو دیے۔ یہ صورتحال اس لئے پیدا ہوئی کہ انتہائی دائیں بازو کی مذہبی صیہونیت پارٹی کے دو قانون سازوں - موشے سلیمان اور اوہد تال - نے ماعلان کیا ہے کہ وہ قانون سازی کے لیے ووٹ نہیں دیں گے۔
گزشتہ رات، طاقتور خارجہ امور اور دفاعی کمیٹی کے چیئرمین لیکوڈ ایم کے یولی ایڈلسٹین نے اعلان کیا تھا کہ وہ بل کی حمایت نہیں کریں گے۔
اسرائیل کی والہ نیوز سائٹ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو، اس معاملے پر اپنی اتحادی یونائیٹڈ تورہ جوڈاازم پارٹی کے ساتھ ٹوٹ پھوٹ کے خوف سے، قانون سازی کے لیے ووٹ دینے کے لیے اتحادی اور اپوزیشن دونوں کے قانون سازوں پر دباؤ ڈالنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔
اتحاد کی نیو ہوپ پارٹی کے چیئرمین منسٹر گیڈون ساعار نے کہا کہ ان کی پارٹی، جس کے پاس چار سیٹیں ہیں، قانون سازی کے خلاف ووٹ دے گی جب وہ کنیسٹ ووٹ کے لیے آئے گی، اور مذہبی صیہونیت ایم کے اوفیر سوفر اور لیکود ایم کے موشے سعدا اور ڈین الوز نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ قانون سازی کو ووٹ نہیں دیں گے۔
اس کا مطلب یہ ہوگا کہ 10 قانون ساز بل کے خلاف ووٹ دیں گے۔ اس اتحاد کے پاس آٹھ نشستوں کی اکثریت ہے، اور وزیر دفاع یوو گیلنٹ سے بھی بڑے پیمانے پر توقع کی جاتی ہے کہ وہ قانون کے خلاف ووٹ دیں گے۔
کابینہ نے اتوار کو وزارتی کمیٹی برائے قانون سازی میں مجوزہ قانون کو آگے بڑھایا۔ بل اب ابتدائی سائیٹنگ میں ووٹ کے لیے کنیسٹ کے پاس جائے گا، ممکنہ طور پر کل۔
اس قانون سازی کا، جو گزشتہ ہفتے پیش کیا گیا تھا، اس بات کی ضمانت دینا ہے کہ الٹرا آرتھوڈوکس مردوں کے بچے جو فوجی خدمات انجام دینے کے پابند ہیں، لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا ہے، وہ ریاستی مالی اعانت سے چلنے والی ڈے کیئر سبسڈی کے اہل رہیں گے۔
اس کا مقصد ہائی کورٹ آف جسٹس کے اس فیصلے کو روکنا ہے کہ اس طرح کی مالی معاونت ایسے معاملات میں غیر قانونی ہے جہاں والد کو اسرائیل کی دفاعی افواج میں خدمات انجام دینا چاہئے لیکن ایسا نہیں ہے۔
یہ بل انتہائی متنازعہ ہے، ناقدین کا دعویٰ ہے کہ یہ الٹرا آرتھوڈوکس مردوں کو فوجی خدمات انجام نہ دینے کی ترغیب دیتا رہے گا یہاں تک کہ حماس اور حزب اللہ دہشت گرد گروپوں کے خلاف ایک سال کی کثیر محاذ جنگ کے بعد IDF کو افرادی قوت کی شدید قلت کا سامنا ہے۔
ڈی ایچ اے ، گھروں کے بعد دفاتر میں چوری کی وارداتیں
وقاص احمد : ڈی ایچ اے چوروں کی آماجگاہ بن گیا،گھروں کے بعد اب دفاتر میں بھی چوری کی وارداتیں شروع ہوگئیں۔
ایف آئی آرز کے مطابق ڈی ایچ اے فیز 8 کمرشل براڈوے پر دو دفاتر میں بیک وقت چوری کی وارداتیں ہوئیں۔ چور دفاتر کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے نقدی،قیمتی لیپ ٹاپ اور کروڑوں مالیت کی پراپرٹی دستاویزات چرا کرلے گئے۔تھانہ ڈیفنس سی کی حدود میں دفاتر کی توڑ پھوڑ سے لاکھوں کا نقصان ہوا۔پولیس نے شہری کاشف علی اور طیب صلاح الدین کی مدعیت میں مقدمات درج کرلیے تاہم ڈی ایچ اے انتظامیہ اور پولیس تاحال چوروں کا سراغ لگانے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔شہریوں کا کہناہے کہ ڈی ایچ اے میں عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے ۔
04:10 PM
November 11, 2024
03:47 PM
November 11, 2024
پاکستان میں سونے کا پہاڑ دریافت ؟ اب ہر پاکستانی امیر ہوجائے گا
جی ہاں یہ غلط نہیں ہے کہ پاکستان میں سونے کا بڑا زخیرہ ہے جسے اب حاصل کرنے کے لیے حکومت پنجاب کو ہوش آگیا ہے اور یہ اتنا سونا ہے کہ ہم نکالتے نکالتے تھک جائیں گے لیکن یہ سونا ختم ہونے والا نہیں ہے کچھ لوگوں کا یہ خیال ہے کہ شائد قیامت کے نزدیک جب دریائے فرات خشک ہوجائے گا تو ایک حدیث مبارکہ کے مفہوم کے مطابق اُس میں سے سونے کا پہاڑ نکل آئے گا جس کو حاصل کرنے کے لیے دنیا آپس میں لڑے گی یہ حدیث اپنی جگہ لیکن میں آج جس سونے کا ذکر کررہا ہوں اُس کا ذکر تو قرآن پاک میں بھی ہے۔
جہاں دنیا ابھی پہنچی ہے وہاں سورۃ رعد کی آیت نمبر 17 کا مفہوم یہ ہے کہ
بارش گرتی ہے اور ندی نالے اپنی مقدار کے مطابق بہہ نکلتے ہیں پانی کے اوپر جھاگ اٹھتی ہے جس میں وہ منافع بھی ہوتا ہے جھاگ اڑ جاتی ہے اور نفع والی چیز بیٹھ جاتی ہے جسے آگ سے پگھلا کر زیور اور دوسری کارآمد اشیا بناتے ہو اس میں سے وہ سب نکلتا ہے اور اللہ اسی طرح حق کو باطل سے جدا کرتا ہے یعنی دنیاوی زندگی جھاگ ہے اور نیک اعمال وہ سونا ہے جو جمع ہوتے رہتے ہیں اور یہی انسان کی اصل زیبائش ہے ۔
اب آئین پاکستان میں سونے کے ذخائر کی جانب۔ تو جناب ہمارے دریائے سندھ میں اتنا سونا ہے کہ ہم نکالتے نکالتے تھک جائیں گے، دریا سونا اگلتے اگلتے نہیں تھکے گا ،سب سے پہلے میں نے اسی لیے قرآن و حدیث سے اس دعویٰ کو جانچا کہ کیا قرآن و حدیث سے ثابت شدہ ہے یا نہیں کہ دریاؤں میں سونا پایا جاتا ہے یا نہیں؟ یہ بیان کرنا اس لیے بھی ضروری ہے کہ کہیں اس کو لوک داستان یا کہانی سمجھ کر نظر انداز نا کر دیا جائے کہ دریا میں اگر سونا ہے تو یہ ثابت کہاں سے ہوگا تو جناب دریائے سندھ میں اٹک سے پار جہاں سے دریا پر سکون ہونا شروع ہوتا ہے اور تربیلا ڈیم تک اس کی ریت میں وہ سونا پایا جاتا ہے جسے "پلیسر گولڈ " یا ریت میں چھپا سونا کہا جاتا ہے۔ دریائے سندھ میں یہ سونا نکالنے والے دہائیوں سے یہ کام کر رہے ہیں کہ روایتی انداز میں دریا کے ڈیلٹا سے پتھر اور ریت کو اٹھایا جاتا ہے اور اسے چھاننی میں چھانا جاتا ہے اور یوں سونے کے ذرات تلاش کیے جاتے ہیں جس سے اُن کا روزگار چلتا ہے لیکن اب حکومت پنجاب نے یہ سونا سائنٹیفک انداز میں خود نکالنے اور استعمال کرنے کا پروگرام بنایا ہے حکومت کے جاری کردہ نوٹفیکیشن کے مطابق
’’ اٹک میں 3 ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ،پنجاب حکومت کا معدنی ذخائر اور ماحول کے تحفظ کیلئے احسن اقدام،ضلع اٹک میں سونے سمیت تمام معدنیات کی بغیر اجازت کان کنی پر پابندی عائد کردی گئی ہے،سیکرٹری داخلہ پنجاب نے اٹک میں 3 ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے ،اٹک میں دریائے سندھ کے اطراف سونے سمیت تمام معدنیات کی بلا اجازت کھدائی پر دفعہ 144 نافذ رہے گی ،دریائے سندھ کے اطراف کان کنی یا کھدائی کی مشینری کی نقل و حمل پر بھی 3 ماہ کیلئے پابندی عائد کی گئی ہے ،پلیسر گولڈ قومی خزانے کیلئے اہم ترین معدنیات میں سے ایک ہے،محکمہ داخلہ پنجاب نے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا‘‘
