سٹی 42:این اے122کاغیرحتمی وغیرسرکاری نتیجہ آ گیا۔
اب تک کے نتیجے کے مطابق ن لیگ کےخواجہ سعدرفیق2415 ووٹ لیکر آگے جبکہ سردارلطیف خان کھوسہ1588 ووٹ لےکرپیچھے ہیں،ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔
این اے122: خواجہ سعدرفیق2415 ووٹ لےکرآگے
این اے130: الیکشن کمیشن کا نوازشریف کونوٹس، ریٹرننگ افسر سے رپورٹ طلب
(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے این اے130لاہور سے کامیاب امیدوارنواز شریف کو نوٹس جاری کردیا جبکہ ریٹرننگ افسر سے رپورٹ طلب کرلی۔
الیکشن کمیشن میں این اے130 لاہور سے پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کی درخواست پر سماعت ہوئی ، پی ٹی آئی رہنما کے وکیل نے کہا کہ 376 میں سے 334 پولنگ سٹیشنز کے نتائج کے مطابق یاسمین راشد 20 ہزار ووٹوں کی لیڈ سے جیت رہی تھیں،پھر رات کو پولیس والے آئے اور ریٹرننگ افسر کو تبدیل کردیا گیا، ہمارے ایجنٹس کو نکال دیا گیا پھر باقی 33 پولنگ سٹیشنز سے نواز شریف کو ایک لاکھ ایک ہزار ووٹ ڈال دئیے گئے۔
ممبرالیکشن کمیشن نے کہاکہ اس کیس میں تو الیکشن کمیشن بھی جوابدہ ہے اب کیس ہم اپنے خلاف سنیں؟ الیکشن کمیشن نے این اے130لاہور سے کامیاب امیدوار نواز شریف کو نوٹس جاری کردیا جبکہ ریٹرننگ افسر سے رپورٹ طلب کرلی۔
الیکشن کمیشن نے کیس کی مزید سماعت 27فروری تک ملتوی کردی ۔
02:48 PM
February 02, 2024
02:04 PM
February 02, 2024
خیبرپختونخوا: قومی اسمبلی کے 36 حلقوں پر کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری
(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کے 36 حلقوں پر کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے گئے۔
این اے 41 لکی مروت سے شیر افضل مروت اور این اے 35 کوہاٹ سے شہریار آفریدی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے این اے 37 کُرم سے مجلس وحدت المسلمین کے حمید حسین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، این اے 30 پشاور سے شاندانہ گلزار، این اے 31 پشاور سے شیر علی ارباب کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
اِی سی پی نے این اے 19 صوابی سے اسد قیصر اور این اے 20 صوابی سے شہرام خان تراکئی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔
قومی اسمبلی کے حلقے این اے 8 پر الیکشن ملتوی ہونے جبکہ این اے 15،این اے 27، این اے 40 اور این اے 43 کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا۔
بانی پی ٹی آئی نے عمر ایوب کو وزیراعظم کیلئے اپنا امیدوار نامزد کردیا
ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کے اڈیالہ جیل میں قید بانی عمران خان نے عمر ایوب کو وزیراعظم کیلئے اپنا امیدوار نامزد کردیا ۔بانی پی ٹی آئی آج شام تک احتجاج کی تاریخ دیں گے۔
اڈیالہ جیم میں بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ خان صاحب نے عمر ایوب کو پرائم نمنسٹر کے لئے نامزد کیا ہے۔ اسد قیصر نے بتایا کہ مجھے اسائنمنٹ دی گئی ہے کہ میں مل کر سٹریٹیجی بنانے کے لئے جمعیت علما اسلام، آفتابب شیر پاؤ، اے این پی سمیت تمام سیاسی جماعتوں سے بات کروں۔عمر ایوب نے کہا کہ میں الیکشن میں دھاندلی کے خلاف احتجاج کرنے والی جماعتوں سے رابطہ کروں گا، جے یو آئی، اے این پی، جماعت اسلامی اور قوم پرست جماعتیں، ہم سب سے بات کریں گے۔
اسد قیصر نے کہا ہے کہ عاقب اللہ سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی کے امیدوار ہوں گے۔
اسد قیصر نے کہا کہ الیکشن میں جو رگنگ ہوئی ہے اس کے حوالے سے عمران خان آج شام تک تاریخ دے دیں گے، پورے ملک میں ایحتجاجی تحریک شروع کریں گے، پورے ملک میں ضلعوں میں اور تحصیل ہیڈکوارٹروں میں ریلیاں نکالیں گے۔ تاریخ شام تک آ جائے گی۔
بانی پی ٹی آئی نے اسدقیصر سےکہا تمام فیصلے سیاسی قیادت کی مشاورت سے ہوں گے، بانی پی ٹی آئی نے اسد قیصر سےکہا کہ سیاسی قیادت حکومت سازی کی تیاری کرے۔
بانی پی ٹی آئی سے خیبرپختونخوا میں نئی سیاسی جماعت سے اتحاد پر مشاورت کی گئی اور بانی پی ٹی آئی نے اسد قیصر کو کسی جماعت سےاتحاد کرنے کا ٹاسک دے دیا۔
02:28 PM
February 02, 2024
02:38 PM
February 02, 2024
این اے 254، بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ خالد مگسی کامیاب
(ویب ڈیسک ) بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کو عام انتخابات 2024 میں بڑی کامیابی مل گئی ،این اے 254 جھل مگسی سے خالد مگسی کامیاب ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ خالد مگسی 79 ہزار 304 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ این اے 254 سے جے یو آئی کے امیدوار نظام الدین 44 ہزار 763 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ، پاکستان تحریک انصاف کا حمایتی امیدوار صرف 1715 ووٹ ہی لے سکا۔
نومنتخب ایم این اے کو دھاندلی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا
(فیاض جعفری) عام انتخابات میں دھاندلی کے الزام پر خیرپور کے حلقہ این اے 227 میں پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے نومنتخب ایم این اے عرفان لغاری کو گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق خیرپور کے حلقہ این اے 227 میں مبینہ دھاندلی کے الزام پر پیپلز پارٹی کےنومنتخب ایم این اے عرفان لغاری کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق لغاری پردھاندلی کے ذریعے سیٹ جیتنے کا الزام لگانے کے بعد درجنوں مسلح افراد نے رات گئے ریٹرننگ افسر کے دفتر پر حملہ کیا جبکہ مسلحہ افراد کی جانب سے شدید فائرنگ بھی کی گئی تھی اور بیلٹ بکس چوری کرنے کی کوشش کی گئی تھی،بعد ازاں پولیس نے عرفان علی لغاری کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
خیال رہے کہ عرفان علی لغاری نے این اے227 کی نشست ایک لاکھ 4 ہزار 13 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے حریف جی ڈی اے کے امیدوار لیاقت علی جتوئی نے صرف 93ہزار 956 ووٹ حاصل کیے۔
02:16 PM
February 02, 2024
10:19 AM
February 02, 2024
عام انتخابات: ، قومی اسمبلی کی نشستوں پر آزاد امیدوار سب سے آگے
(ویب ڈیسک )ملک بھر سے قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے
قومی اسمبلی کے غیر حتمی نتائج موصول ہونے کا سلسلہ جاری ہے، تاحال الیکشن کمیشن کو قومی اسمبلی کے 252 حلقوں کے نتائج موصول ہو چکے ہیں جب کہ 265 میں سے 13 حلقوں کے نتائج آنا باقی ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی میں کامیاب ہونے والے آزاد امیدواروں کی تعداد 100 ہوگئی ہے۔ مسلم لیگ ن اب تک 73 نشستوں پر کامیاب ہوئی جب کہ پیپلز پارٹی کے کامیاب امیدوار 54 ہو گئے ہیں۔
اس طرح ایم کیو ایم کے 17، مسلم لیگ ق کے 3، استحکام پاکستان پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام کے 2، 2 امیدوار قومی اسمبلی میں پہنچ گئے ہیں۔ علاوہ ازیں ایم ڈبلیو ایم، بی این پی اور مسلم لیگ ضیا کو قومی اسمبلی میں ایک ایک نشست حاصل ہوئی ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کو ای ایم ایس سسٹم پر موصول ہونے والے عام انتخابات 2024ء کے حتمی و سرکاری نتائج میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں نے بڑی تعداد میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔
خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کے انتخابی نتائج
خیبرپخوتخوا میں قومی اسمبلی کی 44 نشستوں میں سے 25 کے نتائج موصول ہوگئے ہیں اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواروں نے میدان مار لیا ہے۔ تحریک اںصاف کے نامزد آزاد امیدواروں نے 24 سیٹیں جیت لیں جبکہ جے یو آئی صرف ایک نشست این اے 28 جیت سکی۔
این اے ون چترال سے آزاد امیدوار عبدالطیف 61 ہزار 434 ووٹ لیکر کامیاب اور جے یو آئی کے طلحہ محمود 42 ہزار 987 ووٹ لیکر ناکام ہوگئے۔
این اے 4 سوات 3 سے آزاد امیدوار سہیل سلطان 88 ہزار 9 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے۔ اے ڈبلیو پی کے امیدوار محمد سلیم خان 20 ہزار 890 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 5 دیر بالا سے آزاد امیدوار حاجی صبغت اللہ 90 ہزار 261 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے۔ جماعت اسلامی کے صاحبزادہ طارق اللہ 48 ہزار 63 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پررہے۔
این اے 7 لوئر دیر میں آزاد امیدوار محبوب شاہ 84 ہزار 843 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے اور جماعت اسلامی کے محمد اسماعیل 31 ہزار 133 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 14 مانسہرہ میں ن لیگ کے سردار یوسف 1 لاکھ 15 ہزار 544 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے اور آزاد امیدوار محمد سلیم عمران 1 لاکھ 3 ہزار ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر آئے۔
