عرفان ملک : سی سی پی او نے گڑھی شاہو اور لارنس روڈ کے پولنگ سٹیشن کا دورہ کیا۔
انہوں نے ماڈل ٹاؤن ،ڈیفنس ،کینٹ و دیگر پولنگ سٹیشنز کا بھی دورہ کیا۔حساس پولنگ سٹیشنز،پولنگ بلڈنگز اور ناکوں کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران و اہلکاروں کوالیکشن کا پرامن انعقاد یقینی بنانے کی ہدایات کیں۔
متعلقہ افسران کو الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی مکمل پابندی کروانے کی ہدایت بھی کی
سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ پولنگ کا عمل پر امن ماحول میں جاری ہے۔ سی سی پی او نے مزید کہا کہ لاہور پولیس کے جوان اپنے ڈیوٹی پوائنٹس پر الرٹ ہیں۔کانسٹیبل سے سینئر افسران تک شہریوں کی مدد کیلئے موجود ہیں۔ڈولفن سکواڈ اورپیرو کی ٹیمیں پولنگ سٹیشنز کے گرد موثر پٹرولنگ کر رہی ہیں۔پولنگ سٹیشنز کے گرد و نواح میں خصوصی ناکے بھی لگائے گئے ہیں۔
سی سی پی او کا مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
پنجاب میں تعینات دوافسران کا تبادلہ ، نوٹیفکیشن جاری
قیصر کھوکھر : وفاقی حکومت نے پنجاب میں تعینات دوافسران کا تبادلہ کردیا، سابق سیکرٹری سپورٹس شاہد زمان کا پنجاب سے کے پی کے تبادلہ کر دیا گیا۔
سابق سیکرٹری سپورٹس پنجاب شاہد زمان کا پنجاب سے کے پی کے تبادلہ کر دیا گیا ہے۔ گریڈ انیس کے افسر علی عنان قمر کا بھی پنجاب سے وفاق تبادلہ کیا گیا ہے ۔ علی عنان قمر کو پنجاب سے وفاقی حکومت رپورٹ کرنے کا حکم دیدیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت نےدونوں افسران کے تبادلے کے حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
11:11 AM
April 04, 2024
11:04 AM
April 04, 2024
”دغا باز دل “کی یومیہ ایک کروڑ روپے کمائی
ویب ڈیسک: عید الفطر پر ریلیز کی گئی رومانوی کامیڈی فلم ’ دغا باز دل ‘ نے ریلیز کے پہلے ہی ہفتے ملک بھر سے ریکارڈ کمائی کرنے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔
’دغا باز دل‘ عید الفطر پر ریلیز ہونے والی واحد نئی فلم تھی، اس کے ساتھ عید کے موقع پر 2022 کی بلاک بسٹر فلم ’لیجنڈ آف مولا جٹ‘ جب کہ فروری 2024 میں ریلیز کی جانے والی ’ٹکسالی گیٹ‘ کو بھی دوبارہ ریلیز کیا گیا تھا۔عید الفطر کے موقع پر پاکستان بھر میں 6 کے قریب ہالی وڈ فلمیں بھی ریلیز کی گئی تھیں اور ’دغا باز دل‘ کا 9 فلموں کے ساتھ مقابلہ تھا۔دغا باز دل نے ریلیز کے پہلے دو دن میں مجموعی طور پر 3 کروڑ 10 لاکھ روپے کمائی کرکے نیا اعزاز حاصل کیا تھا۔
فلم نے ریلیز کے پہلے دن ایک کروڑ 20 لاکھ جب کہ دوسرے دن ایک کروڑ 90 لاکھ روپے کی کمائی کی۔دغا باز دل نے مجموعی طور پر پہلے ہفتے 8 کروڑ 30 لاکھ روپے کی کمائی کرکے نیا اعزاز اپنے نام کیا۔فلم کے ہدایت کار وجاہت رؤف نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ ان کی فلم نے ریلیز کے پہلے ہی ہفتے 8 کروڑ 30 لاکھ روپے کمائی کرکے ایک ہی ہفتے میں زیادہ کمائی کرنے والی فلم کا اعزاز اپنے نام کیا۔
فلم نے ابتدائی ہفتے میں 8 کروڑ 30 لاکھ روپے یعنی تقریبا یومیہ ایک کروڑ روپے کی کمائی کی۔ دغا باز دل میں مہوش حیات، علیرحمان اور مومن ثاقب نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں جب کہ دیگر کاسٹ میں سلیم شیخ، لیلیٰ واسطی، بابر علی اور شاعر علی زریون بھی شامل ہیں۔فلم دغا باز دل کو پاکستان کے علاوہ متحدہ عرب امارات، برطانیہ اور امریکا سمیت دیگر ممالک میں بھی ریلیز کیا گیا ہے۔
شدید گرمی ، محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کر دی
اقصیٰ ساجد : محکمہ موسمیات کے مطابق شہرلاہور اور کراچی میں آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر لاہور میں سورج کی تپش کے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ ہونے لگا،شہر کا موجودہ درجہ حرارت 27ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت31 ڈگری تک جانے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 49فیصد ریکارڈ کیاگیاائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق شہر میں فضائی آلودگی بڑھنے لگی،فضائی آلودگی 124ریکارڈ ہونے کیساتھ لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر آ گیا۔
ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور کے علاقہ ذکی فارم میں 154 ، سید مراتب علی روڈ پر آلودگی کی شرح 171ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 24.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈرہنے کاامکان ظاہر کیا جارہا ہے،ہوامیں نمی کا تناسب 80 فیصدریکارڈ کیا گیا، شہر میں جنوب مغربی سمت سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
ائیرکوالٹی انڈیکس کی اگر بات کی جائے تو ہوا میں آلودہ زرات کی مقدار 105 پرٹیکیلیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی جبکہ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی 10ویں نمبر پر ہے۔
10:57 AM
April 04, 2024
05:58 PM
April 04, 2024
این اے 132 میں ملک رشید احمد 146849 ووٹ لےکر جیت گئے
سٹی42: قصور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 132 میں ضمنی الیکشن کے مکمل نتائج آ گئے ہیں۔
فارم 47 کے سرکاری نتیجہ کے مطابق 342 پولنگ سٹیشنوں کا مکمل نتیجہ یوں ہے: رشید احمد خان 146849 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ انکے مدمقابل پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کے سردار محمد حسین ڈوگر 90980 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 44؛فیصل امین گنڈا پور نے ضمنی الیکشن بھاری اکثریت سے جیت لیا
سٹی42: ڈیرہ اسماعیل خان میں قومی اسمبلی کی نشست این اے 44 کے ضمنی الیکشن میں سنی اتحاد کونسل اور تحریک انصاف کے امیدوار فیصل امین گنڈاپور بھاری اکثریت سے الیکشن جیت گئے۔
تمام 358 پولنگ سٹیشنوں کے مکمل نتائج کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے امیدوار فیصل امین گنڈاپور 56995 ووٹ لے کر کامیاب قرار ہائے۔ ان کے مدمقابل پاکستان پیپلز پارٹی کے رشید خان کنڈی نے 9533 ووٹ حاصل کئے۔
ڈیرہ اسماعیل خان کے حلقہ این اے 44 س میں فروری کے عام انتخابات میں علی امین گنڈاپور نے مولانا فضل الرحمان اور فیصل کنڈی کو شکست دے کر یہ نشست جیتی تھی۔ بعد میں وزیر اعلیٰ بننے کے بعد انہوں نے یہ نشست چھوڑ دی۔ اب ان کے قریبی عزیز فیصل امین گنڈاپور نے یہ نشست جیت لی ہے۔
05:37 PM
April 04, 2024
05:00 PM
April 04, 2024
واٹس ایپ کا نیا فیچر صارفین کے بڑے درد سر کا حل ثابت ہوگا
ویب ڈیسک: واٹس ایپ میں ایک ایسے فیچر کو متعارف کرایا جا رہا ہے جو صارفین کے ایک بڑے درد سر کا حل ثابت ہوگا۔
اس فیچر کے تحت میٹا کی زیرملکیت میسجنگ ایپ میں کانٹیکٹس کے لیے فیورٹ ٹیب کا اضافہ کیا جائے گا۔WABetaInfo کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے نئے بیٹا (beta) ورژن میں یہ فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔اس فیچر کے ذریعے صارفین کو واٹس ایپ میں اپنی پسند کے کانٹیکٹس کو فیورٹ لسٹ میں ایڈ یا ڈیلیٹ کرنے کی سہولت ملے گی۔
اس طرح آپ کے لیے ان افراد تک رسائی زیادہ آسان ہو جائے گی جن سے آپ اکثر رابطے میں رہتے ہیں اور کانٹیکٹس میں اسکرولنگ کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔یہ فیچر وائس اور ویڈیو کالز کے لیے بھی مددگار ثابت ہوگا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ابھی اس فیچر پر کام جاری ہے اور یہ بیٹا صارفین کو بھی دستیاب نہیں۔
یعنی ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ کب تک صارفین کو یہ فیچر دستیاب ہوگا مگر بظاہر یہ سب سے پہلے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔
پھلوں اور سبزیوں کی آج کی ریٹ لسٹ-اتوار 21 اپریل، 2024
لاہور: پھلوں کی آج کی ریٹ لسٹ -اتوار 21 اپریل، 2024
نام پھل | معیار | وزن | ریٹ |
سیب کالا کلو پہاڑی | درجہ اول | فی کلو | 280روپے |
سیب گاچا | درجہ اول | فی کلو | 150روپے |
کیلا | درجہ اول | فی درجن | 145 روپے |
خربوزہ | درجہ اول | فی کلو | 66روپے |
آڑو | درجہ دوئم | فی کلو | 100روپے |
فالسہ | درجہ اول | فی کلو | 185روپے |
لاہور: سبزیوں کی آج کی ریٹ لسٹ-اتوار 21 اپریل، 2024
نام سبزی | معیار | وزن | ریٹ |
آلو | درجہ اول | فی کلو | 46 روپے |
پیاز | درجہ اول | فی کلو | 185 روپے |
لہسن | چائنہ | فی کلو | 585روپے |
لہسن | دیسی | فی کلو | 280 روپے |
کھیرا | فارمی | فی کلو | 52روپے |
بھنڈی | درجہ اول | فی کلو | 210 روپے |
لیموں | دیسی | فی کلو | 330روپے |
کریلا | درجہ اول | فی کلو | 90روپے |
03:02 PM