جی جناب یہ ہے وہ خبر جسے مجھے آپ تک پہنچانا تھا ظاہر ہے نجی طور پر کام کرنے والے روایتی انداز میں صرف کنارے کنارے ہی یہ کام کرتے تھے حکومت بڑے پیمانے پر یہ کام کرئے گی تو نتیجہ کیا سے کیا ہوگا ماہرین کے مطابق دریائے سندھ اور اس کے معاون ندی نالوں میں کچھ ایسے پہاڑ موجود ہیں جہاں سونے کے چھپے ہوئے زخائر ہیں جس میں سے پانی اپنا حصہ وصول کرتا چلا آرہا ہے یہ صدیوں سے بہہ رہا ہے اور پہاڑ بھی صدیوں سے ہیں اس پہاڑ کو تو تلاش کرنا شائد ممکن نا ہو لیکن دریا میں سے سونا نکالا جا سکتا ہے حکومت نے ابتدائی طور پر تین ماہ کی پابندی عائد کی ہے جو بڑھائی بھی جاسکتی ہے کیونکہ ماہر ارضیات کا کہنا ہے کہ دنیا کے تمام دریاوں سے ذیادہ پلیسر گولڈ دریائے سندھ میں پایا جاتا ہے۔
نوٹ:بلاگر کے ذاتی خیالات سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں۔ایڈیٹر
دہشتگردی کیخلاف جنگ پاکستان کی بقا کی جنگ ہے، محسن نقوی
اویس کیانی: وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ پاکستان کی بقا کی جنگ ہے۔
انہوں نے وانا میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی جانب سے گاڑی پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے شہید اہلکار عثمان کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔
وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے شہید اہلکار کے اہلِ خانہ سے اظہارِ یک جہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، شہداء کی قربانیوں کو سلیوٹ کرتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ شہداء کی قربانیوں کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی، دہشت گردی کے خلاف جنگ پاکستان کی بقا کی جنگ ہے۔ قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔
03:47 PM
November 11, 2024
03:40 PM
November 11, 2024
پولیس کی گاڑیاں جلانے کا مقدمہ، پی ٹی آئی کارکنوں کو گرین سگنل مل گیا
جمال الدین:زمان پارک کے باہر پولیس کی گاڑیاں جلانے کا مقدمہ،عدالت نے پی ٹی آئی کے کارکنوں کی عبوری ضمانت کنفرم کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے ملزمان کو 1-1لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا،انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے فیصلہ سنایا،ملزم مسعود احمد سبحانی اور محمد رمضان حاضری کیلئے عدالت میں پیش ہوئے۔
پولیس نے مقدمہ کا ریکارڈ عدالت میں پیش کیا،ملزمان کی جانب سے ملک پرویز اقبال ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے۔
سپریم کورٹ میں 26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواست دائر
امانت گشکوری: سپریم کورٹ 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف ایک اور درخواست دائر کردی گئی،درخواست اظہر صدیق، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بھچڑ نے دائر کی۔
تفصیلات کے مطابق درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدلیہ کی آزادی سے متصادم ترمیم کالعدم قرار دی جائے،سپریم کورٹ نے آئینی درخواست کو ڈائری نمبر بھی الاٹ کر دیا۔
درخواست میں کہا گیا کہ ترمیم آئین کے بنیادی ڈھانچے سے متصادم ہے،عدلیہ کی آزادی ختم کرنے کا اختیار پارلیمان کے پاس بھی نہیں،سپریم کورٹ قرار دے چکی کہ بنیادی حقوق کو ختم یا کم نہیں کیا جا سکتا۔
03:33 PM
November 11, 2024
03:30 PM
November 11, 2024
نئی حج پالیسی منظور، آئندہ برس سرکاری حج پیکج کتنا ہوگا؟
اویس کیانی: وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی ،پالیسی کے تحت سرکاری حج پیکج10لاکھ 65ہزارسے75ہزارتک ہوگا.
وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دی۔
پالیسی کے تحت آئندہ برس 1لاکھ 79 ہزار210 عازمین حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے ، اگلے سال سرکاری حج پیکج 10لاکھ 65ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان ہوگا۔
حج کوٹہ گورنمنٹ اور پرائیویٹ حج سکیم میں 50/50 فیصد کے تناسب سے تقسیم ہوگا، حج پالیسی میں سپانسر شپ سکیم بھی منظور کی گئی ہے۔
دوران حج انتقال اور زخمی ہونے والوں کے لئے معاوضہ بڑھادیا گیا ۔انتقال کرنے والوں کےلواحقین کو 10 سے 20 لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے گا جبکہ دوران حج زخمی ہونے والوں کو 10 لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے گا۔
اس سال12سال سےکم عمربچوں کوسفرکی اجازت نہیں ہوگی. حکومتی کوٹے کے حوالے سے کمپیوٹرآئزڈ بیلیٹنگ کی جائے گی.طویل دورانیے کا حج 38 سے 42 اور مختصر دورانیے کا حج 20 سے 25 روز پر محیط ہوگا ، عازمین حج کے لیے سعودی حکومت سے منظور شدہ ویکسین لازمی قرار دی گئی ہے۔
کابینہ کوبریفنگ کے مطابق روڈ ٹو مکہ کی سہولت اسلام آباد اور کراچی کےایئرپورٹس پر دستیاب ہو گی,سہولیات کیلئےاس بار ناظم کا نیا عہدہ مقرر کیا گیا ہے۔ہر 100 حجاج کے لیے ایک ناظم مقرر ہو گا، ان ناظمین کا انتخاب ویلفیئر اسٹاف میں سے ہی کیا جائے گا۔
وفاقی کابینہ کا ہدایت دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ایسےافرادکوترجیح دی جائےجوپہلی بارحج کررہےہوں۔
دوسری جانب وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہمارا پالیسی ریٹ 22 فیصد سے 15فیصد پرآگیا ہے، پالیسی ریٹ کا 15فیصد پر آنا خوش آئند پیشرفت ہے، پالیسی ریٹ میں کمی کاروبار،صنعت اور دیگر شعبوں کیلئے اچھی خبر ہے، پالیسی ریٹ کم ہونے سے قرضوں کے حجم میں کمی آئے گی، ملک میں معاشی استحکام کے لیے اقدامات کررہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ مرکزی بینک نے گزشتہ چند ماہ میں پالیسی ریٹ میں بتدریج کمی کی، معاشی اشاریے مثبت سمت کی جانب گامزن ہیں، معیشت مستحکم بنیادوں پر آگے بڑھ رہی ہے، ایسے ہی بہتری آتی رہی تو معیشت اچھے طریقے سے آگے بڑھے گی، سردیوں کیلئے بہت اچھی ونٹر پیکیج خبر ہے، چاہتے ہیں عام آدمی کو ریلیف ملے اور روزگار بڑھے۔
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ میں نے سعودی عرب کا دورہ کیا تھا،محمد بن سلمان سے گفتگو ہوئی، سعودی ولی عہد نے پاکستان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، بزنس ٹو بزنس معاہدوں پر پیشرفت ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے دورہ سعودی عرب کے تناظر میں ہمارا وفد سعودی عرب گیا ہے، وفد کے دورے میں شمسی توانائی، ہنرمند افرادی قوت اور کان کنی کے شعبوں سے متعلق امور زیر غور آئیں گے، پاکستانی وفد آئی ٹی ،معدنیات اور توانائی کے شعبے پر بات کرے گا۔
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ آذربائیجان کے ساتھ بھی 2ارب ڈالر کے معاہدوں کے حوالے سے بات ہوئی ہے، یہ ہم پر منحصر ہے کہ کس حد تک ایم او یوز سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔
شاہدرہ؛ تہرے قتل کی لرزہ خیزواردات میں بڑی پیشرفت
وقاص احمد: شاہدرہ کے علاقے میں دیرینہ دشمنی پر باپ، بیٹوں کے قتل کا معاملہ,شاہدرہ پولیس نے قتل کی سہولت کاری کے الزام میں 9 افراد کو حراست میں لے لیا.