این اے 2 سوات کے تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار امجد علی 88 ہزار 939 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ ن لیگ کے امیدوار امیر مقام کو 37 ہزار 764 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 3 سوات سے آزاد امیدوار سلیم الرحمان 81411 ووٹ لیکر کامیاب ، مسلم لیگ ن کے واجد علی خان 27861 ووٹوں کیساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 36 ہنگو
یہاں سے آزاد امیدوار یوسف خان 73 ہزار 76 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔ جے یو ائی کے عبید اللہ 34 ہزار 324 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے ون چترال
یہاں سے ازاد امیدوار عبدالطیف 61 ہزار 434 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے، جے یو ائی کے طلحہ محمود 42 یزار 987 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 33 نوشہرہ
یہاں سے آزاد امیدوار سید احد علی شاہ 93 ہزار429 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے،پی ٹی اآئی پارلیمنٹرین کے پرویز خٹک 26 ہزار 574 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 38 کرک
یہاں سے آزاد امیدوار شاہد احمد خٹک ایک لاکھ 18 ہزار 56 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے، جے یو آئی کے شاہ عبدالعزیز 49 ہزار 965 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 5 دیر بالا
اس حلقے سے آزاد امیدوار حاجی صبغت اللہ 90 ہزار 261 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جب کہ جماعت اسلامی کے صاحبزادہ طارق اللہ 48 ہزار 63 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 16 ایبٹ اباد
اس حلقے سے آزاد امیدوا علی اصغر خان 1 لاکھ 4 یزار 993 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جب کہ نون لیگ کے امیدوار مرتضی جاوید عباسی 86 ہزار 276 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 31 پشاور
یہاں سے آزاد امیدوار شیرعلی ارباب 50 ہزار 722 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جب کہ پیپلز پارٹی کے امیدوار ارباب عالمگیر 17 ہزار 457 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 26 مہمند
اس حلقے سے آزاد امیدوار ساجد خان 41 ہزار 489 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جب کہ جے یو آئی کے محمد عارف 19 ہزار 930 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 7 لوئر دیر
اس حلقے سے آزاد امیدوار محبوب شاہ 84 ہزار 843 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جب کہ جماعت اسلامی کے محمد اسماعیل 31 ہزار 133 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 21 مردان
یہاں سے پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار مجاہد علی ایک لاکھ 16 ہزار 49 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جب کہ جے یو آئی ف کے اعظم خان 60 ہزار 373 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 14 مانسہرہ
اس حلقے سے نون لیگ کے سردار یوسف 1 لاکھ 15 ہزار 544 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جب کہ آزاد امیدوار محمد سلیم عمران 1 لاکھ 3 ہزار ووٹ ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 43 ڈی آئی خان
اس حلقے سے آزاد امیدوار داور خان کنڈی 63 ہزار 556 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں جب کہ مولانا فضل الرحمان کے صاحبزادے اسعد محمود کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ جے یو ائی پاکستان کے اسعد محمود 62 ہزار 730 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
نون لیگ کے سردار یوسف 1 لاکھ 15 ہزار 544 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جب کہ آزاد امیدوار محمد سلیم عمران 1 لاکھ 3 ہزار ووٹ ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
نواز شریف ہار گئے
این اے 15مانسہرہ میں آزادامیدوار شہزادہ گتاسپ خان ایک لاکھ 5ہزار 249ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے80ہزار 382ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
حلقہ این اے 16 ایبٹ آباد میں آزاد امدیوار علی اصغرخان 1 لاکھ 4 یزار 993 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے۔ نون لیگ کے مرتضی جاوید عباسی 86 ہزار 276 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پررہے۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-17 ایبٹ آباد II سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار علی خان جدون 97 ہزار 177 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے۔علی خان جدون کے مقابلے میں مسلم لیگ ن کے محب خان 44 ہزار 522 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ اسد قیصر حلقہ این 19 صوابی سے ایک لاکھ 15 ہزار 635 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔ جے یو آئی ف کے فضل علی 45 ہزار567 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار ماجد علی حلقہ این اے 21 مردان سے کامیاب ہوگئے۔ انہوں نے 116،049ووٹ حاصل کیے جبکہ جے یو آئی ف کے امیدوار اعظم خان 60،373 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
چارسدہ کے حلقہ این اے 25 سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار کامیاب ہو گئے۔ فضل محمد خان نے ایک لاکھ 713 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کرلی۔ مخالف امیدوار نے 67 ہزار 876 ووٹ ملے۔
این اے 26 مہمند سے آزاد امیدوار ساجد خان 41 ہزار 489 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ جے یو آئی کے محمد عارف 19 ہزار 930 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 31 پشاور سے آزاد امیدوار شیرعلی ارباب 50 ہزار 722 ووٹ ل لیکر کامیاب ہوئے۔ پیپلز پارٹی کے ارباب عالمگیر 17 ہزار 457 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پرہے۔
این اے 33 نوشہرہ سے آزاد امیدوار سید شاہ احدعلی شاہ 93 ہزار429 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے پرویز خٹک 26 ہزار 574 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 36 ہنگو سے آزاد امیدوار یوسف خان 73 ہزار 76 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے۔ جے یو ائی کے عبید اللہ 34 ہزار 324 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 38 کرک سے آزاد امیدوار شاہد احمد خٹک ایک لاکھ 18 ہزار 56 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے۔ جے یو آئی کے شاہ عبدالعزیز 49 ہزار 965 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پررہے۔
اسلام آباد
این اے 46 سے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتیجے کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے انجم عقیل خان 39 ہزار 564 ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوئے جبکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار 23 ہزار 391 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے اور پی پی پی امیدوار 5 ہزار 42 ووٹ حاصل کرسکے۔
حلقہ این اے 47 میں مسلم لیگ ن کے طارق فضل چوہدری 102502 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار شعیب شاہین کو 86 ہزار396 ووٹ ملے۔
این اے 48 اسلام آباد سے استحکام پارٹی کے نامزد آزاد امیدوار راجہ خرم نواز 89699 لے کر کامیاب ہوئے۔ تحریک انصاف کے نامزد امیدوار علی بخاری کو 59851 ووٹ حاصل ہوئے۔
پنجاب سے قومی اسمبلی کے انتخابی نتائج
این اے 51 مری کم راولپنڈی سے ن لیگ کے اسامہ سرور ایک لاکھ 49 ہزار 250 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے۔ تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیداور لطاسب ستی 113843 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پررہے۔
حلقہ این اے 54 سے آزاد امیدوار عقیل ملک 85 ہزار 912 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔ پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ عذار مسعود 73 ہزار 694 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔
راولپنڈی کے حلقہ این اے-55 میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار نے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ حریف آزاد امیدوار کو شکست دے دی۔
