محسن نقوی کا صوبائی الیکشن کمیشن آفس کا دورہ، عام انتخابات کیلئے بہترین انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا

8 Feb, 2024 | 06:34 PM

سٹی42: وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے صوبائی الیکشن کمیشن آفس کا دورہ کیا جہاں انھوں نے صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز انور چوہان سے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز انور چوہان نے صوبائی الیکشن کمیشن آمد پر وزیراعلیٰ محسن نقوی کاخیر مقدم کیا۔وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور صوبائی الیکشن کمشنرکی ملاقات ہوئی،وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے میں پرامن ماحول میں عام انتخابات کیلئے بہترین انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں پولنگ پرامن انداز سے مکمل ہوئی،لوگوں نے آزادانہ طورپر حق رائے دہی استعمال کیا۔تمام متعلقہ محکموں اور صوبائی الیکشن کمیشن کے درمیان بہترین کوآرڈینیشن رہی، صوبہ بھر میں امن وامان کی صورتحال کنٹرول میں رہی۔

مزیدخبریں