تفصیلات کےمطابق زیر حراست 9 افراد مقدمے میں نامزد ملزمان کے رشتے دار ہیں،باپ اور دو بیٹوں کے قتل میں نامزد ملزمان سے کوئی بھی گرفتار نہیں ہو سکا۔
ہفتے کے روز مخالفین نے پیشی پر آتے ہوئے فائرنگ کرکے باپ کو دو بیٹوں سمیت قتل کر دیا تھا۔
تہرے قتل کا مقدمہ مقتول کے بھائی جعفر کی مدعیت میں شاہدرہ تھانے میں درج ہے،پولیس کا کہناتھا کہ مقدمے میں نامزد ملزم عرفان، عثمان ،رمضان اور دیگر کی گرفتاری کیلئے کوششیں کی جارہی ہے۔
03:22 PM
November 11, 2024
03:16 PM
November 11, 2024
سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد کمی
ویب ڈیسک: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد آج کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
آل صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں عالمی منڈی کے زیراثر سونے کی قیمت میں کمی ہوئی اور فی تولہ سونے کے بھاؤ 500 روپے کم ہوگئے،ملک میں سونے کی فی تولہ نئی قیمت 2 لاکھ 83 ہزار 200 روپے ہوگئی جبکہ گرام سونے کی قیمت 429 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 42 ہزار798 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں 5 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد نئی قیمت 2736 ڈالر فی اونس ہوگئی۔
جوہر ٹاؤن؛ گھر میں گھس کر نامعلوم افراد نے دو بھائیوں کو اغواء کرلیا
فاران یامین:جوہر ٹاؤن کے علاقے سے 2بھائی مبینہ طور پر اغواء، اہل خانہ کا کہنا تھا کہ دونوں بھائیوں کو نامعلوم افراد گھر سے اغواء کر کے لے گئے۔
اہل خانہ نے بتایا کہ مبینہ مغوی عبدالحنان ،ایاز اندرون شہر میں سنیار کا کام کرتے ہیں، مغوی عبدالحنان کی اہلیہ ثمرین حنان کا کہناتھا کہ رات ڈیڑھ سے 2بجے دروازے پر مسلسل گھنٹیاں بجائی گئیں،نامعلوم افراد نے شوہر عبدالحنان سے متعلق پوچھا،شوہر کی غیر موجودگی کا بتایا تو نا معلوم افراد دھکا دے کر گھر میں داخل ہوگئے۔
نامعلوم افراد نے تمام گھر والوں کو ڈرائنگ روم میں یرغمال بنالیا،الماریوں،دروازوں کو چیک کیا گیا،موبائل ،لیپ ٹاپ ،قیمتی سامان لے گئے،مسلح افراد گھر میں موجود 3گاڑیاں بھی ساتھ لے گئے۔
مغوی کی اہلیہ نےالزام لگایا کہ سی سی ٹی وی کیمرے توڑ گئے ،جیٹھ ایاز بابر کو اغوا کرلیا ،میرے شوہر کو فون کر کے بلوایا گیا اور انہیں بھی ساتھ لے گئے،مسلح افراد کے جانے پر 15پر شوہر ،جیٹھ کے اغواء کی اطلاع دی، تھانہ ستوکتلہ کے اہلکار موقع پر پہنچے اور بیان لے کر گئے ہیں۔
03:16 PM
November 11, 2024
03:03 PM
November 11, 2024
میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے داخلہ فارم پر تازہ تصاویر چسپاں کرنا لازم
جنیدریاض: لاہور بورڈ آف ایجوکیشن نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے داخلہ فارم جمع کرانے کے حوالے سے نئی ہدایات جاری کردیں جن کے مطابق امیدواروں کو اپنی تازہ تصاویر چسپاں کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
بورڈ حکام نے واضح کیا کہ پرانی یا غیر مطابقتی تصاویر چسپاں کرنے والے اُمیدواروں کا داخلہ فارم قبول نہیں کیا جائے گا۔
بورڈ کی جانب سے تمام تعلیمی اداروں کو مراسلہ جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق قواعد و ضوابط کا اطلاق تمام پبلک اور پرائیویٹ سکولوں پر یکساں طور پر ہوگا۔
بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ پرانی تصاویر چسپاں کرنے سے جعلی امیدواروں کی شناخت میں مشکلات پیش آتی ہیں اور اس سے امتحانی سنٹرز میں طلباء کی پہچان میں دشواری ہوتی ہے۔تازہ تصاویر سے امتحانی سنٹرز میں طلباء کی پہچان کرنا آسان ہے۔
سڈنی:سمندرکنارے مجسموں کی دل کش نمائش ، شہری امڈ آئے ، بہترین ایوارڈ جون پیٹری کے نام
سبیّل نوخیز : آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں سمندر کے کنارے مجسموں کی دل کش نمائش کا انعقاد, آسٹریلوی مجسمہ ساز جون پیٹری کے بنائے مجسمے نے مداحوں کے دل جیت لیے اور نمائش کے بہترین مجسمے کا ایواڈ بھی اپنے نام کرلیا۔
سڈنی کے مشہور ساحل بونڈائے بیچ کے کنارے ہونے والی مجسموں کی اس نمائش کو دیکھنے کے لئے شہریوں کی بڑی تعداد امڈ آئی۔ مجسموں کے شوقین افراد نے اس نمائش کے انعقاد کو سراہا اور اپنے پسندیدہ مجسمہ سازوں کے کام کی تعریف کی۔
نمائش میں مختلف مجسمہ سازوں کے درمیان انعامات تقسیم کیے گئے مگر اس سال کی نمائش کا سب سے بڑا ایوارڈ جون پیٹری کے نام رہا جن کا تخلیق کردہ " 23.5" نمائش کا بہترین مجسمہ قرار پایا۔ جون پیٹری کو ایک لاکھ ڈالر کا نقد انعام بھی دیا گیا۔ آسٹریلیا کے مجسمہ نگار ڈریو میکڈونلڈ پیپلز چوائس ایوارڈ جیتنے میں کامیاب رہے۔ انکے ردی سے بنائی گئی کیلے کی شکل کی شارک تمام مداحوں کی توجع کا مرکز بنی رہی۔
اس نمائش میں 16 ممالک سے آئے سو سے زائد مجسمہ سازوں نے شرکت کی ۔ نمائش دو ہفتوں تک جاری رہی جس میں سینکڑوں کی تعداد میں شائقین نے شرکت کی۔
02:46 PM
November 11, 2024
02:09 PM
November 11, 2024
جلاؤ گھیراؤ مقدمات: عمران خان کے وکیل کو دلائل کیلئے آخری موقع
ویب ڈیسک: عدالت نے 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل کو دلائل کیلئے آخری موقع دے دیا۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، اے ٹی سی جج منظر علی گل نے ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت کی۔
دوران سماعت اے ٹی سی جج نے استفسارر کیا کہ درخواستگزار کے وکیل کدھر ہیں دلائل دیں جس پر جونیئر وکیل نے جواب دیا کہ سینئر وکیل اسلام آباد میں ہیں۔
اے ٹی سی جج منظر علی گل نے اظہار برہمی کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ وہ تو روز اسلام آباد ہوتے ہیں، بہت ہو گیا، اب دلائل مکمل کریں۔
بعدازاں لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کے وکیل کو ضمانت کی درخواستوں پر دلائل کیلئے آخری موقع دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت جمعہ 8 نومبر تک ملتوی کردی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کا آج بیرون ملک روانگی کا امکان
سٹی42 : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی آج بیرون ملک روانگی کا امکان ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق مریم نواز آج رات تین بجے بیرون ملک روانہ ہوں گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا پہلے جنیوا جانے کا امکان ہے، میاں نواز شریف کی بھی جنیوا روانگی متوقع ہے۔ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ لیگی قائد میاں نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز جنیوا میں کچھ روز رکنے کے بعد لندن پہنچیں گے۔
واضح رہے کہ مریم نواز کافی عرصہ سے گلے میں انفیکشن کا شکار ہیں۔ ڈاکٹرز کی ہدایت پر آپریشن کا بھی امکان ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز لندن اپنے علاج کیلئے جارہی ہیں جہاں وہ اپنے ذاتی معالج سے علاج کروائیں گی۔
02:05 PM
November 11, 2024
02:05 PM
November 11, 2024
محمد ہریرہ پاکستان شاہینز کے کپتان مقرر
ویب ڈیسک:سری لنکا کے خلاف سیریز کیلئے محمد ہریرہ کو پاکستان شاہینز کا کپتان مقرر کردیا گیا ، دونوں ٹیمیں چار روزہ اور 50 اوورز فارمیٹ میں مدمقابل آئیں گی۔
تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیمیں 11 سے 29 نومبر تک اسلام آباد کلب میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی، سیریز میں 2 چار روزہ اور تین 50 اوورز کے میچز شیڈول ہیں جبکہ مہمان ٹیم 8 نومبر کو پاکستان پہنچے گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مینز نیشنل سلیکشن کمیٹی نے 2 چار روزہ میچوں کیلئے 14 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے جبکہ 50 اوورز کے میچوں کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا انتخاب کیا گیا ہے۔