حلقہ این اے 56 میں مسلم لیگ ن کے حنیف عباسی 96649 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار شہریار ریاض 82613 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
راولپنڈی کے حلقہ این اے 57 سے مسلم لیگ ن کے دانیال چوہدری 83331 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ آزاد امیدوار سیمابیہ چوہدری کو 56789 ووٹ ملے۔
حلقہ این اے 60 جہلم 1 سے 99 ہزار 948 ووٹ لے کر ن لیگ کے بلال اظہر کیانی پہلے نمبر پر رہے۔ دوسرے نمبر پر آزاد امیدوارحسن عدیل 90 ہزار 474 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
راجا بشارت نے نتائج مسترد کردیے
مسلم لیگ (ن) کے ملک ابرار احمد نے 78 ہزار 542 ووٹ حاصل کیے جبکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ محمد بشارت راجا 67 ہزار 101 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار راجا بشارت نے نتائج کو مسترد کرتے پوئے جاری ویڈیو بیان میں کہا کہ فارم 45 کے مطابق ہر پولنگ اسٹیشن سے میں جیت چکا ہوں جبکہ میرے مخالف کو کامیاب قرار دیا گیا ہے، ملی بھگت سے فارم 46 کے بجائے فارم 45 جاری کردیا گیا ہے، ہم فارم 45 لے کر گھومتے رہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمشنر اس معاملے کا نوٹس لیں اور ہم اپنے حق پر ڈاکا نہیں ڈالنے دیں گے۔
گجرات کے حلقہ این اے-64 میں مسلم لیگ (ق) کے سالک حسین نے اپنی پھوپھی اور پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ امیدوار کو شکست دے دی۔ چوہدری سالک حسین نے این اے-64 سے ایک لاکھ 5 ہزار 205 ووٹوں کے ساتھ کامیابی حاصل کرلی جبکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار قیصرہ الٰہی نے 80 ہزار 946 ووٹ حاصل کرلیے۔
سیالکوٹ کے حلقہ این اے 71 : فارم 47 کے مطابق یہاں سے ن لیگ کے رہنما خواجہ آصف 18 ہزار 294 کی لیڈ سے جیت گئے انہوں ںے 118566 ووٹ حاصل کیے، پی ٹی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار ریحانہ امتیاز ڈار 100272 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔
لاہور کے حلقہ این اے 121 سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار کامیاب ہوگئے۔ آزاد امیدوار وسیم قادر 78 ہزار 703 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ مضبوط امیدوار تصور کیے جانے والے مسلم لیگ (ن) کے شیخ روحیل اصغر 70 ہزار 597 ووٹ لے کر ناکام ہوگئے۔
لاہور کے حلقہ این اے-123 سے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف 63 ہزار 953 ووٹ لے کر کامیاب قرار ہوئے جبکہ آزاد امیدوار افضل عظیم پہاڑ نے 48 ہزار 486 ووٹ حاصل کیے۔
این اے 128 سے استحکام پاکستان پارٹی ( آئی پی پی) کے عون چوہدری ایک لاکھ 72 ہزار576 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ آزاد امیدوار سلمان اکرم راجا ایک لاکھ 59 ہزار 24 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
لاہور کے حلقہ این اے 130 سے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف 1 لاکھ، 71 ہزار 24 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔ پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ امیدوار یاسمین راشد ایک لاکھ 15 ہزار43 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہیں۔
بہاولپور سے حلقہ این اے-168 میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار کامیاب قرار پائے۔
پنڈدادن خان حلقہ این اے 61 جہلم میں پاکستان مسلم لیگ ن کے چوہدری فرخ الطاف 88238 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے۔ آزاد امیدوار کرنل شوکت اقبال مرزا 84215 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 127 سے ن لیگ کے عطا تارڑ 98 لاکھ 210 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے۔ آزاد امیدوار ظہیر عباس کھوکھر 83 ہزار230 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
سندھ سے قومی اسمبلی کے انتخابی نتائج
سندھ سے پیپلز پارٹی کے امیدواروں نے بھاری اکثریت سے کامیاب حاصل کرلی ہے۔
این اے 198 گھوٹکی سے پیپلزپارٹی کے خالد لوند 1لاکھ20ہزار259ووٹ لیکر کامیاب ہوئے۔ آزاد امیدوار میاں عبدالحق90629ووٹ لیکر دوسرے نمبرپر رہے۔
گھوٹکی کے حلقہ این اے-199 میں پیپلز پارٹی کے امیدوار نے فیصلہ کن کامیابی حاصل کر لی ہے۔ علی گوہر خان مہر ایک لاکھ 54 ہزار 832 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ دوسرے نمبر پر جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مولانا عبدالقیوم نے 40 ہزار 204 ووٹ حاصل کرلیے۔
این اے 200 سکھر 1 سے جی ڈی اے کے دیدار علی 41 ہزار911 ووٹ لے کر کامیاب رہے۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 201 سکھر سے پیپلز پارٹی کے سید خورشید شاہ 120،219 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔
خیرپور کے حلقہ این اے 202 میں پیپلز پارٹی کی نفیسہ شاہ 121,756 ووٹوں سے کامیاب جبکہ جی ڈی اے کے سید غوث علی شاہ 26,745 ووٹوں کے ساتھ پیچھے رہ گئے۔
این اے 212میرپورخاص،پیپلزپارٹی کے منور تالپور1لاکھ21ہزار972ووٹ لیکر کامیاب ہوئے۔ آزاد امیدوار علی نواز شاہ 45321ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
سندھ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-216 مٹیاری سے پیپلز پارٹی کے ایک اور امیدوار نے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کو شکست دے دی ہے۔ مخدوم جمیل الزماں نے ایک لاکھ 24 ہزار 536 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مخالف امیدوار بشیر احمد نے 80 ہزار 439 ووٹ حاصل کیے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ٹھٹہہ کے حلقے این اے 225 سے پی پی پی کے امیدوار صادق علی میمن 140،773 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے
ضلع ٹنڈو الہیار کے حلقہ این اے 217 میں پیپلز پارٹی کے امیدوار نے فیصلہ کن کامیابی حاصل کر لی۔ ذوالفقار بچانی 115,672 ووٹوں کی شاندار برتری کے ساتھ کامیاب ہوئے جبکہ GDA کی راحیلہ مگسی 69,234 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
کراچی
این اے 222 سے پیپلزپارٹی کے غلام علی تالپور 1لاکھ 13ہزار916ووٹ لیکر کامیاب ہوئے۔ جی ڈی اے کے میرحسین بخش67010ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
کراچی میں این اے 229 ملیر سے پیپلزپارٹی کے جام عبدالکریم 55732ووٹ لیکر کامیاب ہوئے۔ ن لیگ کے قادر بخش 21841ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 230 سے پیپلزپارٹی کے آغا رفیع اللہ 32099ووٹ لیکر کامیاب ہوئے۔ آزاد امیدوار مسرورعلی سیال 23370ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
حلقہ این اے 231 ملیر میں پیپلز پارٹی کے عبدالحکیم بلوچ 43 ہزار 634 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے جبکہ آزاد امیدوار خالد محمود 2 ہزار487 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر آئے۔
این اے 232سے ایم کیوایم پاکستان کی آسیہ اسحاق 88ہزار 260 ووٹ لیکر کامیاب ہوئیں۔ آزاد امیدوار عدیل احمد66574ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے233کورنگی ایم کیوایم کے جاوید حنیف 1لاکھ 3ہزار967ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ آزاد امیدوار محمد حارث نے58753ووٹ حاصل کیے۔
این اے236کراچی شرقی میں ایم کیوایم کے حسان صابر 38871ووٹ لیکرکامیاب ہوئے۔ پیپلزپارٹی کےمزمل قریشی 32231ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 240کراچی جنوبی میں پیپلزپارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا کو شکست ہوگئی۔ ایم کیوایم کے ارشدوہرہ این اے240سے 30573ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے۔ سلیم مانڈوی والا کو 17091 اور آزاد امیدوار رمضان گھانچی کو 27318ووٹ ملے۔
این اے 244 سے ایم کیوایم کے فاروق ستار 20048 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے اور آزاد امیدوار آفتاب جہانگیر 14073ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
بلوچستان سے قومی اسمبلی کے انتخابی نتائج
بلوچستان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 261 سے بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-261 قلات سے 3 ہزار 404 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کرلی۔ پیپلز پارٹی کے سردار ثنا اللہ خان زہری 2871 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