April 04, 2024
02:54 PM
April 04, 2024
سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس-اتوار 21 اپریل، 2024
سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس-اتوار 21 اپریل، 2024
نام | معیار | وزن | ریٹ |
سونا | 24 قیراط | فی 10 گرام | 214200 روپے |
سونا | 24 قیراط | فی ایک تولہ | 249900روپے |
سونا | 22 قیراط | فی 10 گرام | 196349 ر وپے |
سونا | 22 قیراط | فی ایک تولہ | 229073 روپے |
چاندی | تیزابی | فی 10 گرام | 2,564روپے |
چاندی | تیزابی | فی ایک تولہ | 2,987 روپے |
01:54 PM
April 04, 2024
01:50 PM
April 04, 2024
Currency Exchange Rates Sunday 21 April , 2024
Currency Exchange Rates Sunday 21 April , 2024
Currency | Symbol | Buying | Selling |
American Dollar | USD | 277.5 | 280.5 |
Euro | EUR | 299.95 | 302.9 |
Saudi Riyal | SAR | 73.3 | 74.05 |
U.A.E Dirham | AED | 75.45 | 76.2 |
Australian Dollar | AUD | 182.7 | 184.5 |
China Yuan | CNY | 38.45 | 39.85 |
Kuwaiti Dinar | KWD | 903.91 | 912.91 |
Canadian Dollar | CAD | 204 | 206.2 |
Qatari Riyal | QAR | 76.35 | 77.05 |
Omani Riyal | OMR | 722.1 | 703.1 |
ضمنی الیکشن،ڈی سی آفس لاہور کے کنٹرول روم سے لائیو مانیٹرنگ جاری
سٹی42: شہر لاہور میں ضمنی الیکشن کے پُرامن انعقاد کا معاملہ، ڈی سی آفس کے کنٹرول روم سے لائیو مانیٹرنگ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر آفس میں قائم کنٹرول روم لاہور پولیس اور محکمہ داخلہ کے کنٹرول رومز سے منسلک ہے۔ یہ کنٹرول روم براہ راست ڈی سی لاہور کی نگرانی میں قائم کیا گیا ہے۔ کنٹرول روم میں لاہور کے تمام محکموں کے افسران موجود ہیں اور ڈی سی کی ہدایات براہ راست پولیس افسران تک پہنچا رہے ہیں ۔
ڈی سی لاہور کا کہنا ہے کہ اب تک صورتحال مکمل کنٹرول میں ہے، امید ہے ضمنی الیکشن کا انعقاد پرامن طریقے سے مکمل ہو گا۔
01:36 PM
April 04, 2024
01:24 PM
April 04, 2024
ضمنی انتخابات :ملک محمد احمد خان نے این اے 132 میں ووٹ کاسٹ کر دیا
ویب ڈیسک: ضمنی انتخاب میں اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے این اے 132 قصور میں ووٹ کاسٹ کر دیا۔
ملک محمد احمد خان نے اپنے آبائی حلقہ کھائی ہٹھاڑ میں ووٹ کاسٹ کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حلقے سے ن لیگ ہی جیتے گی اور بڑے مارجن سے جیتے گی۔واضح رہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے، قومی اسمبلی کی 5 اور صوبائی اسمبلی کی 16 نشستوں پر ووٹنگ کا عمل شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔قومی اسمبلی کے جن حلقوں میں ضمنی انتخاب ہورہا ہے ان میں پنجاب کے 2، خیبر پختونخوا کے 2 اور سندھ کا1 حلقہ شامل ہے۔
صوبائی اسمبلیوں کی جن نشستوں پر ضمنی الیکشن ہو رہا ہے ان میں پنجاب اسمبلی کی 12، بلوچستان اور سندھ کی 2، 2 نشستیں شامل ہیں۔
ضمنی انتخابات: حلقہ پی پی 54 پولنگ سٹیشن پر جھگڑے کے دوران لیگی کارکن جاں بحق
(ویب ڈیسک)نارووال کے حلقہ پی پی 54 میں مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں جھگڑے کے نتیجے میں60 سالہ لیگی کارکن جاں بحق ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق نارووال کے حلقہ پی پی 54 کے گاؤں کوٹ ناجو میں مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں جھگڑا ہوا ،مخالفین نے جھگڑے کے دوران سر میں ڈنڈا مار دیا تھا، شدید زخمی 60 سالہ محمد یوسف ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی جان کی بازی ہار گیا، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔
دوسری جانب قومی اور صوبائی اسمبلی کے 21 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے دوران مختلف پولنگ سٹیشن پر بھی لڑائی جھگڑے اور بدنظمی کے واقعات رپورٹ ہوئے۔
فیروزوالہ میں گورنمنٹ پرائمری سکول نظام پورہ میں لڑائی جھگڑے اور فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔ شیخوپورہ کی تحصیل فیروزوالہ میں مسلم لیگ ن اور سنی اتحاد کونسل کے اراکین گتھم گتھا ہوگئے، کارکن ایک دوسرے پر مکے برساتے رہے، پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔
شیخوپورہ میں پی پی 139 کے پولنگ سٹیشن جھگیاں سیالہ میں مسلم لیگ ن اور سنی اتحاد کونسل کے حامیوں میں جھگڑا ہوا جس کے باعث پولنگ کا عمل بند کر دیا گیا۔
12:35 PM
April 04, 2024
11:52 AM
April 04, 2024
ضمنی انتخابات : لاہور سمیت صوبہ کے تمام حلقوں میں سکیورٹی انتظامات مکمل
(ویب ڈیسک) ضمنی انتخابات کے موقع پر لاہور سمیت صوبہ کے تمام حلقوں میں پنجاب پولیس اور ریجنز اور کے تمام سکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے گئے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق الیکشن میٹریل کی بحفاظت ترسیل، پولنگ سٹیشنز و کلسٹرز پر پولیس نفری کی تعیناتی، سی سی ٹی وی کیمروں کی مانیٹرنگ کا جائزہ لیا گیا، سینئر پولیس افسران نے پولنگ ڈیوٹی پر تعینات نفری کی ذمہ داریوں بارے بریفنگ لی۔ لاہور سمیت متعلقہ اضلاع میں خصوصی ناکہ جات، سرچ اینڈ سویپ آپریشنز کئے گئے، پولیس افسران نے لا اینڈ آرڈر کی مجموعی صورتحال، پولنگ کے عمل کو پرامن رکھنے کی ریہرسل کا جائزہ لیا، لاہور سمیت تمام اضلاع میں سپروائزری افسران کی زیر قیادت فلیگ مارچز کا انعقاد کیا گیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق فلیگ مارچز میں ضلعی پولیس ، ڈولفن سکواڈ، پولیس ریسپانس یونٹ، ایلیٹ فورس، ٹریفک پولیس کی موبائلز اور جوانوں نے حصہ لیا۔
دوسری جانب آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ فلیگ مارچ، سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز و دیگر اقدامات کا مقصد شہریوں میں احساس تحفظ کو مزید اجاگر کرنا ہے، ضمنی انتخابات کے پُرامن انعقاد کیلئے پنجاب پولیس کے انتظامات مکمل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر پولیس انتہائی الرٹ رہے، ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو ناکام بنائیں گے، پنجاب پولیس ضمنی الیکشن ڈے پر دیگر اداروں کے ساتھ مل کر امن و امان کو یقینی بنائے گی۔ لا اینڈ آرڈر متاثر کرنے والے امن دشمن عناصر کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ضمنی انتخابات میں لڑائی جھگڑے اورفائرنگ کے واقعات، 3 افراد زخمی
(ویب ڈیسک) قومی اور صوبائی اسمبلی کے 21 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے دوران مختلف پولنگ سٹیشن پر لڑائی جھگڑے اور بدنظمی کے واقعات رپورٹ ہونے لگے۔
فیروزوالہ میں گورنمنٹ پرائمری سکول نظام پورہ میں لڑائی جھگڑے اور فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوگئے۔
شیخوپورہ کی تحصیل فیروزوالہ میں مسلم لیگ ن اور سنی اتحاد کونسل کے اراکین گتھم گتھا ہوگئے جس کے باعث پولنگ کا عمل روک دیا گیا، کارکن ایک دوسرے پر مکے برساتے رہے، پولیس خاموش تماشائی بنی رہی، گولیوں کی تھرتھراہٹ سے علاقہ گونج اٹھا، ووٹ کاسٹ کرنے آئی خواتین کی دوڑیں لگ گئیں۔
شیخوپورہ میں پی پی 139 کے پولنگ سٹیشن جھگیاں سیالہ میں مسلم لیگ ن اور سنی اتحاد کونسل کے حامیوں میں جھگڑا ہوا جس کے باعث پولنگ کا عمل بند کر دیا گیا۔
دوسری جانب پی پی 149 کے پولنگ سٹیشن 171 میں سنی اتحاد کونسل اور آئی پی پی کے امیدواروں میں جھگڑا ہوا، موقع پر موجود پولیس نے آئی پی پی اور سنی اتحاد کونسل کے کارکنوں کو حراست میں لے لیا، جھگڑا کیمپ لگانے پر ہوا۔
10:52 AM
April 04, 2024
10:39 AM
April 04, 2024
ضمنی انتخاب ،این اے 119میں ن لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں جھگڑا
عثمان خالد: قومی اسمبلی کے حلقے این اے 119کی نشست پر ضمنی انتخاب میں ن لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکنوں جھگڑاہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق این اے 119 کے پولنگ سٹیشن 171 میں ن لیگ اور پی ٹی آئی کارکنوں میں جھگڑا ہوا ،پولیس نے تحریک انصاف کے کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔
ذرائع کے مطابق پولیس پی ٹی آئی کارکنوں کو گرفتار کر کے لے گئی۔
خیال رہے کہ مریم نواز کی چھوڑی ہوئی قومی اسمبلی کے حلقے این اے 119کی نشست پر ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف نے سینئر نائب صدر سینٹرل پنجاب اکمل خان باری کے امیدواروں میں شامل ہیں۔
جے یو آئی(ف)نے ضمنی انتخاب کا بائیکاٹ کردیا
(عیسیٰ ترین)ملک بھر میں ضمنی انتخابات کا دنگل سج گیا، قومی اسمبلی کے 5اور صوبائی اسمبلی کے 16 حلقوں میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے.
الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوگئی جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ قومی اسمبلی نشستوں کیلئے پنجاب کے 2، خیبر پختونخوا کے 2 اور سندھ کے ایک حلقے میں ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں۔
بلوچستان اسمبلی کےحلقہ 50 میں ضمنی الیکشن ہورہا ہے ۔جے یو آئی(ف)نے ضمنی انتخاب کا بائیکاٹ کردیا ہے۔پی بی50 پر پشتونخوامیپ اور اےاین پی کے درمیان کانٹےکامقابلہ ہے۔پشتونخوامیپ کے میروائس اچکزئی، اےاین پی کےانجینئر زمرک مدمقابل ہیں ۔
10:21 AM
April 04, 2024
09:17 AM
April 04, 2024
ضمنی الیکشن: قومی اور صوبائی اسمبلی کے 21 حلقوں پر پولنگ کا عمل جاری، انٹرنیٹ سروس معطل
(ویب ڈیسک) ملک بھر میں ضمنی انتخابات کا دنگل سج گیا، قومی اسمبلی کے 5اور صوبائی اسمبلی کے 16 حلقوں میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے.
الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوگئی جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ قومی اسمبلی نشستوں کیلئے پنجاب کے 2، خیبر پختونخوا کے 2 اور سندھ کے ایک حلقے میں ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں۔
دوسری جانب صوبائی اسمبلیوں کی جن نشستوں پر ضمنی الیکشن ہو رہا ہے اس میں پنجاب اسمبلی کی 12، خیبرپختونخوا اور بلوچستان اسمبلی کی 2، 2 نشستیں شامل ہیں۔
یاد رہے کہ ضمنی انتخابات کے دوران بلوچستان اور پنجاب کے چند اضلاع میں موبائل فون سروس معطل رہے گی۔ پنجاب کے 13 شہروں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ لاہور، شیخوپورہ، قصور، ڈی جی خان، تلہ گنگ، گجرات میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند رہے گی، علی پور، ظفر وال، بھکر، چکوال، صادق آباد، علی پور چٹھہ ، کوٹ چھٹہ میں بھی موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل رہے گی۔
سردی کی واپسی ۔۔بارش کی واپسی ، محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی
سردی کی واپسی ۔۔بارش کی واپسی ، محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی
11:55 AM
February 02, 2024
11:09 AM
February 02, 2024
ڈالر کی قدر میں اضافہ
ویب ڈیسک : انٹر بینک میں دوسرے روز بھی پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں ڈالرکی قیمت میں 10پیسے کا اضافہ ہوگیا جس سے انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 279.45 روپے ہوگئی، گزشتہ روز بھی انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا تھا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید24پیسے کے اضافے سے 279.33 روپے سے بڑھ کر279.57روپے اور قیمت فروخت 23پیسے کے اضافے سے 281.93روپے سے بڑھ کر 282.16روپے ہو گئی تھی۔
فار یکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پیر کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں انٹربینک میں ڈالر کی قیمت خرید 279.20روپے اور قیمت فروخت 279.50 روپے رہی۔
دوسری جانب کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے، کاروبار کے آغاز پر اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز کی نسبت تیزی دیکھی جارہی ہے،جہاں 100 انڈیکس 222 پوائنٹس بڑھکر 60682 پوائنٹس پر پہنچ گیا ہے۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پہ اسٹاک مارکیٹ 60 ہزار 459 پوائنٹدس پر بند ہوئی تھی۔
امیر بالاج قتل کیس: موبائل فون ڈیٹا اور لوکیشنز کی مدد سے 3 افراد کو حراست میں لے لیا گیا
ویب ڈیسک: لاہور میں ٹیپو ٹرکاں والے کے مقتول بیٹے امیر بالاج ٹیپو کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
ٹیپو ٹرکاں والے کے بیٹے امیر بالاج ٹیپو کی نماز جنازہ شاہ عالم چوک میں ادا کی گئی جس میں تاجروں اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر پولیس نے سخت سکیورٹی انتظامات کر رکھے تھے، امیر بالاج کو اس کے والد کے پہلو میں سپرد خاک کیا گیا۔امیر بالاج کو گزشتہ اتوار کی شب چوہنگ کی نجی سوسائٹی میں شادی کی تقریب میں قتل کیا گیا تھا، قتل کیس میں خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ اور خواجہ عقیل عرف گوگی بٹ کو نامزد کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق حملہ آور مظفرحسین اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا، ملزم نے ایک روز قبل نیا موبائل فون اور سم خریدی تھی جو کراچی کی لطیفاں بی بی کے نام نکلی۔
پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے آپریشنز، انویسٹی گیشن اورآرگنائزڈ کرائم یونٹ کی 3 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، حملہ آور کے موبائل فون ڈیٹا اور لوکیشنز کی مدد سے 3 افراد کو حراست میں لےلیا گیا ہے۔
10:59 AM
February 02, 2024
05:13 PM
February 02, 2024
آج نماز فجر کے بعد خودکشی کی کوشش کی : کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ
سٹی 42 : انتخابات میں 13 ایم این ایز کو دھاندلی سے جتوانے کا انکشاف کرنے والے کمشنر راولپنڈی کا کہنا ہے کہ آج نماز فجر کے بعد خودکشی کی کوشش کی ۔
تفصیلات کے مطابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کا کہنا ہے کہ انتخابی دھاندلی کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں اور اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کرتا ہوں، دھاندلی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ بہت زیادہ پریشر تھا، میں نے آج صبح فجر کی نماز کے بعد خود کشی کرنے کی بھی کوشش کی لیکن پھر میں نے سوچا کہ کیوں نہ عوام کے سامنے یہ ساری چیزیں رکھوں ، میں خود حرام کی موت کیوں مروں ، میں اس قرب سے گزر رہاہوں ، بیوروکریسی سے گزارش ہے کہ سیاسی لوگوں کیلئے کوئی غلط کا م نہ کریں۔
اپنے اعتراف میں علی چٹھہ کا کہناتھا کہ میں راولپنڈی ڈویژن میں انتخابی دھاندلی کی ذمہ داری قبول کرتاہوں ، میں انتخابی دھاندلی پر اپنےآپ کو پولیس کے حوالے کر تاکے حوالے کرتاہوں، میں نے راولپنڈی ڈویژن میں ناانصافی کی ہے ، ہم نے ہارے ہوئے امیدواروں کو 50 ، 50 ہزار کی لیڈمیں تبدیل کر دیا۔ کمشنر راولپنڈی کا کہناتھا کہ جتنے بھی اتنظامی ادارے ہیں جس میں پولیس اور الیکشن کمیشن کا عملہ ہے وہ بھی اس دھاندلی میں ملوث ہیں ، ہم نے انتخابی نتائج تبدیل کیئے ، قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے 14 حلقوں میں دھاندلی کی گئی، میں پوری طرح ملوث ہوں اور اپنے عہدے سے استعفیٰ دے رہاہوں ۔
ان کا کہناتھا کہ میں الیکشن ٹھیک نہیں کروا سکا ، اپنے عہدے سے استعفیٰ دے رہاہوں ، میں نے جو غلط کام کیاہے ، راولپنڈی کے 13 ایم این اے کی نسستوں پر ہارے ہوئے لوگوں کو جتوایا ہے ،لوگوں کی 70 ہزار کی لیڈ کو شکست میں تبدیل کیا ہے ، آج بھی ہمارے لوگ بیٹھ کر جعلی مہریں لگا رہے ہیں، میں اپنے تمام ریٹرننگ افسران سے معذرت چاہتاہوں جو میرے ماتحت کام کر رہے تھے ، جو بیچارے رو رہے تھے جب میں انہیں یہ کام کرنے کیلئے کہہ رہا تھا ، وہ نہیں کرنا چاہ رہے تھے ، میں نے جو غلط کام کیاہے مجھے راولپنڈی کے کچہری چوک پر پھانسی دی جائے ۔
آصف زرداری نے بلوچستان سے منتخب ارکان کو اسلام آباد طلب کر لیا
سٹی 42 : سیاست کےمیدان میں بڑی ہلچل پیدا ہوئی ہے ، پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے چیئر مین آصف زرداری نےبلوچستان سےمنتخب ارکان کواسلام آبادطلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق حکومت سازی کے معاملے کو لیکر سابق صدرآصف زرداری نےپیپلزپارٹی کااجلاس اسلام آبادمیں طلب کرلیا ،اجلاس میں بلوچستان حکومت بارے اہم فیصلےمتوقع ہیں، ذرائع کےمطابق بلوچستان کے نومنتخب اراکین آج آصف علی زرداری سے ملاقات کیلئے اسلام آباد پہنچیں گے،سابق صدر نے آج کوئٹہ کا دورہ بھی منسوخ کردیا۔