ٹیسٹ فاسٹ بولرز محمد وسیم جونیئر اور خرم شہزاد اپنا ری ہب مکمل کرنے بعد اور قائداعظم ٹرافی کے میچز کھیلنے کے بعد اسکواڈ میں شامل ہوئے ہیں۔ اسکواڈ میں شامل دوسرے ٹیسٹ کرکٹر حسین طلعت ہیں جو پچاس اوورز کی سیریز میں شامل ہیں جبکہ محمد غازی غوری اور احمد صفی عبداللہ پہلی مرتبہ شاہینز کی نمائندگی کریں گے۔
وائٹ بال اسکواڈ میں عبدالصمد، حیدر علی، معاذ صداقت، محمد حارث، محمد عمران جونیئر اور روحیل نذیر نے اے سی سی مینز ایمرجنگ ایشیا کپ اسکواڈ سے اپنی جگہ برقرار رکھی ہے جبکہ محمد عمران، سراج الدین اور عبید شاہ پہلی بار شاہینز کی ٹیم میں شامل ہوں گے۔
پاکستان شاہینز کا ریڈ بال اسکواڈ کل سے ٹریننگ کا آغاز کرے گا، سری لنکا اے 9 نومبر کو ٹریننگ کا آغاز کرے گی۔دریں اثنا، وائٹ بال سیریز کے کھلاڑی 22 نومبر کو اسلام آباد میں جمع ہوں گے، تین ایک روزہ میچوں کی سیریز 25، 27 اور 29 نومبر کو کھیلی جائے گی۔
چار روزہ میچز کیلئے اسکواڈ:
محمد ہریرہ (کپتان) (سیالکوٹ) عبدالفصیح (راولپنڈی) احمد صفی عبداللہ (فیصل آباد) علی زریاب (لاہور) حیدر علی (راولپنڈی) حسین طلعت (لاہور) کاشف علی (راولپنڈی) خرم شہزاد (فیصل آباد ) محمد غازی غوری (کراچی) محمد رمیز جونیئر (لاہور) محمد وسیم جونیئر (فاٹا) روحیل نذیر (اسلام آباد) سعد خان (حیدرآباد) اور ثمین گل (فاٹا)۔
50اوورز کے میچز کیلئے اسکواڈ:
محمد ہریرہ (کپتان) (سیالکوٹ) عبدالفصیح (راولپنڈی) عبدالصمد (فیصل آباد) حیدر علی (راولپنڈی) حسین طلعت (لاہور) معاذ صداقت (پشاور)، مہران ممتاز (راولپنڈی) محمد حارث (پشاور) محمد عمران جونیئر (سوات) محمد عمران (بہاولپور) محمد وسیم جونیئر (فاٹا) روحیل نذیر (اسلام آباد) شرون سراج (ملتان) سراج الدین (فاٹا) اور عبید شاہ (لاہور)۔
نرگس مبینہ تشدد کیس: اداکارہ ریشم نے اصل کہانی بتادی
ویب ڈیسک: معروف پاکستانی اداکارہ نرگس پر مبینہ تشدد کے بارے میں اُن کی دوست اداکارہ ریشم نے اصل کہانی بتا دی۔
لالی ووڈ فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریشم کسی تعارف کی محتاج نہیں، اداکارہ ریشم پاکستانی فلم انڈسٹری کی ان اداکاراﺅں میں سے ہیں جنہوں نے بہت کم وقت میں فلم انڈسٹری میں اپنا نام بنایا اور کیریئر کی بلندیوں کو چھوا۔
حال ہی میں اداکارہ ریشم نے اپنی دوست نرگس سے ملاقات کی ، اداکارہ کا نرگس کے بارے میں تازہ ترین تفصیلات شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ میری حال ہی میں نرگس سے ملاقات ہوئی ہے، آپ نے جو تصویریں دیکھی ہیں وہ اس کے حقیقی زخموں کے سامنے کچھ نہیں ہیں، اسے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ اس کے پورے چہرے اور جسم پر زخم ہیں۔
ریشم نے بتایا اس نے اپنے شوہر کے لیے سب کچھ چھوڑ دیا، اس نے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری چھوڑدی حجاب لینا شروع کر دیا۔ وہ اپنے شوہرکی خادمہ بن گئی۔ میں نے اسے کبھی اپنے شوہر کے سامنے اونچی آوازمیں بات کرتے نہیں دیکھا جبکہ اُس کے شوہر نے اُسے پستول سے مارا اور تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ میں اسے دیکھ کر کافی پریشان ہوں، میں اس کی حالت دیکھ کررو رہی ہوں۔ اسے اس طرح دیکھنا ناقابل برداشت ہے، یہ ایک ایسی خاتون کے ساتھ ہوا جس نے اپنا گھر بچانے کیلئے سب کچھ چھوڑ دیا، اس کے شوہر نے جس طرح اسے بے دردی سے مارا وہ پاگل ہے۔ میں ایسے لوگوں کو مرد نہیں سمجھتی، حقیقی مرد کبھی عورتوں پر ہاتھ نہیں اٹھاتے۔
ریشم نےحکومت پاکستان سے اپیل کی ہے کہ کہ نرگس کو فوری طور پہ انصاف دلوا کر اصل مجرم کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
یاد رہے کہ اداکارہ نرگس پرتشدد کا واقعہ ان کی ڈیفنس میں واقع رہائش گاہ پر پیش آیا جہاں صبح نماز فجر کے بعد ان کا خاوند ماجد بشیر گھر آیا اور بھاری رقم کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک خاتون مریم کو گھر لانا چاہتا ہے،نرگس کے انکار پر ان کے درمیان جھگڑا شروع ہو گیا۔ شوہر انسپکٹر ماجد بشیر نے سرکاری پستول کے بٹ مار کر اداکارہ نرگس کو تشدد کا نشانہ بنایا اور بالوں سے گھسیٹ کر جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا رہا۔
01:32 PM
November 11, 2024
01:25 PM
November 11, 2024
مہوش حیات شادی کب کررہی ہیں؟ لائف پارٹنر کیسا ہو؟ اداکارہ نے بتا دیا
ویب ڈیسک: پاکستانی فلم و ٹی وی کی مقبول اداکارہ مہوش حیات نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے محض ایک، 2 سال قبل شادی کرنے کے بارے میں سوچنا شروع کیا ہے ورنہ اس سے پہلے وہ اس کے لیے بالکل تیار نہیں تھیں۔
مہوش حیات نے سال 2009 میں شارٹ فلم 'انشا اللہ' سے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا اور پھر ڈرامہ 'ماسی اور ملکہ' کے ذریعے ٹیلیویژن اسکرین پر نظر آئیں،تاہم انہیں شہرت سال 2012 میں نشر ہونے والے رومانٹک ڈرامے 'میرے قاتل میرے دلدار' سے ملی جس کے لیے انہیں بہترین اداکارہ کا لکس اسٹائل ایوارڈ بھی ملا تھا،انہیں حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ امتیاز بھی مل چکا ہے۔
مہوش حیات کا شمار پاکستان کی سپر اسٹارز میں ہوتا ہے، جن کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے جس میں وہ شادی کے موضوع پر بات کرتی نظر آئیں، نجی چینل کے پروگرام میں اداکارہ نے بتایا کہ ان کے لیے رشتے آتے رہتے ہیں لیکن میں ٹال مٹول کردیتی ہوں۔
شادی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سے 2 سال سے میں نے اس بارے میں سوچنا شروع کیا ہے ورنہ اس سے پہلے میری سوچ ایسی تھی کہ ایسا کچھ ممکن نہیں ہے۔
بات کو جاری رکھتے ہوئے مہوش نے کہا کہ اب مجھے لگتا ہے کہ اس میں کوئی برائی نہیں ہے کہ اگر کوئی آپ کو اچھا لگتا ہے تو آپ بات چیت وغیرہ کرسکتے ہیں لیکن اس سے پہلے میری مکمل توجہ میرے کام پر تھی اور اس بارے میں بالکل نہیں سوچتی تھی۔
پروگرام کی میزبان نے سوال کیا کہ کس طرح کا جیون ساتھی چاہیے؟ مہوش حیات نے جواب دیا کہ کوئی ذہین اور نرم دل انسان ہو، اس کا اپنی فیملی سے اور کام کے حوالے سے رویہ کس طرح کا ہے؟ یہ ساری چیزیں دیکھنا ضروری ہیں۔
اداکارہ کا مزید کہناتھا کہ انہیں لگتا ہے کہ شادی 2 افراد کا نہیں 2 خاندانوں کا ملن ہوتی ہے۔
بھارت کا جنگی طیارہ گر کر تباہ
ویب ڈیسک: بھارتی فضائیہ کا مگ 29 طیارہ آگرہ میں گر کر تباہ ہو گیا تاہم پائلٹ محفوظ رہا ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مگ 29 جنگی طیارہ آگرہ کے قریب معمول کی تربیتی پرواز پر تھا کہ اچانک اس میں تکنیکی خرابی پیدا ہوئی اور طیارہ گرکر تباہ ہو گیا تاہم پائلٹ نے وقت پر خود کو طیارے سے نکال کر پیرا شوٹ کے ذریعے اپنی جان بچائی۔
اس سے قبل ستمبر میں بھی ایک اور مگ 29 طیارہ راجستھان میں تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا تھا ، یہ دو ماہ میں دوسرا مگ 29 طیارہ حادثہ ہے ۔
12:48 PM
November 11, 2024
12:15 PM
November 11, 2024
اوریا جان مقبول کی درخواست ضمانت کا کیس ری شیڈول
ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے سنئیر اینکر پرسن اوریا جان مقبول کی درخواست ضمانت کا کیس ری شیڈول کردیا گیا ،جسٹس علی ضیاء باجوہ کے رخصت پر ہونے کے باعث کیس کو ری شیڈول کیا گیا ۔