اس حلقے کے تمام پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار نواب زادہ جمال رئیسانی 10678 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔ بی این پی کے سردار اختر مینگل 9929 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
اس حلقے سے آزاد امیدوار ملک عادل بازئی 20273 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔ جے یو آئی کے ملک سکندر ایڈوکیٹ نے 12873ووٹ حاصل کیے
این اے 148:یوسف رضا گیلانی نے قومی اسمبلی کی نشست جیت لی
(ویب ڈیسک)پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے قومی اسمبلی کی نشست پر میدان مار لیا۔
این اے 148کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی جیت گئے ہیں،یوسف رضا گیلانی نے 92ہزار 327ووٹ حاصل کئے ،تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار بیرسٹر تیمور نے 73 ہزار 219ووٹ لئے ۔
03:24 PM
February 02, 2024
03:20 PM
February 02, 2024
امیر حیدر خان ہوتی نےمستعفی ہونے کا اعلان کر دیا
(ویب ڈیسک) سابق وزیراعلی امیر حیدر خان ہوتی نے پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔
سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں امیر حیدر خان نےہار تسلیم کرتے اپنے مخالف امیدوار کو کامیابی پر مبارکباد دی۔ اُن کا کہنا تھا کہ میرے آبائی ضلع مردان کے تمام حلقوں پر اے این پی کی شکست کی ذمہ داری کُھلے دل سے تسلیم کرتا ہوں۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ نومنتخب ممبر قومی اسمبلی عاطف خان اور نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی عبدالسلام خان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، حلقے کی عوام کا حق ہے کہ منتخب نمائندے ان کی خدمت کریں۔
این اے 128 لاہور: عون چوہدری کامیاب ، آزادا میدوار سلمان اکرم راجہ شکست سے دوچار
(ویب ڈیسک)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 128 سے استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار عون چوہدری نے میدان مار لیا۔
این اے 128 لاہور 12 کے تمام 433 پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجہ سامنے آگیا۔
استحکام پاکستان پارٹی کے عون چوہدری نے ایک لاکھ 72 ہزار 576 ووٹ سے کامیابی حاصل کی ہے۔
عون چوہدری کے مدمقابل پاکستان تحریک انصاف کے آزاد امیدوار سلمان اکرم راجا تھے جو ایک لاکھ 59 ہزار 24 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
یاد رہے کہ اس حلقے پر آئی پی پی اور مسلم لیگ ن نے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی تھی اور نواز شریف نے بھی اسی حلقے میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا تھا۔
02:45 PM
February 02, 2024
01:11 PM
February 02, 2024
این اے 15 مانسہرہ: آزاد امیدوار نے نواز شریف کو شکست دیدی
(ویب ڈیسک)عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف این اے 15 مانسہرہ سے ہار گئے۔
عام انتخابات میں پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد نتائج کا سلسلہ جاری ہے جس میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 15 مانسہرہ کا نتیجہ سامنے آگیا ہے،غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق این اے 15 مانسہرہ تورغر سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار شہزادہ محمد گستاسب خان کامیاب ہوگئے ہیں،پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار گستاسب خان نے 105249 ووٹ لئے جبکہ نواز شریف نے 80382 ووٹ ہی حاصل کر پائے۔
یاد رہے کہ میاں نواز شریف لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 130 سے کامیاب ہوئے ہیں اور ان کے مدمقابل یاسمین راشد کو شکست ہوئی۔
این اے 129: آزاد امیدوار میاں اظہر کامیاب
(ویب ڈیسک) لاہور کے حلقہ این اے 129 میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار میاں محمد اظہر نے لیگی امیدوار میاں نعمان کو بڑے مارجن سے ہرا دیا۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 129 میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار میاں اظہر نے ایک لاکھ 3 ہزار 718 ووٹوں سے فتح اپنے نام کر لی۔
مسلم لیگ ن کے امیدوار حافظ میاں نعمان 71 ہزار 540 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
01:07 PM
February 02, 2024
12:57 PM
February 02, 2024
این اے 196؛بلاول بھٹو نے کامیابی حاصل کر لی
(ویب ڈیسک) قومی اسمبلی کے حلقے این اے 196 سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے یو آئی ایف کے امیدوار کو مات دے کر کامیاب ہوگئے۔
قومی اسمبلی کے حلقے این اے 196 قمبر شہداد کوٹ سے تمام 303 پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری نتیجہ آ گیا، جس کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 85ہزار370 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے جبکہ جے یو آئی ایف کے ناصر محمود 34ہزار499 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق نواز شریف لاہور کے حلقے این اے 196سے 50ہزار 871 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔
دوسری جانب لاڑکانہ کے حلقے این اے 194 سے 377 پولنگ اسٹیشنز میں سے 365 کا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ آ گیا ہے۔
پیپلز پارٹی کے بلاول بھٹو زرداری 1لاکھ 31ہزار217 ووٹ لے کر پہلے اور جے یو آئی ایف کے راشد محمود سومرو 34ہزار572 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں، جبکہ راشد محمود سومرو کو 96ہزار سے زائد ووٹوں سے شکست حاصل ہوئی ۔
حلقے میں 303 پولنگ اسٹینشز ہیں جن میں سے 36 کا نتیجہ موصول ہوا ہے۔
این اے 119 لاہور:مریم نواز نے میدان مار لیا
(ویب ڈیسک )این اے 119 لاہور : مریم نواز نے پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوار کوہرا کر میدان مارلیا۔
(ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز این اے 119 لاہور 3 سے کامیاب ہوگئیں۔
این اے 119 لاہور 3 کے تمام 338 پولنگ اسٹیشنزکے غیرسرکاری غیر حتمی نتائج سامنے آگئے ہیں جس کے مطابق مسلم ليگ ن کی مریم نواز 83855 ووٹ لے کر کامیاب ہوئیں۔
غیر حتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار شہزاد فاروق 68376 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
12:37 PM
February 02, 2024
12:30 PM
February 02, 2024
پی پی 149 لاہور : آئی پی پی کے صدر علیم خان کامیاب
(ویب ڈیسک) استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی ) کے صدر عبدالعلیم خان نے آزاد امیدوار ذیشان رشید کو شکست دےدی۔
پی پی 149 لاہور کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا ہے جس کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے عبدالعلیم خان 51 ہزار 756 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔
غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار ذیشان رشید 47 ہزار 998 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
سعد رفیق نے شکست تسلیم کر لی، لطیف کھوسہ کو مبارکباد
(ویب ڈیسک) عام انتخابات 2024 میں مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے ہار تسلیم کر لی۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کیے گئے بیان میں سابق وزیر ریلوے اور پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار خواجہ سعد رفیق نے ہار تسلیم کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سردار لطیف کھوسہ کو مبارکباد پیش کر دی۔
سردار لطیف کھوسہ صاحب کو دلی مبارکباد
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) February 9, 2024
عوامی فیصلے پر خوش دلی سے
سر ِ تسلیم خم
اللّٰہ کریم آنیوالی پارلیمان کو متحد ھو کر قومی بحرانوں پر قابو پانے کی توفیق و تقویت عطا فرماۓ
آمین
ان کا کہنا تھا کہ عوامی فیصلے پر خوش دلی سے سر تسلیم خم کرتا ہوں۔
خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا ہے کہ اللہ کریم آنے والی پارلیمان کو متحد ہو کر قومی بحرانوں پر قابو پانے کی توفیق و تقویت عطا کرے! آمین۔
واضح رہے این اے 122 لاہور سے الیکشن لڑنے والے خواجہ سعد رفیق 77 ہزار سے زائد ووٹ لے سکے جبکہ سردار لطیف کھوسہ 1 لاکھ 17 ہزار سے زائد ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں۔
12:18 PM
February 02, 2024
12:08 PM
February 02, 2024
این اے 122، سعد رفیق کو شکست , لطیف کھوسہ نے میدان مار لیا
(ویب ڈیسک ) لاہور کے حلقہ این اے 122 سے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار لطیف کھوسہ نے سابق وزیر ریلوے اور ن لیگ کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق کو شکست سے دوچار کرتے ہوئے میدان مارلیا.
غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق این اے 122 سے سردار لطیف خان کھوسہ ایک لاکھ 17 ہزار 109 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ سعد رفیق 77 ہزار 907 ووٹ ہی لینے میں کامیاب ہوئے ۔
یاد رہے کہ 8 فروری کو پاکستان بھر میں قومی اسمبلی کی 265 جنرل نشستوں جبکہ صوبائی اسمبلیوں کی 590 نشستوں پر پولنگ ہوئی،پنجاب اسمبلی کی 297 میں سے 296 اور سندھ کی 130 ، بلوچستان کی 51 اور خیبرپختونخوا سمبلی کی 130 میں سے 128 نشستوں پر عوام کی جانب سے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا گیا۔
آزاد امیدوارمصطفیٰ نواز کھوکھر نے شکست مان لی
(ویب ڈیسک)اسلام آباد سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 47 اور 48 سے آزاد امیدوار مصطفیٰ نواز کھوکھر نے اپنی شکست تسلیم کرلی۔
تفصیلات کے مطابق مصطفیٰ نواز کھوکھر نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ کہنے میں کوئی عار نہیں کہ اپنی شکست کھلے دل سے تسلیم کرتا ہوں،انہوں نے کہا کہ افسوس ہوا پی ٹی آئی امیدوار علی بخاری کو حلقہ 48 اسلام آباد کی سیٹ ہرا دی گئی جب کہ وہ واضح جیتے ہوئے تھے، یہ بدترین دھاندلی اور آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے،ان کا کہنا تھا کہ جن موصوف کو نتیجہ بدل کر این اے 48 سے جتایا گیا وہ دوڑ میں کہیں بھی نہ تھے۔
مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ شعیب شاہین بھی حلقہ 47 سے واضح برتری کے ساتھ جیت چکے ہیں لیکن نتائج شعیب شاہین کے حوالے نہیں کیے جا رہے۔
11:40 AM
February 02, 2024
11:26 AM
February 02, 2024
این اے 157 وہاڑی: لیگی رہنما ساجد مہدی کامیاب
(ویب ڈیسک)قومی اسمبلی کے این اے 157 وہاڑی میں مسلم لیگ ن کے امیدوار ساجد مہدی کامیاب ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق این اے 157 کے غیر حتمی و سرکاری نتائج کے سامنے آگئے ہیں جس کے مطابق ضلع وہاڑی سے لیگی رہنما ساجد مہدی نے 99 ہزار 332 ووٹ حاصل کر سیٹ اپنے نام کرلی جبکہ پی ٹی آئی کے حمایت کرنے والے آزاد امیدور سبین صفدر 79 ہزار 996 ووٹ حاصل کر سکے ۔
این اے 124لاہور،ن لیگ کے رانا مبشر اقبال 7310 ووٹ لے کر آگے
سٹی 42:این اے 124لاہور، پولنگ اسٹیشن نمبر 6کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ،ن لیگ کے رانا مبشر اقبال 7310 ووٹ لے کر آگے۔
تفصیلات کے مطابق این اے 124لاہور میں پولنگ اسٹیشن نمبر 6کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق ن لیگ کے رانا مبشر اقبال 7310 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ ان کے مد مقابل آزادامیدوار ضمیر احمد ایڈووکیٹ 1646 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔
07:29 PM
February 02, 2024
06:45 PM
February 02, 2024
این اے120لاہور : ایاز صادق 4043 ووٹوں کے ساتھ آگے
سٹی 42: قومی اسمبلی کے حلقہ NA-120 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کا اعلان ہو گیا، لیگی امیدوار سردار ایاز صادق 4043 ووٹ لے کر سب سے آگے۔
قومی اسمبلی کے حلقے این اے 120 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق لیگی امیدوار سردار ایاز صادق 4043 ووٹ لے کرپہلے، آزاد امیدوار سردار حمزہ 2015 ووٹوں کے ساتھ دوسرے، ٹی ایل پی کے راشد علی 1938 ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔
نوٹ: اس خبر میں مزید تفصیلات شامل کی جا رہی ہیں ، یہ اعدادوشمار مکمل نہیں ہیں۔
لاڑکانہ،پی ایس 12: پیپلز پارٹی کے سہیل انور سیال 677 ووٹ لے کر آگے
(ویب ڈیسک)لاڑکانہ، پی ایس 12 کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ آ گیا۔
ابتدائی رزلٹ کے مطابق پیپلزپارٹی کے سہیل انور سیال 677 ووٹ لے کر آگے آگے ہیں جبکہ ان کے مقابل جی ڈی اے کے معظم علی عباسی 173 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔ووٹوں کی گنتی کا سلسلہ جاری ہے۔
06:18 PM
February 02, 2024
06:11 PM
February 02, 2024
چیف الیکشن کمشنر کا انتخابات کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار
(ویب ڈیسک) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ آج ووٹنگ کا عمل وقت پر شروع ہوا، دن بھر صورتحال تسلی بخش رہی، الیکشن کے انتظامات سے مطمئن ہوں۔
اپنے ایک ویڈیو پیغام میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کا کہنا تھا کہ چھوٹے موٹے مسائل کہیں نہ کہیں آتے رہے، ہماری ٹیم نے سارے مسائل کو حل کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے 29 جنوری سے پولنگ سٹیشن کی تفصیلات 8300 کے ذریعے دستیاب کر دی تھیں، ووٹرز نے 8300 سے تمام معلومات حاصل کر لی تھیں۔
دوسری جانب ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ پولنگ کا عمل مقررہ وقت پر شام 5 بجے ختم ہو جائے گا، تمام پولنگ سٹیشنز کے دروازے شام 5 بجے بند کر دیئے جائیں گے۔
ترجمان الیکشن کمیشن نے مزید کہا کہ جو لوگ پولنگ سٹیشن کے احاطہ یا حدود میں پہلے سے موجود ہوں گے وہ مقررہ وقت کے بعد بھی ووٹ کاسٹ کر سکیں گے۔
ووٹنگ کا وقت بڑھانے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں، الیکشن کمیشن
(ویب ڈیسک)پاکستان کے 12ویں جنرل الیکشن میں ملک بھر میں لوگ اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے میں مصروف ہیں۔ 7 گھنٹے گزر گئے، ووٹنگ کا وقت ختم ہونے میں صرف 1 گھنٹے باقی ہے۔
قومی و صوبائی اسمبلیوں کے 855 حلقوں میں انتخابات کیلئے پولنگ صبح 8 سے جاری ہے جو شام 5بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی،الیکشن کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ ووٹنگ کا وقت بڑھانے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں، ووٹنگ کا وقت شام 5بجے تک برقرار رہے گا جبکہ غیر حتمی غیر سرکاری نتائج 6 بجے کے بعد تک نشر ہوسکیں گے۔
دوسری جانب انتخابات کے پیشِ نظر الیکشن کمیشن کے مدعو کے گئے بیرون ملک سے آنے والے مختلف مبصرین، صحافی اور آبزرورز نے ووٹنگ کی صورتحال کا جائزہ لیا ہے,میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامن ویلتھ کے مبصر گروپ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ عام انتخابات کے پولنگ عمل سے مطمین ہیں، انٹرنیٹ دریافت ہونے سے قبل ہم الیکشن کرا رہے تھے، انٹرنیٹ سے زیادہ اہم ووٹ ڈالنا ہے۔
04:14 PM
February 02, 2024
03:52 PM
February 02, 2024
نوشہرہ:دولہا بارات سمیت ووٹ ڈالنے پولنگ سٹیشن پہنچ گیا
(ویب ڈیسک) سندھ کے ضلع نوشہروفیروز کے حلقہ این اے 205 کے علاقے محراب پور میں دولہا بارات سمیت ووٹ ڈالنے پولنگ سٹیشن پہنچ گیا۔
ملک بھر میں عام انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل زور و شور سے جاری ہے، نوشہرو فیروز میں ایک پولنگ پر اس وقت دلچسپ صورتحال بنی جب ایک دولہا بارات سمیت ووٹ ڈالنے پہنچا۔