05:05 PM
February 02, 2024
03:38 PM
February 02, 2024
ذہنی دباؤ کا شکار ہے، سب سے پہلے لیاقت چٹھہ کو ہسپتال میں داخل کرانا چاہیے: راناثنااللہ
سٹی 42 : رہنما مسلم لیگ ن رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ مستعفی ڈپٹی کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ ذہنی دباؤ کا شکار ہے، سب سے پہلے لیاقت چٹھہ کو ہسپتال میں داخل کرانا چاہیے۔
لیاقت چٹھہ کے ویڈیو بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ الیکشن کو متنازع کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، بدقسمتی ہے کہ کمشنر راولپنڈی نے ایسی گفتگو کی،راناثنااللہ نے کہا کہ جس آدمی نے خودکشی کی کوشش کی وہ ذہنی دباؤ کا شکارہے، اگر انہوں نے دھاندلی کرائی بھی تو اسکی سزا موت نہیں، پاکستان کا کوئی قانون ایسا نہیں جو چوک پر پھانسی کی اجازت دے، انہوں نے کہا کہ کمشنر نے خودکشی کی کوشش کی ہے، وہ ذہنی دباؤ کا شکار ہے۔
دوسری جان رہنما ن لیگ نے کہا کہ حکومت نہ لینے کی وجہ یہ الزامات نہیں ہیں، ن لیگ میں مضبوط رائے پائی جاتی ہےہمیں حکومت نہیں بنانی چاہیے، ہمیں کسی صورت یہ مصیبت اپنے گلے نہیں لٹکانا چاہیے، سب کے ساتھ شامل ہوکر معاملے کو آگے بڑھانے کی کوشش کرنی چاہیے، نوازشریف نے اس پر اب تک کوئی فیصلہ نہیں کیا۔
واضح رہے کہ کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چھٹہ نے عام انتخابات 2024 میں مبینہ دھاندلی کے الزامات اور خوفناک انکشافات کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ گرفتار
ویب ڈیسک: پولیس نے تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ گرفتار کرلیا۔
سلمان اکرم راجہ جیل روڈ پر الیکشن میں دھاندلی کیخلاف احتجاج کررہے تھے ,پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کو منتشر کردیااور بعد ازاں جب سلمان اکرم راجہ پہنچے تو پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف نے انتخابی دھاندلی کیخلاف ملک بھر میں احتجاج کی کال دے رکھی تھی ,اسی سلسلے میں پی ٹی آئی کا احتجاج جیل روڈ پر بھی چل رہاتھا جس میں تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ بھی پہنچے تھے ۔
03:31 PM
February 02, 2024
03:25 PM
February 02, 2024
کمشنر راولپنڈی نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا
(ارشاد قریشی) سی پی او راولپنڈی کی جانب سے کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کو گرفتار کرنے کی خبروں کی تردید آ گئی ۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی راولپنڈی کا کہنا ہے کہ جب کوئی ایف آئی آر درج نہیں ہوئی تو کیسے کمشنر راولپنڈی کو گرفتار کر سکتے ہیں، اب اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ کمشنر راولپنڈی نے اپنے کو پولیس کے حوالے کردیا،کمشنر راولپنڈی نے خود کو پولیس کے حوالے کیا ،سی پی او روالپنڈی کی گاڑی میں کمشنر راولپنڈی خود بیٹھ کر روانہ ہوئے، سی پی او روالپنڈی خود گاڑی ڈرائیور کررہے تھے۔
الیکشن کمیشن کی کمشنر راولپنڈی کے الزامات کی تردید، معاملے کی انکوائری کا اعلان
(عثمان خان) الیکشن کمیشن نے کمشنر راولپنڈی کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر یا کمیشن پر لگائے گئے الزامات کی سختی سے تردید کردی۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق اُنہوں نے الیکشن کمیشن کے کسی عہدہ دار نے الیکشن نتائج کی تبدیلی کیلئے کمشنر راولپنڈی کو کبھی بھی کوئی ہدایات جاری نہیں کی۔اُن کا کہنا تھا کہ کسی بھی ڈویژن کا کمشنر نہ تو ڈی آر او، آر او یا پریذائیڈنگ آفیسر ہوتا ہے۔ نہ ہی الیکشن کے کنڈکٹ میں کسی کمشنر کا کوئی براہ راست کردار ہوتا ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے اس معاملے کی جلد از جلد انکوائری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
03:11 PM
February 02, 2024
02:28 PM
February 02, 2024
کمشنر راولپنڈی نےالیکشن میں دھاندلی کا اعتراف کرتے ہوئے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا
سٹی 42 : کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے الیکشن میں دھاندلی کا اعتراف کرتے ہوئے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔
کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے پنڈی کرکٹ سٹڈیم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی ڈویژن میں انتخابی دھاندلی کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں اور اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کرتا ہوں، میں اپنے ضمیر کا بوجھ اتار رہا ہوں، آج صبح نماز کے وقت خود کشی کی بھی کوشش کی،لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ ہم نے ہارے ہوئے امیدواروں کو 50 ،50 ہزار کی لیڈ میں تبدیل کیا، 70، 70 ہزار کی لیڈ سے جیتنے والوں کو ہم نے ہروایا، میں نے راولپنڈی ڈویژن میں نا انصافی کی ہے، مجھے راولپنڈی کچہری چوک میں پھانسی دے دینی چاہیے۔
انہوں نے کہا ہے کہ میں راولپنڈی ڈویژن میں انتخابی دھاندلی کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں، میرے ساتھ چیف الیکشن کمشنر اور چیف جسٹس کو بھی پھانسی پر لگایا جائے، یہ سب جرم میں برابر کے شریک ہیں۔
کمشنر راولپنڈی نے کہا ہے کہ اپنے گناہ کی سرعام معافی مانگتا ہوں، میرے اوپر کوئی دباؤ نہیں تھا، مجھے سرعام گرفتار کیا جائے، فوج نے الیکشن ٹھیک کروائے، دوبارہ الیکشن کرانے کی ضرورت نہیں، فارم 45 کو ہی دوبارہ جمع کر لیا جائے تو صورتحال واضح ہو جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ ہم نے راولپنڈی ڈویژن کی 13 قومی اسمبلی کی سیٹوں پر ہارے ہوئے لوگوں کو جتوایا، اپنے ماتحت ریٹرننگ آفیسرز سے معذرت چاہتا ہوں، جب میں نے انہیں کہا آپ نے غلط کام کرنا ہے تو وہ بیچارے رو رہے تھے، میرے ماتحت یہ کام نہیں کرنا چاہ رہے تھے۔
لیاقت علی چٹھہ نے مزید کہا ہے کہ ملک کی پیٹھ میں جو چھرا گھونپا وہ مجھے سونے نہیں دیتا، پاکستان توڑنے کے جرم میں شریک نہیں ہوسکتا۔
دوسری جانب نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کے الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے اسے ڈرامہ قرار دیدیا ۔
سونے کی قیمت میں اضافہ
ویب ڈیسک : سونے کی مقامی اور عالمی سطح پر قیمت میں آج بھی اضافہ ہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 9 ڈالر کا اضافہ ہونے سے نئی قیمت 2 ہزار 34 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔اسی طرح ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوگیا، جس سے نئی قیمت 2 لاکھ 13 ہزار 200 روپے فی تولہ ہو گئی جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت میں 686 روپے اضافے سے نئی قیمت ایک لاکھ 82 ہزار 785 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب سونے کی قیمتوں میں اضافے کے برعکس ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت میں 30 روپے کمی ہوئی اور نئی قیمت 2550 روپے فی تولہ ہو گئی۔ اسی طرح فی 10 گرام چاندی بھی 25.72 روپے کم ہونے سے 2186.21 روپے کی سطح پر آ گئی۔
02:22 PM
February 02, 2024
02:01 PM
February 02, 2024
پی ٹی آئی نے عام معافی کا اعلان کردیا ،عمران خان کا جیل سے پیغام
ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوامیں حکومت بنانے کیلئے جمعیت علماء اسلام سمیت دیگر سیاسی جماعتوں سے بات چیت میں مصروف ہے تاہم اس دوران پی ٹی آئی کے سینئر رہنما علی محمد خان نے عمران خان سے ہونے والی ملاقات کا تفصیلی احوال بیان کرتے ہوئے سب کو چونکا دیا،پی ٹی آئی کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے عام معافی کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے ہم کوئی سیاسی انتقام نہیں لیں گے۔
نو منتخب رکن قومی اسمبلی علی محمد خان ، لطیف کھوسہ اور عامر ڈوگر نے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے گزشتہ روز ملاقات کی جس کے بعد تینوں رہنما میڈیا سے بات کئے بغیر ہی واپس روانہ ہو گئے لیکن بعدازاں علی محمد خان نے ٹویٹر پر بیان جاری کیا جس میں عمران خان کا پیغام بھی درج تھا ۔
ابھی اڈیالہ @ImranKhanPTI صاحب سے ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں سردار لطیف کھوسہ صاحب اور محمد عامر ڈوگر صاحب بھی موجود تھے۔ ماشاءاللٰہ صحت اچھی تھی اور ہشاش بشاش لگ رہے تھے۔ تقریبًا آدھا گھنٹہ ملاقات رہی۔ اپنے لیڈر سے اتنے عرصہ بعد ملا بہت اچھا لگا۔ مردان کی تاریخی جیت کا سن کر…
— Ali Muhammad Khan (@Ali_MuhammadPTI) February 16, 2024
پیغام میں عمران خان نے دوران ملاقات نیلسن منڈیلا کے ٹرتھ اینڈ ری کنسلیشن کمیشن کا حوالہ دیا اور کہا کہ ملک کو آگے لے جانے کیلئے سچ ، معافی اور درگزر کی طرف جانا ہوگا، تحریک انصاف اقتدار میں آکر فتح مکہ کے ماڈل پر جائے گی ، سیاسی انتقام نہیں بلکہ ملک و قوم کی ترقی کی خاطر ملک و قوم کو آگے لے کر جائیں گے ،عمران خان سے ملاقات میں سردار لطیف کھوسہ صاحب اور محمد عامر ڈوگر صاحب بھی موجود تھے، ماشاءاللٰہ صحت اچھی تھی اور ہشاش بشاش لگ رہے تھے، تقریبًا آدھا گھنٹہ ملاقات رہی، اپنے لیڈر سے اتنے عرصہ بعد ملا بہت اچھا لگا۔ مردان کی تاریخی جیت کا سن کر بہت خوش ہوئے۔
اڈیالہ میں میرے جیل کے دنوں کے احوال کا بھی ان کو پتہ تھا اور خوش تھے کہ آپ نے جوانمردی سے جیل کاٹی، پوچھا اسیری کے کتنے دن تھے ،ان کو بتایا 78 دن تھے، ڈوگر صاحب سے بھی ان کے جیل کے دنوں کا پوچھا، ان کی ملتان کی جیت پر بھی بہت خوش تھے۔سردار لطیف کھوسہ نے خان صاحب کو کہا کہ ان کی لاہور کی جیتی ہوئی سیٹ خان صاحب کی امانت ہے جس پر خان صاحب نے کہا کہ نہیں وہ میانوالی والی سیٹ پہ آئیں گے انشاءاللٰہ ۔
پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کا کہناتھا کہ میں اپنے لیڈر کی قدر شناسی کا دل سے شکر گزار ہوں، قوم کے لیڈر سے قوم کے مسائل پہ تفصیلی گفتگو ہوئی، انہوں نے بہت سی ضروری ہدایات دی ہیں جن سے متعلق بعد میں آپ کو آگاہ کریں گے۔
مریم نواز کو وزیراعلیٰ کی سیکورٹی فراہم کر دی گئی
سٹی 42 : مریم نواز کو باقاعدہ وزیراعلیٰ بننے سے پہلے ہی وزیراعلیٰ کی سیکورٹی فراہم کر دی گئی۔
ذرائع کے مطابق مریم نواز کے ساتھ پولیس کی چار سکواڈ، ایک جیمر اور ٹریفک پولیس کا پائلٹ لگا دیا گیا۔ مریم نواز کو بلٹ پروف دو گاڑیاں بھی فراہم کر دی گئی ہیں۔مریم نواز کو وزیراعلیٰ کی سیکورٹی آئی جی پنجاب کے احکامات پر فراہم کی گئی ہے۔ رائیونڈ جاتی عمرہ پر بھی سیکورٹی اہلکار تعینات کر دیئے گئے۔
یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے مریم نواز کو وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔
01:48 PM
February 02, 2024
01:20 PM
February 02, 2024
خواجہ سعد رفیق نے پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کو ملکر حکومت بنانے کی دعوت دیدی
سٹی 42 : پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف کو ملکر حکومت بنانے کی دعوت دیدی۔
اپنے ٹویٹر بیان میں خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ موجودہ قومی اسمبلی میں کسی پارٹی کو اکثریت حاصل نہیں ، وفاقی حکومت کی تشکیل ن لیگ کی نہیں تمام جماعتوں کی ذمہ داری ہے،خواجہ سعد رفیق نے پی پی پی اور پی ٹی آئی کو مخلوط حکومت بنانے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد ارکان پہل کریں اور پیپلزپارٹی کے ساتھ حکومت بنالیں۔
No one has absolute majority in the present National Assembly
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) February 16, 2024
The formation of the federal government is the joint responsibility of all the parties in the parliament, not the PML-N
Independent members supported by PTI should take the initiative, form a joint central government…
خواجہ سعدرفیق کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اورپیپلزپارٹی حکومت بنالیں ہم انہیں مبارکباد دیں گے۔
دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی زیرصدارت پارٹی اجلاس میں شرکا نے نوازشریف کو تجویز دی کہ ہمیں وفاقی حکومت نہیں لینی چاہیے، پنجاب میں ن لیگ، آزاد اراکین کے ساتھ مل کر آسانی سے حکومت بنا سکتی ہے، ہمیں صرف پنجاب پر فوکس کرناچاہیے۔
توشہ خانہ کیس، بشریٰ بی بی کی سزا کیخلاف اپیل دائر
سٹی 42 : سابق وزیر اعظم و بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ریفرنس میں سزا کیخلاف اپیل دائر کر دی۔
بشریٰ بی بی نے بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی ہے، اپیل میں احتساب عدالت کا 31 جنوری کا آرڈر کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔
بشریٰ بی بی کی جانب سے دائر اپیل میں ریاست اور نیب کو فریق بنایا گیا ہے۔
خیال رہے کہ احتساب عدالت نے بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ کیس میں 14 سال قید بامشقت اور 787 ملین روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔
01:11 PM
February 02, 2024
01:09 PM
February 02, 2024
جماعت اسلامی کی مجلس شوریٰ کا سراج الحق پر اعتماد کا اظہار، استعفیٰ مسترد کردیا
سٹی 42 : جماعت اسلامی کے ترجمان قیصر شریف نے کہا کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا استعفیٰ مسترد کر دیا گیا ہے، انتخابات کے نتائج کو مسترد کرتے ہیں۔
ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف کا کہنا تھا کہ مرکزی مجلس شوری نے متفقہ طور پر سراج الحق کااستعفیٰ مسترد کیا،امیر جماعت اسلامی سراج الحق پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں، امیر جماعت دستور کے مطابق اپنی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے ،انتخابات میں ناکامی امیر جماعت کی نہیں دھاندلی کی وجہ سے ہوئی ،چیف الیکشن کمیشن فوری استعفیٰ دیں،
امیر جماعت اسلامی سراج الحق اپنی نشست پر تشریف لے آئے ہیں،امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی صدارت میں اجلاس جاری ہے،سراج الحق کچھ دیر میں مرکزی مجلس شوری سے خصوصی خطاب کریں گے ۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق آج پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔
ڈالر مہنگا ،ہفتہ وار رپورٹ جاری
سٹی 42 : ایک ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر 8 پیسے مہنگا ہوا،کرنسی مارکیٹ کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی گئی۔
رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں انٹر بینک ڈالر 279.28 روپے سے بڑھ کر 279.36 روپے پر پہنچ گیا،ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 77 پیسے مہنگا ہوا ،ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 281 روپے سے بڑھ کر 281.77 روپے پر پہنچ گیا ،ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں یورو 30 پیسے مہنگا ہوکر 302.30 روپے کا ہوگیا ۔
ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ 39 پیسے مہنگا ہوکر 353.96 روپے ،امارتی درہم ایک پیسے بڑھ کر 76.82 روپے ، سعودی ریال 10 پیسے اضافے سے 74.95 روپے کا ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 1 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا,اسٹیٹ بینک کے ذخائر بڑھ کر 8 ارب 5 کروڑ 65 لاکھ ڈالر ہو گئے،کمرشل بینکوں کے ذخائر 3 کروڑ 90 لاکھ ڈالر اضافے سے 5ارب 10 کروڑ ڈالر ہو گئے،ملکی مجموعی ذخائر 5 کروڑ 10 لاکھ ڈالر اضافے سے 13 ارب 14کروڑ ڈالر ہو گئے,اسٹیٹ بینک کے پاس ڈیڑھ ماہ کے درآمدی بل کے برابر ذخائر موجود ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدی بل کی طلب پر روپے پر پریشر رہا ،اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی طلب پر پریشر دیکھا گیا ہے۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار رپورٹ بھی جاری کر دی گئی ہے جس کے مطابق سیاسی غیر یقینی صورتحال پر ایک ہفتے میں اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی ریکارڈ کی گئی۔
ایک ہفتے میں 100 انڈیکس میں 3071 پوائنٹس کی شدید مندی ہوئی،ایک ہفتے میں 100 انڈیکس 4.9 فیصد بڑی کمی کے بعد 60 ہزار کی اہم سطح برقرار نہ رہ سکی ،100 انڈیکس ایک ہفتے میں 62943 سے گر کر 59872 جی سطح پر بند ہوا۔
ایک ہفتے میں 67.50 ارب روپے مالیت کے 1.75 ارب شئیرز کا کاروبار کیا گیا،ایک ہفتے میں شئیرز کی قیمت کم ہونے سے سرمایہ کاروں کو 481 ارب روپے کا نقصان اٹھانا پڑا،ایک ہفتے میں مارکیٹ کپیٹلائزیشن 9198 ارب روپے سے گھٹ کر 8717 ارب روپے رہ گئی ۔
ماہرین کے مطابق اگلے 5 سال کے لئے مخلوط حکومت بنانے میں مشکلات پر غیر یقینی مارکیٹ پر اثر انداز ہوئی،آئی ایم ایف نے نگران حکومت کو گردشی قرضے کے پلان کی منظوری نہ دینا مارکیٹ کو منفی زون میں لے گیا ۔
01:04 PM
February 02, 2024
12:40 PM
February 02, 2024
چاہت فتح علی خان نے بھی پی ایس ایل 9 کا آفیشل گانا ریلیز کر دیا
سٹی 42 : سوشل میڈیا کی معروف شخصیت چاہت فتح علی خان نے بھی پی ایس ایل 9 کا آفیشل گانا ریلیز کر دیا۔
گلوکار چاہت فتح علی خان نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ’’پی ایس ایل‘‘9 کا آفیشل گانا جاری کیا۔ جس کا نام ’’ہم تم ایک کمرے میں بند ہوں، پھر لاہور قلندرز کا میچ ہو‘‘ ہے۔
گانا 2 منٹ 19 سیکنڈز کا یہ گانا اس لیے بھی دلچسپ ہے کہ اس گانے میں لاہور قلندرز کی سپورٹ دکھائی گئی ہے لیکن آگے چل کر چاہت فتح علی خان نے پشاور زلمی کے مداحوں کے دل بھی جیت لیے کیونکہ اگلے بول میں گلوکار نے کچھ یوں بول سنائے، ہم تم ایک کمرے میں بند ہوں، پھر پشاور زلمی کا میچ ہو۔
Aslaam O Alikum G
— Chahat Fateh Ali Khan (@chahat_fateh) February 16, 2024
Phir PSL Ka match Hoo
( Song released ) pic.twitter.com/sg6cBePYMk
چاہت فتح علی خان نے ملتان سلطانز، اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کا نام لے کر شہر اقتدار کی ٹیم کے فینز کو بھی مایوس نہیں کیا۔ اس گانے میں آگے چل کر گلوکار نے پی ایس ایل کے میچ کے بول پر گانے کا اختتام کیا، لیکن اس سب میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈیئٹرز کا نام موجود نہ ہونے پر مداح حیران بھی ہوئے اور معروف سوشل میڈیا شخصیت سے اپنے جذبات کا اظہار کچھ یوں کیا کہ الحمداللہ اُنہوں نے کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈئیٹرز کا نام نہیں لیا۔
جبکہ ایک صارف نے علی ظفر کو ہی ٹیگ کر دیا اور باور کرانے کی کوشش کی کہ سر کچھ سیکھیے ان سے، گانا ایسے بنایا جاتا ہے، میں امید کرتا ہوں اگلی مرتبہ آپ آئمہ بیگ کی جگہ چاہت فتح خان کو موقع دیں گے۔ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ آپ بہت اچھی ویڈیوز بناتے ہیں، بس انہیں اپلوڈ مت کیا کریں۔
واضح رہے پاکستان سُپر لیگ 9 کے میچز آج سے شروع ہو رہے ہیں۔
منی لانڈرنگ کیس : ایف آئی اے نے چودھری مونس الہٰی کی جائیدادیں منجمد کر دیں
سٹی 42 : وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے ) نے منی لانڈرنگ کیس میں ملوث ملزم چودھری مونس الہٰی کی جائیدادیں منجمد کر دیں۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے چودھری مونس الہٰی کی جائیدادوں کو منجمند کر دیا گیا ہے جبکہ سپیشل سینٹرل عدالت نے انہیں آگے ٹرانسفر کرنے سے بھی روک دیا ہے،ایف آئی اے کی جانب سے اس بارے رپورٹ اسپیشل سینٹرل عدالت میں پیش کردی گئی ہے،عدالت کی جانب سے کیس کی گزشتہ سماعت کے تحریری حکم میں کہا گیا کہ رپورٹ کے مطابق مونس الہٰی اس عدالت سے اشتہاری ہوچکا ہے اور عدالت نے ایف آئی اے سے مونس الہٰی کے ریڈ نوٹسز میں ہونے والی مزید پیش رفت رپورٹ طلب کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق مونس الہٰی کی نیو گارڈن ٹاؤن میں 4 کینال کی جائیداد کو منجمد کیا گیا، ایم ای کیپیٹل کمپنی اورشو روم کو بھی منجمد کیا گیا ہے،عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ ایس ای سی پی کو ہدایت کی جاتی ہے وہ متعلقہ کمپنی کے شیئرزآگے ٹرانسفر نہ کرے۔
تحریری حکم کے مطابق عدالت نے کیس کی مزید سماعت 14 مارچ تک ملتوی کی ہے۔
12:07 PM
February 02, 2024
11:49 AM
February 02, 2024
پرویزخٹک پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کی صدارت سےمستعفی ہو گئے
ویب ڈیسک: تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے سربراہ پرویز خٹک آخر کار پارٹی صدارت سے مستعفی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق جہانگیرترین کے استحکام پاکستان پارٹی چھوڑنے کے بعد پرویز خٹک نے بھی خود کی بنائی گئی پارٹی تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کردیا ،محمود خان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے قائمقام صدر ہوں گے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل بھی پرویز خٹک کے سیاست چھوڑنے اور پارٹی سے مستعفیٰ ہونے کی خبر آئی تھی جس کی پرویزخٹک نے سختی سے تردید کی تھی۔
سابق چیئرمین پی سی بی کا ٹیسٹ میچز میں کھلاڑیوں کی فیس بڑھانے کا مطالبہ
ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین خالد محمود نے ٹیسٹ میچ میں کھلاڑیوں کی دلچسپی کیلئے فیس بڑھانے کا مطالبہ کر دیا۔
سابق چیئرمین پی بی سی خالد محمود نے اپنے بیان میں کہا کہ قومی کرکٹرز کی ٹیسٹ میچ فیس میں اضافہ کیا جائے کیونکہ زیادہ میچ فیس نہ دی گئی تو کرکٹرز ٹیسٹ کرکٹ چھوڑ دیں گے اور وہ ریٹائرمنٹ لینا شروع کر دیں گے۔
خالد محمود نے کہا کہ پیسوں کی وجہ سے لیگز کرکٹ کی کشش بڑھتی جا رہی ہے، کروڑوں روپے ملتے ہیں، جب فاسٹ بولرز کو صرف چار اوور کرنا ہوں تو وہ کیوں ٹیسٹ میں جان مارے گا، ٹیسٹ میں وہ اسی وقت دلچسپی لے گا جب اس کو زیادہ پیسہ ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو ٹیسٹ کے لیے بچانا ہے تو بورڈ کو حکمت عملی بنانا ہو گی، بورڈ کے اعلیٰ عہدیداروں کی تنخواہیں زیادہ ہو سکتی ہیں تو کرکٹرز کو زیادہ پیسے کیوں نہیں دیے جا سکتے؟ پیسہ کرکٹرز کی وجہ سے آتا ہے تو پیسہ انہیں ہی ملنا چاہیے۔سابق چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ ماضی میں محمد عامر اور وہاب ریاض ریڈ بال کرکٹ چھوڑ چکے، حارث رؤف کو ٹیسٹ نہ کھیلنے پر سزا سنا دی گئی، کیا آپ ایسا کرنے سے کھلاڑیوں کو ٹیسٹ چھوڑنے سے روک سکتے ہیں؟ سزائیں مت سنائیں کھلاڑیوں کی فیسیں بڑھائیں۔
11:39 AM
February 02, 2024
11:29 AM
February 02, 2024
سی ٹی ڈی کی کارروائی ، 7 دہشتگرد گرفتار