جسٹس علی ضیاء باجوہ نے درخواست ضمانت پر سماعت کرنا تھی ،عدالت نے ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم کو ذاتی حیثیت میں طلب کررکھا تھا ،، درخواست ضمانت میں موقف اختیار کیا گیا کہ جن دفعات پر درخواست گزار کیخلاف مقدمہ درج کیا گیاہے، اُن دفعات کا اطلاق نہیں ہوتا۔ درخواست گزار کوئی سائبر دہشت گردی نہیں کی اور نہ سابئر ایکٹ کے تحت اُن کیخلاف مقدمہ قابل پیش رفت ہے۔ درخواست میں بتایا گیا کہ ماتحت عدالت نے حقائق کے برعکس درخواست ضمانت مسترد کی اور تمام صورتحال کو نظر انداز کیا، درخواست میں استدعا کی گئی کہ اوریا مقبول جان کی ضمانت منظور کرکے رہائی کا حکم دیا جائے۔
اس بار سلمان خان کو قتل کی دھمکی کس نے دی؟ پولیس کی دوڑیں لگ گئیں
ویب ڈیسک: بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو ایک مرتبہ پھر بدنام زمانہ بشنوئی گینگ کی جانب سے قتل اور تاوان کی دھمکی موصول ہوئی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی ٹریفک پولیس کنٹرول روم کو لارنس بشنوئی کے بھائی کی جانب سے دھمکی آمیز پیغام موصول ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ میں لارنس بشنوئی کا بھائی ہوں اگر سلمان خان زندہ رہنا چاہتے ہیں بشنوئی کمیونٹی کے مندر میں جاکر معافی مانگیں یا 5 کروڑ روپے ادا کریں ورنہ اگر وہ نہ مانے تو ہم اسے مار ڈالیں گے، ہمارا گروہ اب بھی سرگرم ہے‘۔
ممبئی ٹریفک پولیس کو یہ پیغام گزشتہ رات ایک مرتبہ پھر واٹس ایک پر موصول ہوا ہے اس سے قبل بھی ایک ایسا ہی دھمکی آمیز پیغام موصول کیا گیا تھا تاہم پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ مذکورہ ملزم کو گرفتار کر چکی ہے،پولیس فی الحال اس پیغام کی تحقیقات کر رہی ہے اور اس کے پیچھے موجود شخص کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے۔
ایکس پر ایک پوسٹ میں اے این آئی نے انکشاف کیا ہے کہ اس کیخلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے، ٹویٹ میں ممبئی پولیس کی جانب سے لکھا گیا تھا کہ ’اداکار سلمان خان کو دھمکی کے معاملے میں ورلی پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا جارہا ہے جس نمبر سے یہ پیغام آیا تھا اس کا پتہ لگایا جا رہا ہے‘۔
واضح رہے کہ پچھلے مہینے بالی ووڈ کے سپر سٹار کو 2 کروڑ ادا کرنے کے مطالبے کے ساتھ جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی تھی جس پر پولیس نے تحقیقات شروع کی اور 30 اکتوبر کو ممبئی کے علاقے باندرہ کے ایک رہائشی کو گرفتار کیا تھا۔
12:11 PM
November 11, 2024
مناہل ملک کی وائرل ویڈیوز ، حقیقت کھل گئی
مناہل ملک کی وائرل ویڈیوز ، حقیقت کھل گئی
11:45 AM
November 11, 2024
11:31 AM
November 11, 2024
برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی
ویب ڈیسک:مرغی کا گوشت مزید سستا ، گوشت کی فی کلو قیمت میں 14 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 14 روپے فی کلو کمی ہونے سے مرغی کا گو شت 526 روپے کلو ہو گیا ہے جبکہ گزشتہ روز مرغی کاگوشت 540 روپے کلوتھا۔
سرکاری نرخنامے میں زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں 10 روپے کی کمی ہوئی ہے جس بعد برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 349 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 363 روپے کلو ہو گیا ہے۔
دوسری جانب انڈوں کی قیمت مسلسل بڑھ رہی ہے، فی درجن قیمت میں مزید ایک روپے کا اضافہ ہوگیا ہے جس کے بعد انڈے 323 روپے درجن ہو گئے ہیں۔
11:02 AM
November 11, 2024
پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی ایک بار پھر گرفتار
ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو ایک بار پھر گرفتار کرلیا گیا، ٹیکسلا پولیس نے انہیں اٹک جیل سے رہا ہوتے ہی پکڑ لیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو تھانہ ٹیکسلا میں درج مقدمہ میں گرفتار کیا گیا،گرفتاری کے بعد پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔
گزشتہ روز اعظم سواتی کی مختلف مقدمات میں ضمانت منظور ہوئی تھی،عدالت نے 20،20 ہزار روپے مالیتی مچلکوں کے عوض 8 مقدمات میں اعظم سواتی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کی تھی۔
اسلام آبادکی مقامی عدالت کے ڈیوٹی جج اظہر ندیم کی عدالت نے ڈی چوک احتجاج میں مالی معاونت پرتھانہ کراچی کمپنی میں درج مقدمہ میں اعظم سواتی کی درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری منظورکی تھی۔
بجلی صارفین کیلئے مزید مشکلات کھڑی,عدم ادائیگی پر بھاری جرمانہ عائد
ویب ڈیسک: مہنگی بجلی سے ستائے صارفین کی مشکلات کم نہ ہوسکیں، فیسکو نے بلوں کی اقساط پر پابندی عائد کردی، عدم ادائیگی پر جرمانوں میں بھی اضافہ کردیا گیا۔
فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے بلوں کی قسطوں میں ادائیگی پر پابندی لگا دی ، فیسکو حکام کےمطابق قسطوں کی سہولت سے ریونیو متاثر ہورہا ہے، کمرشل فیسکو مبشر چیف کا کہنا ہے کہ نیپرا کی ہدایت پر بجلی بلوں کی اقساط پر پابندی لگائی۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ مقررہ تاریخ تک ادائیگی نہ ہونے پر جرمانے بھی ڈبل کردئیے گئے ہیں ، بجلی بلوں سے عوام پہلے ہی پریشان ہیں اب مزید بوجھ بڑھا دیا ہے۔
دوسری جانب کراچی کے بجلی صارفین مسلسل اضافی بوجھ برداشت کرنے لگے ،کے الیکٹرک صارفین پر ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا بوجھ مزید بڑھ گیا، ذرائع کے مطابق ستمبر کے مقابلے نومبر میں کےای صارفین ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں 2.17روپے فی یونٹ اضافی دیں گے،نومبر میں جون2024 کی ایڈجسٹمنٹ میں کےای صارفین کو 3.17 روپے فی یونٹ دینے ہوں گے، سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ ملا کر کےای صارفین نومبر میں 4.91 روپے فی یونٹ ادا کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اکتوبر میں کےای صارفین کیلئےمئی 2024 کی ایڈجسٹمنٹ کابوجھ 2.59 روپے فی یونٹ تھا،ستمبر2024میں کراچی والوں کیلئے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کابوجھ ایک روپے فی یونٹ تھا۔ نومبر میں کے ای صارفین سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں 1.74 روپے فی یونٹ الگ سےدیں گے،اپریل تاجون2024کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کےتحت کےای صارفین سے وصولی ہو گی۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ دسمبرمیں کےای صارفین جولائی2024 کی ایڈجسٹمنٹ میں3.03روپے فی یونٹ دیں گے،نیپرا سےکے الیکڑک کیلئے اگست 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ آناا بھی باقی ہے،کے الیکٹرک نے اگست کی ایڈجسٹمنٹ میں51 پیسےفی یونٹ کا اضافہ مانگ رکھا ہے۔
10:48 AM
November 11, 2024
10:46 AM
November 11, 2024
ہفتے میں ایک ساتھ دو چھٹیاں آگئیں؟ عوام کیلئے اہم خبر
ویب ڈیسک: کیا حکومت اس بار 9 نومبر کو یوم اقبال کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کرے گی؟ اس حوالے سےعوام والناس میں چہ مگوئیاں ہورہی ہیں کہ اگر 9 نومبر کی تعطیل ہوئی تو دو چھٹیاں ہوں گی۔
تفصیلات کےمطابق اب جیسے جیسے 9 نومبر کا دن قریب آرہا ہے، بہت سے لوگ سوچ رہے ہیں کہ کیا اس دن کو عام تعطیل کے طور پر منایا جائے گا، چونکہ اس بار 9 نومبر ہفتہ کو آرہا ہے تو لوگ جاننا چاہتے ہیں کہ کیا انہیں اس ہفتے دو چھٹیاں ملیں گی؟ تاحال ابھی تک کوئی باضابطہ نوٹی فکیشن جاری نہیں کیا گیا ہے۔