دولہا بابر راجپوت نے اُردو پرائمری اسکول لائن پار پولنگ اسٹیشن میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔
نوشہرو فیروز کے علاقے محراب پور میں بابر نامی دولہا اپنی شادی کے روز اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے حلقہ این اے 205 کے اُردو پرائمری اسکول لائن پار پولنگ اسٹیشن پہنچ گیا اور اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔
دولہے کے ساتھ موجود باراتیوں نے بھی اپنے اپنے ووٹ کاسٹ کیے۔ دولہے نے محراب پور سے نوابشاہ کیلئے بارات لیکر روانہ ہونا تھا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے دلہا بابر کا کہنا تھا کہ آج میری زندگی کا یادگار دن ہے ، دلہنیا لینے جا رہا ہوں مگر ووٹ ایک امانت ہے اس لیے یہ فریضہ ادا کرنے پولنگ اسٹیشن پہنچا ہوں۔
سمجھتا ہوں الیکشن نتائج کو تسلیم کرنا ضروری ہے: حمزہ شہباز کی لاہور میں میڈیا سے گفتگو
(ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ میں سمجھتا ہوں الیکشن نتائج کو تسلیم کرنا ضروری ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ ٹرن آؤٹ صبح کم تھا، اب بہتر ہے، شام تک ان شا اللہ مزید بہتر ہوجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ جس نے کچھ غلط کیا ہے اسے سزا ملنی چاہیے، معاشی استحکام اس وقت ملک کی بہت بڑی ضرورت ہے، تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر دہشتگردی کے خلاف کھڑا ہونا پڑے گا، میں سمجھتا ہوں الیکشن نتائج کو تسلیم کرنا ضروری ہے۔
03:33 PM
February 02, 2024
03:13 PM
February 02, 2024
موبائل فون کی بندش : پیپلزپارٹی نے الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا
(ویب ڈیسک )پولنگ کے روز ملک بھر میں انٹر نیٹ اور موبائل سروس کی بندش کیخلاف پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن سے رجوع کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹر تاج حیدر نے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کروا دی جس میں انہوں نے موقف اپنایا ہے کہ موبائل اور انٹرنیٹ سروس نہ ہونے سے انتخابی عمل شدید متاثر ہو رہا ہے ،ووٹرز پولنگ سٹیشنز کے بارے میں معلومات حاصل نہیں کر پا رہے، موبائل اور انٹرنیٹ سروس کی بندش سے ووٹر ٹرن آؤٹ متاثر ہو گا،انتخابات کی شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے موبائل اور انٹرنیٹ سروس بحال کی جائے۔
سینٹر تاج حیدر نے چیف الیکشن کمشنر کو اپنے خط میں لکھا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو پاکستان بھر میں انٹرنیٹ اور موبائل نیٹ ورک کنیکٹیویٹی کی حالیہ غیر اعلانیہ رکاوٹوں پر تشویش ہے جو عام انتخابات پر بری طرح اثرانداز ہو رہی ہے، اس ملک گیر رکاوٹ کی وجہ سے ووٹرز اپنے پولنگ اسٹیشن سے متعلق معلومات تک رسائی حاصل کرنے یا پولنگ اسٹیشنوں تک رسائی کے لیے لاجسٹکس کو مربوط کرنے سے قاصر ہیں، نیٹ ورک سروسز کے بند ہونے سے ووٹرز، امیدواروں اور انتخابی عملے کے لیے مسائل پیدا ہو گئے ہیں، قابل فہم طور پر، انٹرنیٹ اور موبائل نیٹ ورکس تک رسائی کے بغیر، ووٹرز پولنگ اسٹیشنوں کے بارے میں اہم معلومات تک رسائی حاصل کرنے اور دیگر انتخابی طریقہ کار کی پیروی کرنے اور متعلقہ پولنگ اسٹیشنوں تک رسائی کے لیے رسد کو مربوط کرنے سے قاصر ہیں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمارے ووٹروں کو متحرک کرنے، مہم کی کوششوں کو مربوط کرنے اور پولنگ کے دن کی نگرانی کے لیے موبائل کنیکٹیویٹی پر انحصار کر رہے ہیں، موبائل نیٹ ورک میں خلل ووٹر ٹرن آؤٹ کو متاثر کرے گا، موبائل نیٹ ورک الیکشن کے دن کے لیے اہم ہے اور ہم ای سی پی پر زور دیتے ہیں کہ وہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے موبائل نیٹ ورک اور انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی کو بحال کرنے کے لیے فوری کارروائی کرے، موبائل نیٹ ورک اور انٹرنیٹ کی فوری بحالی الیکشن 2024 کے آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کے لیے ای سی پی کے عزم کو ظاہر کرے گی۔
مریم نواز اور جنید صفدر نے ووٹ کاسٹ کر دیا
(ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز اور ان کے بیٹے جنید صفدر نے بھی ووٹ کاسٹ کر دیا۔
مریم نواز اور جنید صفدر نے این اے 127 میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا، پارٹی قائد میاں نوازشریف اور این اے 127 سے لیگی امیدوار عطا تارڑ بھی اس موقع پر موجود تھے۔
اس سے قبل لیگی قائد میاں نواز شریف، پارٹی صدر شہباز شریف بھی اپنا ووٹ کاسٹ کر چکے ہیں۔
واضح رہے کہ عام انتخابات کے سلسلے میں ملک بھر میں پولنگ کا سلسلہ شام 5 بجے تک بلاتعطل جاری رہے گا۔
02:17 PM
February 02, 2024
01:20 PM
February 02, 2024
''چلو بچے سائیڈ پرہٹو''، دو فٹ کے25 سالہ نوجوان کو پولنگ عملہ بچہ سمجھ بیٹھا
(مانیٹرنگ ڈیسک)این اے 176 میں دوفٹ کا نوجوان ووٹ ڈالنے پہنچ گیا،25 سالہ جنید نے اپنا ووٹ خان گڑھ میں کاسٹ کیا۔
تفصیلات کے مطابق دو فٹ کے نوجوان نے بتایا کہ جب وہ این اے 176 میں ووٹ ڈالنے پہنچا تو پولنگ عملے نے اسے بچہ سمجھ کر سائیڈ پر کر دیا جس پر اس نے اپنا شناختی کارڈ دکھایا تو اس پر درج عمر دیکھ کر ووٹ کاسٹ کرنے کی اجازت ملی۔جنیدنے کہا کہ ووٹ کاسٹ کرنا قومی فریضہ ہے۔
قوم کو ورغلانے کا کلچر ختم کرنا ہو گا،نواز شریف نے این اے128 میں ووٹ کاسٹ کر دیا
(مانیٹرنگ ڈیسک)نواز شریف نے این اے128 میں ووٹ کاسٹ کر دیا۔اس موقع پر عون چودھری بھی نواز شریف کے ہمراہ تھے۔
ووٹ کاسٹ کرنے کے دوران نواز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوگ گھروں سے باہر نکلیں اور ووٹ کاسٹ کریں، نواز شریف نے مزید کہا کہ ملک سے بدتہذیبی، بدتمیزی،گالم گلوچ،اور قوم کو ورغلانے کا کلچر ختم کرنا ہو گا،نفرت کا کلچر ختم کرنے سے زندگیوں میں آسانیاں آئیں گی اور پاکستانی عوام خوشحال زندگی بسر کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے معاشرہ خراب کیا ہم ٹھیک کریں گے،ایک پارٹی کو پورا مینڈیٹ ملنا ضروری ہے۔مریم نواز نے برے وقت میں پارٹی کا ساتھ دیا،پارٹی میں شہباز شریف کی بہت خدمات ہیں۔نواز شریف نے کہا کہ ہم نے جیلیں کاٹیں،ہم قربانیاں دیکر یہ دن دیکھ رہے ہیں،عوام ہمارا منشور پڑھیں،لوگوں کے حقوق ان کی دہلیز تک پہنچائیں گے۔خدا کے واسطے مخلوط حکومت کا نام نہ لیں۔
12:43 PM
February 02, 2024
11:54 AM
February 02, 2024
عام انتخابات 2024: ملک بھر میں پولنگ کا عمل جاری، موبائل سروس بند
(ویب ڈیسک) عام انتخابات 2024 کیلئے میدان سج گیا، ملک بھر میں پولنگ کا عمل جاری ہے۔
پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے اور بارہویں انتخابات کیلئے ووٹنگ کا عمل شروع ہوتے ہی پولنگ سٹیشنز کے باہر قطاریں لگ گئیں۔
پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی، 12 کروڑ 85 لاکھ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے، ووٹ ڈالنے کیلئے ووٹرز کو اصل شناختی کارڈ دکھانا لازم ہوگا، قومی اسمبلی کیلئے سبز اور صوبائی اسمبلی کیلئے سفید بیلٹ پیپر ہوگا۔