ویب ڈیسک : دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں 164 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 7 دہشتگرد گرفتار کرلیے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق یہ کارروائیاں لاہور ، منڈی بہاؤالدین ، گوجرانوالہ، لیہ، بہاولپور اور ساہیوال میں کی گئیں ، بہاولپور سے ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر معاویہ گرفتار کرلیاگیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد، ایک ہینڈ گرنیڈ، 6ڈیٹونیٹر، 6حفاظتی فیوز، اسلحہ، گولیاں، پرائما کارڈ اور نقدی برآمدکرلی گئی ۔
ترجمان کا بتانا ہے کہ دہشت گردوں کی شناخت رحیم شاہ ، محمد عثمان ، مرتضی حسن ، عمر سعید، رحمت ،کاشف اور حسنین معاویہ کے نام سے ہوئی ہے ، دہشت گرد مختلف اداروں پر حملے کی منصوبہ بندی اور نظام حکومت تبدیل کرنا چاہتے تھے ۔ رواں ہفتے935 کومبنگ آپریشنز کے دوران 48 مشتبہ افراد گرفتار کیے ، کومبنگ آپریشنز میں 36056 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی ۔ترجمان کاکہناہے کہ سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے ، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔
انتظار ختم، پی ایس ایل 9 کا میلہ آج سے سجے گا
سٹی 42 : شائقین کرکٹ کا انتظار ختم ،پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) سیزن 9 کا میلہ آج سے سجے گا۔
پی ایس ایل سیزن 9 کا پہلا میچ دفاعی چیمپئین لاہور قلندر اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا،میچ سے قبل رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے ٹورنامنٹ کا آغاز کیا جائے گا جس میں ملک کے معروف فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے جبکہ شائقین کیلئے آتش بازی اور لیزر شو کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔
پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب شام06:30 بجے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں شروع ہو گی، شائقین کرکٹ کا داخلہ 03:30 بجے شروع ہوجائے گا۔افتتاحی تقریب میں گلوکار علی ظفر، آئمہ بیگ، عارف لوہار اور نوری پرفارم کریں گے۔
دوسری جانب دنیا بھر سے مختلف ممالک کے کھلاڑیوں نے اپنی ٹیم کو جوائن کرلیا ہے جبکہ ٹیموں کا کہنا ہے کہ ان کہ تیاری مکمل ہے۔
خیال رہے کہ پی ایس ایل 9 میں 6 ٹیموں کے درمیان دو مرحلوں پر مشتمل 34 میچز کھیلے جائیں گے جبکہ ایونٹ کا فائنل 18 مارچ کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔
11:24 AM
February 02, 2024
11:19 AM
February 02, 2024
این اے 253 :7 پولنگ سٹیشنوں پر ری پولنگ کے بعدغیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ آ گیا
ویب ڈیسک: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 253 کوہلو میں 7 پولنگ سٹیشنوں پر ری پولنگ کے بعدغیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ آ گیا۔
این اے 253 کوہلو میں آزاد امیدوار وڈیرہ میاں خان بگٹی کو7 پولنگ سٹیشنوں میں ری پولنگ کے نتیجہ میں 617 ووٹ ملے۔ مسلم لیگ ن کے امیدوار دوستین ڈومکی کو 48 ووٹ ملے۔ ریٹرننگ آفیسر نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 253 میں تمام 406 پولنگ اسٹیشنوں کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ آج جاری کر دیا ہے جس کے مطابق آزاد امیدوار میاں خان بگٹی 47300 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں، مسلم لیگ ن کے امیدوار میر دوستین ڈومکی کو 44691 ووٹ ملے، اس طرح وہ3 ہزار 7سو 9 ووٹوں کے فرق سے الیکشن ہار گئے۔
این اے 253 زیارت، ہرنائی، سبی اور کوہلو کے علاقوں پر مشتمل رقبہ کے لحاظ سے ایک بڑا حلقہ ہے۔
محکمہ موسمیات نے گرج چمک کے ساتھ بارش و برفباری کی پیشگوئی کردی
سٹی 42 : کہیں دھوپ تو کہیں گہرے بادل، پنجاب سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش و برفباری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں کا ایک نیا سلسلہ شروع ہو جائے گا جو 21 فروری تک جاری رہے گا،آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا تاہم چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان ہے۔
گزشتہ روز دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہا،جمعہ کو لہہ میں درجہ حرارت منفی 9، اسکردو منفی 06، کالام، استور منفی 5، گوپس منفی 4، قلات، بگروٹ، گلگت منفی 3، سرینگر اور ہنزہ میں منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
11:11 AM
February 02, 2024
11:08 AM
February 02, 2024
یہ انوکھا الیکشن تھا گوگل بھی حیران تھا کہ رزلٹ کیا ہیں: شاہد خاقان عباسی
سٹی42 : سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ موجودہ انتخابات میں فارم 47 فارم 45 سے جیت گیا، یہ الیکشن کمیشن کا کمال ہے کہ فارم 47 فارم 45 سے پہلے بن گیا تھا، یہ انوکھا الیکشن تھا گوگل بھی حیران تھا کہ رزلٹ کیا ہیں،میں تو اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں اس خرابی میں حصہ لینے سے بچ گیا۔
کراچی میں نیب کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ یہ بھی انوکھی بات ہے کہ آج کوئی اقتدار میں آنے کی خواہش نہیں رکھتا اور ہر آدمی اقتدار کی بات بھی کر رہا ہے کہ مجھے دے دیں سب ٹھیک ہو جائے گا،میں ان انتخابات کو ملک میں خرابی کا سبب سمجھتا ہوں، اقتدار کو ایک طرف کردیں، یہ سب جانتے ہیں آج اقتدار کا کوئی مستحق نہیں، آج مسئلہ ملک ہے، پوری الیکشن مہم میں مسائل کے حل کی بات ہوئی ہے؟
سابق وزیراعظم نے کہا ہے کہ میں نے یہ کبھی نہیں کہا کہ الیکشن مت کرائیں، آج الیکشن کوئی رزلٹ نہیں دے پائے نہ مسائل کا حل دے پائیں گے، تمام لوگ اقتدار کی سیاست سے باہر نکلیں تب ہی حل نکل پائے گا، سیاست تو اقتدار کی ہی ہوتی ہے، آج ہم ہر صورت میں اقتدار حاصل کرنے کی کوشش میں ہیں، یہ چیزیں ملک اور قوم کا نقصان کرتی ہیں، مولانا صاحب پی ڈی ایم کے سربراہ ہیں، میرا نہیں خیال کہ مولانا صاحب نے پی ڈی ایم کو الوداع کہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بڑے حلقے میں ری پولنگ،کون جیتا؟ کون ہارا؟ نتیجہ آ گیا
شاہد خاقان عباسی کا نیب کے حوالے سے کہنا تھا کہ نیب کا معاملہ 6 سال سے جاری ہے، ہم با ر بار پوچھتے ہیں جرم کیا ہے، اب چوتھی حکومت بھی آرہی ہے، امید ہے جلدی بن جائے گی، انہوں نے وعدہ کیا ہے نیب کو ختم کردیں گے، آپ عدالتوں میں جاکر حیران ہوجائیں گے کہ لوگوں کے ساتھ کیا کیا ظلم ہواہے۔
زلزلے کے جھٹکے ،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے
ویب ڈیسک: گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
گلگت بلتستان کے علاقوں غذر، گاہکوچ شہر سمیت اردگرد کے علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 102 کلو میٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کے سرحدی علاقے میں تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سوات، مینگورہ اور گردونواح میں زلزلہ کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے تھے جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.9 ریکارڈ کی گئی تھی۔
10:46 AM
February 02, 2024
پی ایس ایل ! ٹریفک نظام درہم برم
پی ایس ایل ! ٹریفک نظام درہم برم
06:16 PM
February 02, 2024
بغیر سیٹ بیلٹ گاڑی چلانے والے ہوجائیں ہوشیار
بغیر سیٹ بیلٹ گاڑی چلانے والے ہوجائیں ہوشیار
05:40 PM
February 02, 2024
03:55 PM
February 02, 2024
این اے 15 مانسہرہ کی ریٹرننگ افسر تبدیل
ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 15 مانسہرہ کی ریٹرننگ افسر حاجرہ سمیع کو تبدیل کردیا۔