تاہم وزارت خارجہ نے 2024 کے آغاز میں تعطیلات کی جو فہرست جاری کی تھی، اس میں 9 نومبر اقبال ڈے کو بطور تعطیل بھی شامل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ مفکرپاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال 9 نومبر 1877 کوسیالکوٹ میں پید اہوئے تھے،ہر سال 9 نومبر کو پورے پاکستان میں شاعر مشرق کے یوم پیدائش کو ’یوم اقبال‘ کے طور پر منایا جاتا ہے، اس بار شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبالؒ کا 147واں یومِ ولادت آج منایا جائے گا۔
بھارت میں علامہ اقبال کو شاعر مشرق، ادیب، مفکر، فلسفی اور مسلمانوں کو جگانے والی شخصیت کے طور پر پہچانا جاتا ہے،ان کی ولادت کے موقع پر بھارت میں بھی یوم اقبال یا اقبال ڈے کے نام سے انعقاد کیا جاتا ہے۔
ایک جدید صوفی شاعر کے طور پر اقبال نے اپنی اثر انگیز شاعری کے ذریعے قوم میں انقلابی جذبے کو ابھارا،ان کے ادبی کاموں کا ہسپانوی، چینی، جاپانی اور انگریزی سمیت مختلف زبانوں میں ترجمہ ہو چکا ہے، جس نے انہیں عالمی سطح پر ایک قابل ذکر فلسفی کے طور پر قائم کیا، وہ 21 اپریل 1938 کو اس دار فانی سے کوچ کرگئے۔
بھارتی اداکارہ ثناء سلطان کا مدینہ منورہ میں نکاح
ویب ڈیسک: بھارتی اداکارہ اور سوشل میڈیا پرسنالیٹی ثناء سلطان کے نکاح کی تقریب مدینہ منورہ میں ہوئی، جس کی تصاویر بھی سامنے آگئی ہیں۔
بگ باس او ٹی ٹی 3 میں شرکت کرکے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ ثناء سلطان نے محمد واجد سے نکاح کر لیا ہے۔ ان کی نکاح کی تقریب مدینہ منورہ میں منعقد ہوئی جو ایک انتہائی نجی تقریب تھی۔
ثناء سلطان نے اپنی شادی کی تقریب کی تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئرز کی ہیں۔
اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں اپنے شوہر کے بارے میں زیادہ کچھ نہیں بتایا، مگر ان الفاظ کے ذریعے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔
انہوں نے لکھا کہ الحمداللّٰہ، میں عاجزی اور خوشی کے ساتھ شیئر کر رہی ہوں کہ مجھے مدینہ جیسی پاکیزہ اور مقدس جگہ پر اپنے واجد جی کے ساتھ نکاح کی سعادت حاصل ہوئی ہے۔
اداکارہ نے مزید لکھا کہ دوست سے زندگی کے ساتھی بننے کا ہمارا سفر محبت، صبر اور ایمان کا ثبوت ہے۔
ثناء سلطان کو ان کے دوستوں اور مداحوں کی جانب سے مبارکبادیں دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
10:43 AM
November 11, 2024
10:38 AM
November 11, 2024
اِس دھوکے میں نہ آئیں، واٹس ایپ کی صارفین کو وارننگ جاری
ویب ڈیسک: میسیجنگ ایپلیکیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کو دھوکہ دہی سے محفوظ رہنے کے لیے بڑی وارننگ جاری کردی۔
میٹا کی زیر ملکیت میسیجنگ ایپلیکیشن واٹس ایپ کی انتظامیہ نے صارفین کو خبردار کیا ہے کہ وہ واٹس ایپ پر جعلسازوں سے ہوشیار رہیں جو انہیں ”دوست یا عزیز کی ضرورت“ کے نام پر فراڈ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ وارننگ میں بتایا گیا ہے کہ یہ دھوکہ باز عناصر آپ کو ہزاروں روپے مالیت کا نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
واٹس ایپ وارننگ میں بتایا گیا ہے کہ اس کام کا طریقہ کار یہ ہے کہ دھوکہ باز عناصر اپنے پیغامات کسی رشتہ دار یا عزیز کی آئی ڈی ہیک کرکے کرتے ہیں جو آپ کی رقم ہتھیانے کی کوشش میں ہوتے ہیں۔
کوئی دھوکہ بازی کا یہ طریقہ بھی اختیار کرسکتا ہے کہ وہ آپ کا کوئی رشتہ دار ہے جس کا فون کھوگیا ہے، یہ دھوکے باز اب مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ذریعے آپ کے کسی جاننے والے کی آواز کی نقل بنا کر دھوکہ دینے کی بھی کوشش کریں گے جس سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔
واٹس ایپ انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسپام پیغامات رپورٹ کریں یا بھیجنے والے کو فوری بلاک کریں۔ اس کے علاوہ میسج ببل کو دیر تک دبا کر رکھیں، ”رپورٹ“ کا انتخاب کریں اور ملنے والی ہدایات پر عمل کریں۔
پیپلزپارٹی کی 7 ڈویژنل موبلائزیشن کمیٹیوں کا اعلان
حسن علی: ملک میں سیاسی گہما گہمی، پیپلزپارٹی نے بڑا قدم اٹھا لیا، پی پی نے 7ڈویژنل موبلائزیشن کمیٹیوں کا اعلان، لاہور اربن کی ڈویژنل کمیٹی فیصل میر، رانا جمیل منج،چودھری ریاض ،رانا اشعر نثار پر مشتمل ہوگی۔
تفصیلات کےمطابق لاہور رورل ڈویژن کمیٹی میں جاوید بھٹی،رائے شاہ جہاں بھٹی اور حاجی فلک شیر شامل،راولپنڈی ڈویژن کمیٹی میں خرم پرویز راجہ، خالد نواز بوبی اور سردار اظہر عباس شامل،گوجرانولہ ڈویژن کمیٹی میں میاں اظہر حسن ڈار،آصف بشیر بھاگٹ اور ملک طاہر شامل ہوگی۔
سرگودھا کی ڈویژنل کمیٹی میں خان آصف خان،تسنیم قریشی،حاجی ظل حسین،فیصل آباد ڈویژن کمیٹی ارشد جٹ،سید عنایت علی شاہ، حاجی محمد اسحاق،ساہیوال ڈویژن کمیٹی میں رانا عرفان،مہر غلام فرید کاٹھیا اورمحمد لطیف بھٹی شامل ہیں۔
کمیٹیاں 30 نومبر کے یوم تاسیس اور پرچم لہراؤ مہم کو متحرک کرنے کیلئے قائم کی گئیں،کمیٹیاں پارٹی کو متحرک کرنے کی حکمت عملی تیار اور ان پر عمل درآمد کرائیں گی۔
کمیٹیاں پارٹی کارکنوں، حامیوں ،عوام کے درمیان موثر رابطے کو یقینی بنائیں گی،کمیٹیاں عہدیداروں اور ٹکٹ ہولڈرز کی کارکردگی کو ٹریک کر کے رپورٹ کریں گی۔
کمیٹیاں پارٹی سپورٹ بنانے کے لیے مقامی کمیونٹیز کو ساتھ شامل کریں گی۔پارٹی سرگرمیوں پر پیشرفت ،میٹنگز کے بعد کمیٹیایں ہفتہ وار تحریری رپورٹ دیں گی۔
10:36 AM
November 11, 2024
10:32 AM
November 11, 2024
سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں حیرت انگیزاضافہ ، شہری پریشان
مائدہ وحید: اوپن مارکیٹ میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں سرکاری نرخوں سے کہیں زیادہ فروخت ہو رہی ہیں جس سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ سرکاری قیمتوں کے مقابلے میں مختلف سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں 10 سے 100 روپے تک کا فرق دیکھنے کو مل رہا ہے۔
آلو، پیاز، ٹماٹر، ادرک اور لہسن جیسے روزمرہ کے استعمال کی اشیاء بھی سرکاری قیمتوں سے کہیں زیادہ فروخت ہو رہی ہیں۔آلو درجہ اول سرکاری قیمت 65 کے باوجود مارکیٹ میں70 روپے کلو میں فروخت،پیاز سرکاری قیمت 112 جبکہ مارکیٹ میں120 روپے کلو میں فروخت،ٹماٹر سرکاری قیمت94 کی بجائےمارکیٹ میں100 روپے کلو میں فروخت،ادرک سرکاری قیمت 245 کی بجائے بازار میں 250 روپے کلو میں فروخت، لہسن سرکاری نرخ420 کی بجائے بازار میں 435 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔اس کے علاوہ مٹر سرکاری نرخ240 کی بجائے مارکیٹ میں250 روپے کلو میں فروخت، شملہ مرچ سرکاری نرخ245 کی بجائے مارکیٹ میں360 روپے کلو تک مہنگے بیچے جا رہے ہیں۔
دوسری جانب پھلوں میں بھی قیمتوں میں اضافے کا رجحان ہے۔ کیلے، سیب، اور انگور سمیت مختلف پھلوں کی قیمتیں سرکاری نرخوں سے زیادہ وصول کی جا رہی ہیں۔ کریلا سرکاری قیمت95 کی بجائے مارکیٹ میں100 روپے کلو میں فروخت،بینگن کا سرکاری دام57 جبکہ اوپن مارکیٹ میں60 روپے کلو میں فروخت ہورہا ہے۔سبز مرچ سرکاری نرخ185 کی بجائے190 روپے کلو میں فروخت،بھنڈی سرکاری قیمت85 کی بجائے بازار میں90 روپے کلو میں فروخت، کیلا درجہ اول سرکاری قیمت 120 جبکہ بازار میں 125 روپے درجن میں فروخت،سیب سرکاری قیمت 170 کی بجائے بازار میں180 روپے کلو میں فروخت ،امردو کی سرکاری قیمت 120 کی بجائے بازار میں125 روپے کلو میں فروخت ہو رہے جبکہ انگور سرکاری قیمت 290 کی بجائے بازار میں300 روپے کلو میں فروخت اور آڑو سرکاری قیمت200 کی بجائے260 روپے کلو میں فروخت ہو رہے ہیں.
