سی سی پی او کا مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

8 Feb, 2024 | 03:03 PM

Ansa Awais

عرفان ملک : سی سی پی او نے  گڑھی شاہو اور لارنس روڈ کے پولنگ سٹیشن کا دورہ کیا۔
انہوں نے ماڈل ٹاؤن ،ڈیفنس ،کینٹ و دیگر پولنگ سٹیشنز کا بھی دورہ کیا۔حساس پولنگ سٹیشنز،پولنگ بلڈنگز اور ناکوں کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران و اہلکاروں کوالیکشن کا پرامن انعقاد یقینی بنانے کی ہدایات کیں۔
متعلقہ افسران کو الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی مکمل پابندی کروانے کی ہدایت بھی کی
سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ پولنگ کا عمل پر امن ماحول میں جاری ہے۔ سی سی پی او نے مزید کہا کہ لاہور پولیس کے جوان اپنے ڈیوٹی پوائنٹس پر الرٹ ہیں۔کانسٹیبل سے سینئر افسران تک شہریوں کی مدد کیلئے موجود ہیں۔ڈولفن سکواڈ اورپیرو کی ٹیمیں پولنگ سٹیشنز کے گرد موثر پٹرولنگ کر رہی ہیں۔پولنگ سٹیشنز کے گرد و نواح میں خصوصی ناکے بھی لگائے گئے ہیں۔

مزیدخبریں