پولنگ سٹیشنز پر سکیورٹی کے خاص انتظامات کئے گئے ہیں، امن و امان کیلئے پولیس، رینجرز اور پاک فوج کے دستے تعینات ہیں۔
قومی اسمبلی کی 265 اور صوبائی اسمبلیوں کی 591 نشستوں پر امیدوار میدان میں ہیں، قومی اسمبلی کے امیدواروں کی مجموعی تعداد 5 ہزار 254 ہے، پنجاب سے قومی اسمبلی کی 141، صوبائی اسمبلی کی 296 نشستوں پر امیدوار میدان میں ہیں۔
سندھ سے قومی اسمبلی کی 61 اور صوبائی کی 130 نشستوں پر پولنگ ہو رہی ہے، خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کی 44 اور صوبائی کی 113 نشستوں پر امیدواروں میں مقابلہ ہے، بلوچستان سے قومی اسمبلی کی 16 اور صوبائی اسمبلی کی 51 نشستوں پر پولنگ ہو رہی ہے۔
عام انتخابات کیلئے ملک بھر میں 90 ہزار 675 پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے ہیں، مردوں کیلئے 25 ہزار 320، خواتین کیلئے 23 ہزار 952 پولنگ سٹیشن بنائے گئے ہیں جبکہ مشترکہ پولنگ سٹیشنز کی تعداد 41 ہزار 403 ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب میں مجموعی طور پر 50 ہزار 944 پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے ہیں، سندھ میں 19 ہزار 6 پولنگ سٹیشنز قائم ہوئے ہیں، خیبرپختونخوا میں 15 ہزار 697 اور بلوچستان میں 5 ہزار 28 پولنگ سٹیشنز بنائے گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں 16 ہزار 766 پولنگ سٹیشنوں کو انتہائی حساس جبکہ 29 ہزار 985 کو حساس قرار دیا گیا ہے، انتہائی حساس پولنگ سٹیشنوں پر پاک فوج تعینات کی گئی ہے۔
پولنگ سٹیشنوں پر امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے پریزائیڈنگ افسران کو بھی مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات دیئے گئے ہیں۔
عام انتخابات کے موقع پر پورے ملک میں سکیورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے ہیں، مجموعی طور پر 5 لاکھ سکیورٹی اہلکار عام انتخابات میں ڈیوٹی پر تعینات ہوں گے، سکیورٹی کیلئے پولیس پہلے درجے پر، پیرا ملٹری فورسز دوسرے درجے، آخری اور تیسرے درجے میں پاک فوج بطور کوئیک رسپانس فورس تعینات ہوگی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی سامان کی پولنگ سٹیشن تک ترسیل، گنتی اور اس کی ریٹرننگ افسران کے دفاتر تک واپسی کیلئے سکیورٹی کی ذمہ داری افواج پاکستان کی ہوگی۔
عام انتخابات 2024 کے موقع پر سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ملک کے مختلف علاقوں میں موبائل سروس جزوی طور پر بند کر دی گئی۔
ذرائع کے مطابق کراچی، لاہور، کوئٹہ اور پشاور کے مختلف علاقوں میں جزوی سروس معطل ہے، موبائل سروس متاثر ہونے پر شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
اس کے علاوہ ملتان میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس متاثر ہے، فیصل آباد، بہاولپور، ایبٹ آباد میں موبائل سروس متاثر ہو رہی ہے۔
ترجمان وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ملک بھر میں موبائل سروس کو عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ملک میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے نتیجے میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ہے، امن وامان کی صورتحال کو قائم رکھنے اور ممکنہ خطرات سے نمٹنے کیلئے حفاظتی اقدامات ناگزیر ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی اے کی جانب سے کہا گیا تھا کہ ملک میں انٹرنیٹ کی بندش نہیں ہوگی۔
نوٹ: ذمہ دار پاکستانی شہری ہونے کا ثبوت دیں اور اپنا ووٹ ضرور کاسٹ کریں۔
پولنگ ڈے پر موبائل اور انٹرنیٹ سروس کی بندش کا جواز نہیں: سینیٹر تاج حیدر
(ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی کے انچارج الیکشن سیل سینیٹر تاج حیدر نے کہا ہے کہ پولنگ کے روز موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس کی بندش کا کوئی جواز نہیں۔
اپنے ایک بیان میں تاج حیدر نے کہا کہ موبائل فون اور انٹرنیٹ کی بندش سے کارکن مایوس نہ ہوں، کارکن اپنے اپنے پولنگ سٹیشنز پر پہنچیں اور ووٹ کاسٹ کریں،بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم بنانے کیلئے کارکن تیر پر مہر لگائیں۔
پی پی سینیٹر کا کہنا تھا کہ پولنگ کے روز موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس کی بندش کا کوئی جواز نہیں ہے، امن و امان کے لئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جا سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں موبائل فون سروس عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ہے، امن و امان قائم رکھنے، ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے حفاظتی اقدامات ضروری ہیں۔
11:28 AM
February 02, 2024
11:19 AM
February 02, 2024
آصفہ بھٹو اور مرادعلی شاہ نے ووٹ کاسٹ کردیا
(ویب ڈیسک)سابق وزیراعلی سندھ سید مرادعلی شاہ اور پیپلز پارٹی رہنما آصفہ بھٹو نے اپنا ووٹ کاسٹ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سید مرادعلی شاہ نے پولنگ اسٹیشن واہڑ میں جبکہ آصفہ بھٹو نے نوابشاہ میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا ، اس موقع پر آصفہ بھٹو نے کہا کہ آپ نے گھروں سے نکلنا ہے اور ووٹ دینا ہے، انشاءاللہ جیت پیپلز پارٹی کی ہوگی۔
سابق وزیراعلی سندھ سید مرادعلی شاہ نے ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پولنگ شروع ہوتے ہی لوگوں کی قطاریں لگ گئی ہیں ، دعا ہے کہ پورے پاکستان میں امن امان سے الیکشن ہوجائیں، کل کے واقعات میں قیمتی جانیں ضائع ہوئی ہیں، لوگ امن امان سے اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے انتخابات کیلئے اچھی کوشش کی ہے، کچھ اعتراضات تھے، لوگوں کو کوئی ابہام نہ ہو، انکے اپنے قانون تھے کہ 1200 سے زیادہ ووٹ ایک پولنگ اسٹیشن پر نہ ہو، عوام کو تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے، آج موبائل فون سروس بھی معطل ہے، تو الیکٹرانک مینجمنٹ سسٹم پر فرق پڑ سکتا ہے۔
سابق وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سکیورٹی کے زیادہ اچھے انتظامات ہوتے اگر ہر پولنگ پر پاک فوج تعینات کی جاتی تو بہتر ہوتا، تمام سیاسی جماعتوں سے گزارش ہے کہ امن امان سے آج کا دن گزاریں، ووٹرز کو حق ہے کہ وہ اپنی مرضی کے امیدوار کو ووٹ دیں، پیپلز پارٹی آج انشاء اللہ کامیاب ہوگی۔
انتخابات صاف شفاف ہوں گے، ووٹر اپنی مرضی کے امیدوار کو آزادی سے ووٹ ڈالیں: چیف الیکشن کمشنر
(ویب ڈیسک) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ امید ہے انتخابات کا عمل بخیریت و عافیت مکمل ہوگا۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ الیکشن کمیشن پہنچے جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات ہوئے، سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینا وزارت داخلہ اور ایجنسیز کا کام ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن وزارت داخلہ کو انٹرنیٹ سروسز کے حوالے سے کوئی ہدایات نہیں دے گا، ہم کہیں موبائل سروس کھول دیں اور دہشتگردی کا کوئی واقعہ ہوجائے تو کون ذمہ دار ہوگا؟