شہریوں کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے روزمرہ کی خریداری مزید مہنگی ہو گئی ہے اور انہیں روزانہ کی ضروریات پوری کرنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔
چینی وفد کے کیول کیڈ میں داخل ہونے کی کوشش پر مشکوک شخص گرفتار
عابد چودھری:چینی وفد کے کیول کیڈ میں داخل ہونے کی کوشش پر ریلوے پولیس نے مشتبہ شخص کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق چینی وفد کے کیول کیڈ میں داخل ہونے کی کوشش پر ریلوے پولیس نے مشتبہ شخص کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار شخص کی شناخت نعمان کے نام سے ہوئی،ملزم نے مغلپورہ کے قریب چینی باشندوں کے کیول کیڈ میں داخل ہونے کی کوشش کی،پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کر کے ملزم سے تحقیقات جاری ہیں۔
10:19 AM
November 11, 2024
10:16 AM
November 11, 2024
26ویں آئینی ترمیم سے متعلق سپریم کورٹ کے ججز کا چیف جسٹس کو خط
امانت گشکوری: سپریم کورٹ کے سینئر ترین ججز جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر نے 26ویں آئینی ترمیم پر فل کورٹ بینچ کیلئے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط لکھ کر 26 ویں ترمیم کا کیس اسی ہفتے فل کورٹ میں لگانے کا مطالبہ کر دیا۔
سپریم کورٹ کے دونوں سینئر ترین ججز نے چیف جسٹس آف پاکستان کو لکھے گئے خط میں رواں ہفتے ہی 26ویں آئینی ترمیم کا کیس فل کورٹ میں لگانے کا مطالبہ کر دیا،جسٹس یحییٰ آفریدی کو لکھے گئے خط میں سپریم کورٹ کے سینئر ترین ججز نے کہا کہ 21 اکتوبر کی پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی میٹنگ میں 26ویں ترمیم کا کیس فل کورٹ میں لگانے کا فیصلہ کیا۔
خط میں کہا گیا کہ فیصلہ کیا گیا تھا کیس 4 نومبر کو فل کورٹ سنے گی، کمیٹی فیصلے کے باوجود کوئی کاز لسٹ جاری نہ ہوئی، خط کے مطابق دونوں سینئر ججز نے 31 اکتوبر کو چیف جسٹس سے پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا تھا تاہم جسٹس یحییٰ آفریدی کے اجلاس نہ بلانے پر سیکشن 2 کے تحت ہم دونوں ججز نے خود اجلاس بلایا۔
خط میں کہا گیا کہ 2 ججز نے اجلاس میں فیصلہ کیا کہ 26 ویں ترمیم کے خلاف کیس 4 نومبر کو فل کورٹ سنے گی لہذا اسی ہفتے 26ویں ترمیم کیخلاف درخواستیں فل کورٹ کے سامنے لگائی جائیں،دونوں ججز نے 31 اکتوبر کے میٹنگ منٹس رجسٹرار کو ویب سائٹ پر جاری کرنے کی ہدایت بھی کر دی۔
خیال رہے کہ 20 ستمبر کو صدر مملکت آصف زرداری کے دستخط بعد سپریم کورٹ ترمیمی پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس 2024 نافذ ہو گیا تھا۔
آرڈیننس کے مطابق چیف جسٹس آٖف پاکستان، سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج اور چیف جسٹس کے نامزد جج پر مشتمل کمیٹی کیس مقرر کرے گی، اس سے قبل چیف جسٹس اور 2 سینئر ترین ججوں کا تین رکنی بینچ مقدمات مقرر کرتا تھا۔
سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کمیٹی میں سینئر جج جسٹس منیب اختر کو ہٹا کر جسٹس امین الدین خان کا شامل کر لیا تھا۔
بعد ازاں، 23 ستمبر کو جسٹس منصور علی شاہ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کے بعد نئی تشکیل کردہ ججز کمیٹی کا حصہ بننے سے معذرت کرتے ہوئے پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو خط لکھ دیا تھا۔
جسٹس منصور علی شاہ نے کہا تھا کہ آرڈیننس کے اجرا کے چند گھنٹوں میں وجوہات بتائے بغیر نئی کمیٹی کی تشکیل کیسے ہوئی؟ اُس وقت کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے دوسرے اور تیسرے نمبر کے سینئر ترین جج کو کمیٹی کیلئے کیوں نہیں چنا؟۔
واضح رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے حلف لینے کے اگلے روز ہی پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کی تشکیل نو کرتے ہوئے کمیٹی میں جسٹس منیب اختر کو دوبارہ شامل کر لیا تھا۔
رجسٹرار سپریم کورٹ جزیلہ اسلم کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر شامل ہوں گے۔ یہ کمیٹی مقدمات کو مقرر کرنے کا فیصلہ کرتی ہے۔
سموگ کریک ڈاؤن :24گھنٹوں میں 413 گاڑیاں بند، 8 لاکھ سے زائد جرمانے عائد
عابد چوہدری: وزیر اعلیٰ مریم نواز اور سینئر وزیر مریم اورنگزیب کے حکم پر سموگ تدارک کے لیے جاری کریک ڈاؤن کے دوران گزشتہ 24 گھنٹوں میں 413 دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں پر 8 لاکھ سے زائد جرمانے عائد کرکے ان گاڑیوں کو بند کردیا گیا۔
اس کے علاوہ 229 ایسی گاڑیوں کو بھی جرمانہ کیا گیا جو بغیر ترپال ڈھانپے ریت، مٹی اور آلودگی پھیلانے کا سبب بن رہی تھیں۔یاد رہے کہ رواں سال کے دوران اب تک 26 ہزار سے زائد گاڑیوں کو جرمانے عائد کیے گئے ہیں اور مختلف تھانوں میں بند کرایا گیا جبکہ 600 ان فٹ گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹس بھی کینسل کر دیے گئے ہیں۔
دوسری جانب سی ٹی او عمارہ اطہر کا کہنا تھا کہ سموگ تدارک کے لیے ٹریفک پولیس محکمہ ماحولیات اور مائنز ڈیپارٹمنٹ کی 6 مشترکہ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ بغیر ترپال اور حفاظتی اقدامات کے ٹریکٹر ٹرالی چلانے کی اجازت نہیں ہے اور تمام ڈی ایس پیز شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر خصوصی کارروائیاں کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ انسداد تجاوزات کیمپس کو مزید متحرک کیا گیا ہے اور شہریوں میں آگاہی کے لیے سکولز، کالجز، بس اڈوں اور سرکاری اداروں میں لیکچرز کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ ای چالاننگ کا عمل بھی آرٹیفشل انٹیلیجنس سسٹم کے ذریعے جاری ہے اور سموکی وہیکلز کی درستگی کے لیے مختلف سرکاری اداروں کو مراسلے بھی بھیجے گئے ہیں۔ سی ٹی او عمارہ اطہر نے شہریوں سے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے تعاون کی اپیل کی ہے۔
10:14 AM
November 11, 2024
09:53 AM
November 11, 2024
انسٹاگرام کا صارفین کیلئے اہم اپڈیٹس کا اعلان
ویب ڈیسک: سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام نے اپنے صارفین کی سہولت کیلئے اپ ڈیٹ کا اعلان کردیا جس کے تحت ڈائریکٹ میسیجز کو ترتیب اور فلٹر کرنے میں آسانی ہوگی۔
غیر ملکی میڈیا "ٹیک کرنچ" کی رپورٹ کے مطابق انسٹاگرام نے گزشتہ روز اپنے ڈائریکٹ میسیجز (ڈی ایمز) میں ایک اپ ڈیٹ کا اعلان کیا ہے جو اُن لوگوں کے لیے تجربے کو بہتر بنائے گی جو بہت زیادہ ان باؤنڈ میسیجز وصول کرتے ہیں۔
ایپ نئے ٹولز متعارف کرا رہی ہے جو صارفین کو اُن "میسیج ریکویسٹس” کو ترتیب اور فلٹر کرنے کی سہولت دے گی، یعنی وہ پیغامات جو مرکزی ان باکس میں نہیں آتے بلکہ صارف کے مقرر کردہ کنٹرولز کی بنیاد پر الگ ہوتے ہیں۔ یہ نئے ٹولز صارفین کو میسیج ریکویسٹس کو فالوورز کی تعداد، تصدیق شدہ اکاؤنٹس، برانڈز، تخلیق کاروں اور دیگر عوامل کے لحاظ سے ترتیب دینے اور فلٹر کرنے کی سہولت دیں گے۔
اس سے تخلیق کاروں کو اُن اعلیٰ ترجیحی پیغامات کو بہتر طور پر شناخت کرنے میں مدد ملے گی، جو اُن کے کاروبار اور تعلقات پر اثر ڈال سکتے ہیں اور جن کا جواب دینا ضروری ہو سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اسٹوری ریپلائیز کے نام سے ایک نیا فولڈر بھی انسٹا گرام کا حصہ بنایا جا رہا ہے جس سے ایک ہی جگہ اسٹوری ریپلائیز تک رسائی ممکن ہو جائے گی۔
کمپنی کے مطابق یہ تبدیلیاں دنیا بھر کے صارفین کی آرا کو مدنظر رکھ کر کی گئی ہیں جن کی جانب سے شکایت کی گئی تھی کہ ڈی ایمز کو منظم رکھنا کافی مشکل ثابت ہوتا ہے۔
