محسن نقوی، نواز شریف اور دیگر نے اپنے ووٹ کہاں، کیسے کاسٹ کئے، مفصل رپورٹ

8 Feb, 2024 | 06:04 PM

This browser does not support the video element.

سٹی42: سپیڈ کے بادشاہ پنجاب کے وزیراعلیٰ سید محسن رضا نقوی نے حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے سپیڈ نہیں دکھائی  بلکہ عام شہریوں کے ساتھ قطار میں کھڑے ہو کر اپنی باری پر ووٹ کاسٹ کیا۔

سید محسن رضا نقوی ووٹ ڈالنے کے لئے سادگی کے  ساتھ ریواز گارڈن مین اپنے پولنگ سٹیشن گئے، انہوں نے ووٹروں کی قطار میں کھڑے ہو کر اپنی باری کا انتظار کیا، تمام شہریوں کی طرح ویریفیکیشن کے مراحل طے کئے اور ووٹ کاسٹ کر کے واپس چلے گئے۔

مسلم لیگ ن کے وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار میاں نوازشریف نے ماڈل ٹاؤن میں ووٹ کاسٹ کیا۔ نواز شریف آج اپنے پسندیدہ نشان شیر  پر مہر نہ لگاسکے۔این اے128 سے  شیر کے نشان پر کوئی امیدوار الیکشن نہیں لڑ رہا ۔ سابق وزیر اعظم شہبا زشریف،مریم نواز، سابق وزیر اعلیٰ حمزہ اور ان کے بھائی سلمان شہباز نے بھی ووٹ کاسٹ کئے۔چیف سیکرٹری زاہد اختر، سیشن جج قیصر نذیر بٹ ، عمران نذیر،لیاقت بلوچ اوروزیرصحت ڈاکٹر جاوید اکرم نےبھی اپنے اپنے پولنگ سٹیشنوں پر جا کر ووٹ کاسٹ کیا۔

ماڈل ٹاؤن میں نواز شریف نے جونیئر ماڈل سکول میں ووٹ کاسٹ کیا،صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف نے بھی یہیں اپنا ووٹ ڈالا۔ ماڈل ٹاؤن میں ہی سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازنےووٹ کاسٹ کیا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما سلمان شہباز نے اہلیہ کے ہمراہ ماڈل ٹاؤن کے پولنگ سٹیشن میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ خواجہ عمران نذیرنےرائیونڈ روڈپولنگ سٹیشن پراپنا ووٹ کاسٹ کیا،خواجہ عمران نذیر نے این اے126کیلئے ووٹ کاسٹ کیا، لیگی امیدوارپی پی173میاں مرغوب احمدنے کریم پارک میں ووٹ کاسٹ کیا، ن لیگ کے نامزد امیدوار پی پی 148مجتبیٰ شجاع الرحمان نے گورنمنٹ ہائی سکول تیزاب احاطہ میں ووٹ کاسٹ کیا ،،نگران وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول کینٹ میں اپنا ووٹ ڈالا
لیاقت بلوچ نے یونیک کالج وحدت روڈ میں ووٹ کاسٹ کیا،امیدوارپی پی 169احمدسلمان بلوچ نے بھی یونیک کالج وحدت روڈ میں ووٹ کاسٹ کیا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اپنا ووٹ لاہور میں کاسٹ کیا،،،ڈاکٹر عثمان انور نے این اے 128 ، پی پی 165 میں حق رائے دہی استعمال کیا۔ آئی جی پنجاب نے گورنمنٹ پرائمری سکول باجا نگر سندر میں اپناووٹ کاسٹ کیا

مزیدخبریں