سکندر سلطان راجہ نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن پوری طرح تیار ہے، سکیورٹی اور دیگر انتظامات مکمل ہیں، انتخابات صاف شفاف ہوں گے، ووٹر اپنی مرضی کے امیدوار کو آزادی سے ووٹ ڈالیں۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں موبائل فون سروس عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
11:06 AM
February 02, 2024
10:58 AM
February 02, 2024
موبائل فون سروس معطل، ووٹر کی تفصیلات بتانے والی ایس ایم ایس سروس بھی متاثر
(ویب ڈیسک) ملک بھر میں موبائل فون سروس بند ہونے سے الیکشن کمیشن کا مانٹیرنگ سسٹم اور شکایات سیل بھی متاثر ہوا ہے۔
آج ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات کے سلسلے میں پولنگ کا عمل جاری ہے جو صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گا۔
ملک کے مختلف حصوں میں بعض مقامات پر پولنگ کا عمل تاخیر سے شروع ہونے کی شکایات بھی سامنے آئی ہیں جبکہ وزارت داخلہ کی درخواست پر پی ٹی اے نے ملک بھر میں موبائل فون سروع عارضی طور پر معطل کر دی جس کے باعث پولنگ ایجنٹس اور پولنگ عملے کو مشکلات کا سامنا ہے۔
موبائل فون سروس معطل ہونے سے عوام کو پولنگ کی معلومات حاصل کرنے کی ایس ایم ایس سروس 8300 بھی متاثر ہو گئی ہے۔
دوسری جانب سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے موبائل فون سروس بند ہونے کو دھاندلی کی ابتدا قرار دے دیا ہے۔
ووٹ ڈالنے کا طریقہ کار کیا ہے؟ آپ کی کونسی غلطیوں سے ووٹ ضائع ہو سکتا ہے؟
(ویب ڈیسک)ملک بھر میں بارہویں اور ملکی تاریخ کے سب سے بڑے عام انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل شروع ہوگیا ہے جو بغیر کسی وقفے کے صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔
لیکن کیا آپ صرف یہی جانتے ہیں کہ الیکشن کے دوران ووٹ ڈالنے کےلیے ووٹر کے پاس اصل قومی شناختی کارڈ کا ہونا ضروری ہے؟ اگرچہ یہ درست ہے کہ نقل قابل قبول نہیں تاہم زائد المیعاد شناختی کارڈ کے حامل افراد بھی ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں اسی طرح قومی شناختی کارڈکےسوا کوئی بھی اور دستاویز قابل قبول نہیں۔
لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کا ووٹ ضائع ہوسکتا ہے؟ تو آئیے آج بات کرتے ہیں ووٹ ڈالنےکے صحیح طریقہ کار پر ۔
ایک ووٹر بیلٹ پیپر حاصل کرنے کے بعد قومی اور صوبائی اسمبلی کے اپنے پسندیدہ امیدواروں کے انتخابی نشان پر مہر لگائے گا لیکن آپ کو یاد رکھنا ہوگا کہ آپ کاووٹ ضائع ہوسکتا ہے لہٰذا اس بات کو یقینی بنائیں کہ بیلٹ پیپر فولڈ کرنے کے بعدلگائی گئی مہر کی سیاہی سوکھ چکی ہے۔
٭ ووٹر کو چاہیے کہ ایک ہی امیدوار کے انتخابی نشان پر مہر لگائیں، ایک سے زائد امیدواروں کے انتخابی نشان پر ہرگز مہر نہ لگائیں، اگر آپ نے 2 امیدواروں کے انتخابی نشان کے درمیانی حصے پر مہر لگائی تو بھی آپ کا ووٹ شمار نہیں ہوگا۔
٭بیلٹ پیپر کا کوئی بھی حصہ پھاڑنے یا پھر بیلٹ پیپر پر کسی قسم کی کوئی پرچی چسپاں کرنے کی صورت میں بھی ووٹ شمار نہیں ہوگا۔
٭انگوٹھے کا نشان بیلٹ پیپر کے کسی بھی حصے پر لگائے جانے کی صورت میں بھی آپ کا ووٹ ضائع ہو جائے گا لہٰذا بیلٹ پیپر پر صرف مہر کا استعمال کریں ۔
٭اپنے ووٹ کو ضائع ہونے سے بچانے کے لیے کسی بھی غلطی کی صورت میں ووٹر پریزائڈنگ افسر سے نیا بیلٹ پیپرحاصل کرسکتا ہے۔
10:52 AM
February 02, 2024
10:36 AM
February 02, 2024
پنجاب: قیدیو ں نے پوسٹل بیلٹ کے ذریعےووٹ کاسٹ کیا
(ویب ڈیسک) پنجاب کے جیلوں میں موجود قیدیو ں نے پوسٹل بیلٹ کے ذریعےووٹ کاسٹ کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کی جیلوں میں صرف1100 قیدیوں نے پوسٹل بیلٹ کے ذریعے ووٹ کاسٹ کیا،ترجمان جیل خانہ جات کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے 1500 پوسٹل بیلٹ موصول ہوئےتھے ، باقی پوسٹل بیلٹ الیکشن کمیشن کو واپس کر دئیے گئے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ جیلوں میں ووٹنگ کاعمل خفیہ رکھا گیا،طریقہ کار کی پاسداری کی گئی۔ ووٹ الیکشن کمیشن کو بذریعہ ڈاک بھجوادیئے۔
واضح رہے کہ صوبے کی 43جیلوں میں قید 65ہزار سے زائد قیدیوں میں سے صرف 1100 قیدیوں نے پوسٹل بیلٹ کے ذریعے اپنا حق راہے دہی استعمال کیا، الیکشن کمیشن کی جانب سے قیدیوں کا ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کو خط لکھا گیا تھا۔
02:48 PM
20 Feb, 2024
02:04 PM
18 Feb, 2024
02:28 PM
15 Feb, 2024
02:38 PM
11 Feb, 2024
02:16 PM
11 Feb, 2024
10:19 AM
10 Feb, 2024
03:24 PM
9 Feb, 2024
03:20 PM
9 Feb, 2024
02:45 PM
9 Feb, 2024
01:11 PM
9 Feb, 2024
01:07 PM
9 Feb, 2024
12:57 PM
9 Feb, 2024
12:37 PM
9 Feb, 2024
12:30 PM
9 Feb, 2024
12:18 PM
9 Feb, 2024
سعد رفیق نے شکست تسلیم کر لی، لطیف کھوسہ کو مبارکباد
(ویب ڈیسک) عام انتخابات 2024 میں مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے ہار تسلیم کر لی۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کیے گئے بیان میں سابق وزیر ریلوے اور پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار خواجہ سعد رفیق نے ہار تسلیم کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سردار لطیف کھوسہ کو مبارکباد پیش کر دی۔
سردار لطیف کھوسہ صاحب کو دلی مبارکباد
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) February 9, 2024
عوامی فیصلے پر خوش دلی سے
سر ِ تسلیم خم
اللّٰہ کریم آنیوالی پارلیمان کو متحد ھو کر قومی بحرانوں پر قابو پانے کی توفیق و تقویت عطا فرماۓ
آمین
ان کا کہنا تھا کہ عوامی فیصلے پر خوش دلی سے سر تسلیم خم کرتا ہوں۔
خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا ہے کہ اللہ کریم آنے والی پارلیمان کو متحد ہو کر قومی بحرانوں پر قابو پانے کی توفیق و تقویت عطا کرے! آمین۔
واضح رہے این اے 122 لاہور سے الیکشن لڑنے والے خواجہ سعد رفیق 77 ہزار سے زائد ووٹ لے سکے جبکہ سردار لطیف کھوسہ 1 لاکھ 17 ہزار سے زائد ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں۔
12:08 PM
9 Feb, 2024
11:40 AM
9 Feb, 2024
11:26 AM
9 Feb, 2024
07:29 PM
8 Feb, 2024
06:45 PM
8 Feb, 2024
06:18 PM
8 Feb, 2024
06:11 PM
8 Feb, 2024
04:14 PM
8 Feb, 2024
03:52 PM
8 Feb, 2024
03:33 PM
8 Feb, 2024
03:13 PM
8 Feb, 2024
02:17 PM
8 Feb, 2024
01:20 PM
8 Feb, 2024
12:43 PM
8 Feb, 2024
11:54 AM
8 Feb, 2024
11:28 AM
8 Feb, 2024
11:19 AM
8 Feb, 2024
11:06 AM
8 Feb, 2024
10:58 AM
8 Feb, 2024
10:52 AM
8 Feb, 2024
10:36 AM
8 Feb, 2024