انسٹا گرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے ایک پوسٹ میں بتایا کہ اگرآپ ریکوئسٹ ان باکس پر جائیں تو وہاں کئی بار متعدد میسجز موجود ہوتے ہیں، اسی لیے ہم نے انہیں فلٹر کرنے کی سہولت فراہم کی ہے
طلبہ کو ہراساں کرنے کا معاملہ،لاہور ہائیکورٹ نے تحریری حکم جاری کردیا
ملک اشرف: تعلیمی اداروں میں طلبہ کو ہراساں کرنے کا معاملہ،طلبا کے تحفظ کے لئےقانون سازی سےمتعلق درخواست کی سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق لاہور ہائیکورٹ نے سیکرٹری سکولز ایجوکیشن کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دینے کا حکم دیا،چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو کو 21 نومبرکوبھی ذاتی حیثیت میں پیش ہونےکاحکم دیا، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ چیئرپرسن چائلڈپروٹیکشن بیوروعدالت کوچائلڈپروٹیکشن پالیسی پرآگاہ کریں۔
تشکیل دی گئی کمیٹی کی سفارشات ،کارکردگی آئندہ سماعت پرپیش کی جائیں ،وفاقی وپنجاب حکومت کے لاء افسران کمیٹی کے کنوینئر کی معاونت کریں،جسٹس جوادحسن نے شہری خاتون صباح فاروق کی درخواست پرسماعت کاتحریری حکم جاری کیا۔
عدالت کاگزشتہ روز کی سماعت سےمتعلق تحریری حکم 7صفحات پرمشتمل ہے،پنجاب حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل محمد عثمان و دیگر افسران پیش ہوئے،سپیشل سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ،چائلڈ پروٹیکشن افسران سمیت دیگر پیش ہوئے۔
تحریری حکم میں کہا گیا کہ سیکرٹری سکولز ایجوکیشن کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی جائے ، رولز آف بزنس کی رو سے سیکرٹری محکمہ کے تمام انتظامی امور کا سربراہ ہوتا ہے،رولز ، پالیسی اور قانون سازی سیکرٹری کی ذمہ داری میں شامل ہے،لاہور ہائیکورٹ میں کیس کی آئندہ سماعت 21 نومبر کو ہوگی۔
09:45 AM
November 11, 2024
09:33 AM
November 11, 2024
پاکستان آرمی نے مینز اینڈ ویمنز نیشنل سوئمنگ چیمپین شپ جیت لی
ویب ڈیسک:احمد درانی اور جہاں آراء نبی بہترین سوئمرز قرار پائے چیمپئین شپ کے آخری روز ریان دین اعوان نے 17 سال پرانا قومی ریکارڈ توڑا۔
تین روزہ نیشنل چیمپئین شپ کے مقابلے لاہور کے پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس میں ہوئے مینز ایونٹ میں پاکستان آرمی نے 14 گولڈ 11 سلور اور چھ برانز میڈلز کے ساتھ ٹائٹل جیتا سندھ کا دوسرا پنجاب کا تیسرا اور واپڈا کا چوتھا نمبر رہا۔
ریان دین اعوان نے سو میٹر بریسٹ اسٹروک میں عبدالعزیز کا 17 سالہ پرانا ریکارڈ توڑا ریان دین اعوان کا وقت ایک منٹ 09.42 سیکنڈز رہا اس سے قبل ریکارڈ ایک منٹ 10.25 سیکنڈز کا تھا۔ ریان دین اعوان کا کہنا تھا کہ میری پرفارمنس ابھی توقع سے کم رہی ہے میں انگلینڈ سے سفر کر آیا اور آتے ہی ایونٹ میں مقابلہ کیا۔
پانچ گولڈ میڈلز جیت کر بہترین سوئمر قرار پانے والے احمد درانی نے کہا کہ تین روزہ چیمپئین شپ میں مقابلہ اچھا رہا نئے سوئمرز نے خوب مقابلہ کیا۔
ویمنز ایونٹ میں بھی آرمی کی سوئمر چھائیں رہیں آرمی نے 9 گولڈ تین سلور اور چار برانز میڈلز کے ساتھ چیمپین شپ اپنے نام کی، سندھ نے دوسری واپڈا نے تیسری اور پنجاب نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔
پانچ گولڈ میڈلز کے ساتھ بہترین سوئمر قرار پانے والی جہاں آراء نبی نے کہا کہ بہترین سوئمر کا اعزاز پانے پر خوش ہوں ابھی مجھے مزید محنت کرنی ہے نئی سوئمرز بھی ٹف ٹائم دے رہی ہیں۔
13سال بعد سنی لیونی نے دوبارہ شادی کرلی، دلہے کے ہمراہ تصاویر وائرل
ویب ڈیسک: بھارتی فلمی دنیا کی معروف اداکارہ و ڈانسر سنی لیونی نے 13 سال بعد پھر سے شادی کرنے کی دلکش تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنادیں۔
تفصیلات کےمطابق بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سنی لیونی نےڈینیئل ویبر سے 13 سال بعد پھر شادی کرلی ،دونوں نے اس خاص تقریب کے لیے مالدیپ کے ساحلِ سمندر پر اہتمام کیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بے حد پسند کی جارہی ہیں۔
سنی لیونی نے اس موقع پر سفید روایتی عروسی جوڑا پہنا جبکہ ڈینیئل ویبر نے سفید شرٹ اور پینٹس پہنیں،اس تقریب میں دونوں کے بچوں نے بھی سج سنور کر شرکت کی اور والدین کی شادی کو اپنی آنکھوں سے دیکھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سنی لیونی اور ڈینیئل ویبر طویل عرصے سے اپنی شادی کی ری نیو کرنا چاہ رہے تھے لیکن وہ اس کام کیلئے اس وقت کے منتظر تھے کہ جب انکے بچے تھوڑے بڑے اور سمجھدار ہوجائیں تاکہ اس ایونٹ کی اہمیت کو سمجھ سکیں۔
یاد رہے کہ سنی لیونی نے 13 سال قبل صرف عیسائی ہی نہیں بلکہ سکھ مذہب کے رسم و رواج کو فالو کرتے ہوئے بھی شادی کی تھی، اداکارہ اپنی شادی سے قبل کامیڈین رسل پیٹرز کو 2007 میں بریک اپ ہونے تک ڈیٹ کرتی رہیں بعدازاں انکی منگنی پلے بوائے انٹرپرائزز کی مارکیٹنگ کے نائب صدر میٹ ایرکسن سے ہوئی جو 2008 میں اختتام پذیر ہوگئی، ان تمام تر تعلقات کے بعد 10 جنوری 2011 کو اداکارہ سنی لیونی نے ڈینیئل ویبر کے ساتھ شادی کرلی۔
09:26 AM
November 11, 2024
09:10 AM
November 11, 2024
مہوش حیات اور ہنی سنگھ کے گانے کی پہلی جھلک سامنے آگئی
ویب ڈیسک: پاکستان شوبز کی اداکارہ مہوش حیات اور بھارتی ریپر و گلوکار ہنی سنگھ کے نئے میوزک ویڈیو کی پہلی جھلک منظر عام پر آگئی۔
ہنی سنگھ نے اپنے نئے میوزک ویڈیو میں پاکستان کی صف اول کی اداکارہ مہوش حیات کو شامل کیا ہے جس کا اعلان ان کی جانب سے کچھ دن قبل کیا گیا تھا۔تاہم اب اس میوزک ویڈیو کی پہلی جھلک منظر عام پر آگئی ہے یہ میوزک ویڈیو ہنی سنگھ کی ایلبم گلوری کا حصہ ہے جو 8 نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔
ویڈیو کے ٹیزر کو ٹی سیریز میوزک کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا ہے جس میں ہنی سنگھ اور مہوش حیات کو بھی ٹیک کیا گیا۔اس ویڈیو میں مہوش حیات کو کالے رنگ کے بولڈ لباس میں ہنی سنگھ کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے، یہ ویڈیو اور اس کے سکرین شاٹس سوشل میڈیا پر وائرل ہورہے ہیں جبکہ صارفین بولڈ لباس پہننے پر مہوش حیات کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
05:40 PM
5 Nov, 2024
05:38 PM
5 Nov, 2024
05:34 PM
5 Nov, 2024
05:17 PM
5 Nov, 2024
04:42 PM
5 Nov, 2024
04:37 PM
5 Nov, 2024
04:36 PM
5 Nov, 2024
04:28 PM
5 Nov, 2024
04:26 PM
5 Nov, 2024
04:18 PM
5 Nov, 2024
04:13 PM
5 Nov, 2024
04:10 PM
5 Nov, 2024
04:10 PM
5 Nov, 2024
03:47 PM
5 Nov, 2024
03:47 PM
5 Nov, 2024
03:40 PM
5 Nov, 2024
03:33 PM
5 Nov, 2024
03:30 PM
5 Nov, 2024
03:22 PM
5 Nov, 2024
03:16 PM
5 Nov, 2024
03:16 PM
5 Nov, 2024
03:03 PM
5 Nov, 2024
02:46 PM
5 Nov, 2024
02:09 PM
5 Nov, 2024
02:05 PM
5 Nov, 2024
02:05 PM
5 Nov, 2024
01:32 PM
5 Nov, 2024
01:25 PM
5 Nov, 2024
12:48 PM
5 Nov, 2024
12:15 PM
5 Nov, 2024
12:11 PM
5 Nov, 2024
11:48 AM
5 Nov, 2024
11:45 AM
5 Nov, 2024
11:31 AM
5 Nov, 2024
11:24 AM
5 Nov, 2024
11:02 AM
5 Nov, 2024
10:48 AM
5 Nov, 2024
10:46 AM
5 Nov, 2024
10:43 AM
5 Nov, 2024
10:38 AM
5 Nov, 2024
10:36 AM
5 Nov, 2024
10:32 AM
5 Nov, 2024
10:19 AM
5 Nov, 2024
10:16 AM
5 Nov, 2024
10:14 AM
5 Nov, 2024
09:53 AM
5 Nov, 2024
09:45 AM
5 Nov, 2024
09:33 AM
5 Nov, 2024
09:26 AM
5 Nov, 2024
09:10 AM
5 Nov, 2024