الیکشن کمیشن نے این اے 15 مانسہرہ کے ریٹرننگ افسر کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق ذاکر جدون کو این اے 15 مانسہرہ کا نیا ریٹرننگ افسر تعینات کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ این اے 15 مانسہرہ پر راجہ گشتاسپ کی کامیابی کو نواز شریف کی جانب سے چیلنج کیا گیا ہے۔اس سے قبل آج الیکشن کمیشن نے این اے 15 مانسہرہ سے نواز شریف کی عذرداری بحال کردی تھی۔
الیکشن کمیشن میں نواز شریف کی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 15 مانسہرہ پر عذرداری کی بحالی کی درخواست پر سماعت ہوئی تھی۔ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے سماعت کی، اس موقع پر نواز شریف کے وکیل جہانگیر جدون الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے تھے۔
11:11 AM
22 Apr, 2024
11:04 AM
22 Apr, 2024
10:57 AM
22 Apr, 2024
05:58 PM
21 Apr, 2024
05:37 PM
21 Apr, 2024
05:00 PM
21 Apr, 2024
03:02 PM
21 Apr, 2024
02:54 PM
21 Apr, 2024
01:54 PM
21 Apr, 2024
01:50 PM
21 Apr, 2024
01:36 PM
21 Apr, 2024
01:24 PM
21 Apr, 2024
12:35 PM
21 Apr, 2024
11:52 AM
21 Apr, 2024
10:52 AM
21 Apr, 2024
10:39 AM
21 Apr, 2024
10:21 AM
21 Apr, 2024
09:17 AM
21 Apr, 2024
11:55 AM
20 Feb, 2024
11:09 AM
20 Feb, 2024
10:59 AM
20 Feb, 2024
05:13 PM
17 Feb, 2024
05:05 PM
17 Feb, 2024
03:38 PM
17 Feb, 2024
03:31 PM
17 Feb, 2024
03:25 PM
17 Feb, 2024
03:11 PM
17 Feb, 2024
02:28 PM
17 Feb, 2024
02:22 PM
17 Feb, 2024
02:01 PM
17 Feb, 2024
پی ٹی آئی نے عام معافی کا اعلان کردیا ،عمران خان کا جیل سے پیغام
ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوامیں حکومت بنانے کیلئے جمعیت علماء اسلام سمیت دیگر سیاسی جماعتوں سے بات چیت میں مصروف ہے تاہم اس دوران پی ٹی آئی کے سینئر رہنما علی محمد خان نے عمران خان سے ہونے والی ملاقات کا تفصیلی احوال بیان کرتے ہوئے سب کو چونکا دیا،پی ٹی آئی کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے عام معافی کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے ہم کوئی سیاسی انتقام نہیں لیں گے۔
نو منتخب رکن قومی اسمبلی علی محمد خان ، لطیف کھوسہ اور عامر ڈوگر نے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے گزشتہ روز ملاقات کی جس کے بعد تینوں رہنما میڈیا سے بات کئے بغیر ہی واپس روانہ ہو گئے لیکن بعدازاں علی محمد خان نے ٹویٹر پر بیان جاری کیا جس میں عمران خان کا پیغام بھی درج تھا ۔
ابھی اڈیالہ @ImranKhanPTI صاحب سے ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں سردار لطیف کھوسہ صاحب اور محمد عامر ڈوگر صاحب بھی موجود تھے۔ ماشاءاللٰہ صحت اچھی تھی اور ہشاش بشاش لگ رہے تھے۔ تقریبًا آدھا گھنٹہ ملاقات رہی۔ اپنے لیڈر سے اتنے عرصہ بعد ملا بہت اچھا لگا۔ مردان کی تاریخی جیت کا سن کر…
— Ali Muhammad Khan (@Ali_MuhammadPTI) February 16, 2024
پیغام میں عمران خان نے دوران ملاقات نیلسن منڈیلا کے ٹرتھ اینڈ ری کنسلیشن کمیشن کا حوالہ دیا اور کہا کہ ملک کو آگے لے جانے کیلئے سچ ، معافی اور درگزر کی طرف جانا ہوگا، تحریک انصاف اقتدار میں آکر فتح مکہ کے ماڈل پر جائے گی ، سیاسی انتقام نہیں بلکہ ملک و قوم کی ترقی کی خاطر ملک و قوم کو آگے لے کر جائیں گے ،عمران خان سے ملاقات میں سردار لطیف کھوسہ صاحب اور محمد عامر ڈوگر صاحب بھی موجود تھے، ماشاءاللٰہ صحت اچھی تھی اور ہشاش بشاش لگ رہے تھے، تقریبًا آدھا گھنٹہ ملاقات رہی، اپنے لیڈر سے اتنے عرصہ بعد ملا بہت اچھا لگا۔ مردان کی تاریخی جیت کا سن کر بہت خوش ہوئے۔
اڈیالہ میں میرے جیل کے دنوں کے احوال کا بھی ان کو پتہ تھا اور خوش تھے کہ آپ نے جوانمردی سے جیل کاٹی، پوچھا اسیری کے کتنے دن تھے ،ان کو بتایا 78 دن تھے، ڈوگر صاحب سے بھی ان کے جیل کے دنوں کا پوچھا، ان کی ملتان کی جیت پر بھی بہت خوش تھے۔سردار لطیف کھوسہ نے خان صاحب کو کہا کہ ان کی لاہور کی جیتی ہوئی سیٹ خان صاحب کی امانت ہے جس پر خان صاحب نے کہا کہ نہیں وہ میانوالی والی سیٹ پہ آئیں گے انشاءاللٰہ ۔
پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کا کہناتھا کہ میں اپنے لیڈر کی قدر شناسی کا دل سے شکر گزار ہوں، قوم کے لیڈر سے قوم کے مسائل پہ تفصیلی گفتگو ہوئی، انہوں نے بہت سی ضروری ہدایات دی ہیں جن سے متعلق بعد میں آپ کو آگاہ کریں گے۔
01:48 PM
17 Feb, 2024
01:20 PM
17 Feb, 2024
خواجہ سعد رفیق نے پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کو ملکر حکومت بنانے کی دعوت دیدی
سٹی 42 : پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف کو ملکر حکومت بنانے کی دعوت دیدی۔
اپنے ٹویٹر بیان میں خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ موجودہ قومی اسمبلی میں کسی پارٹی کو اکثریت حاصل نہیں ، وفاقی حکومت کی تشکیل ن لیگ کی نہیں تمام جماعتوں کی ذمہ داری ہے،خواجہ سعد رفیق نے پی پی پی اور پی ٹی آئی کو مخلوط حکومت بنانے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد ارکان پہل کریں اور پیپلزپارٹی کے ساتھ حکومت بنالیں۔
No one has absolute majority in the present National Assembly
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) February 16, 2024
The formation of the federal government is the joint responsibility of all the parties in the parliament, not the PML-N
Independent members supported by PTI should take the initiative, form a joint central government…
خواجہ سعدرفیق کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اورپیپلزپارٹی حکومت بنالیں ہم انہیں مبارکباد دیں گے۔
دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی زیرصدارت پارٹی اجلاس میں شرکا نے نوازشریف کو تجویز دی کہ ہمیں وفاقی حکومت نہیں لینی چاہیے، پنجاب میں ن لیگ، آزاد اراکین کے ساتھ مل کر آسانی سے حکومت بنا سکتی ہے، ہمیں صرف پنجاب پر فوکس کرناچاہیے۔
01:11 PM
17 Feb, 2024
01:09 PM
17 Feb, 2024
01:04 PM
17 Feb, 2024
12:40 PM
17 Feb, 2024
چاہت فتح علی خان نے بھی پی ایس ایل 9 کا آفیشل گانا ریلیز کر دیا
سٹی 42 : سوشل میڈیا کی معروف شخصیت چاہت فتح علی خان نے بھی پی ایس ایل 9 کا آفیشل گانا ریلیز کر دیا۔
گلوکار چاہت فتح علی خان نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ’’پی ایس ایل‘‘9 کا آفیشل گانا جاری کیا۔ جس کا نام ’’ہم تم ایک کمرے میں بند ہوں، پھر لاہور قلندرز کا میچ ہو‘‘ ہے۔
گانا 2 منٹ 19 سیکنڈز کا یہ گانا اس لیے بھی دلچسپ ہے کہ اس گانے میں لاہور قلندرز کی سپورٹ دکھائی گئی ہے لیکن آگے چل کر چاہت فتح علی خان نے پشاور زلمی کے مداحوں کے دل بھی جیت لیے کیونکہ اگلے بول میں گلوکار نے کچھ یوں بول سنائے، ہم تم ایک کمرے میں بند ہوں، پھر پشاور زلمی کا میچ ہو۔
Aslaam O Alikum G
— Chahat Fateh Ali Khan (@chahat_fateh) February 16, 2024
Phir PSL Ka match Hoo
( Song released ) pic.twitter.com/sg6cBePYMk
چاہت فتح علی خان نے ملتان سلطانز، اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کا نام لے کر شہر اقتدار کی ٹیم کے فینز کو بھی مایوس نہیں کیا۔ اس گانے میں آگے چل کر گلوکار نے پی ایس ایل کے میچ کے بول پر گانے کا اختتام کیا، لیکن اس سب میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈیئٹرز کا نام موجود نہ ہونے پر مداح حیران بھی ہوئے اور معروف سوشل میڈیا شخصیت سے اپنے جذبات کا اظہار کچھ یوں کیا کہ الحمداللہ اُنہوں نے کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈئیٹرز کا نام نہیں لیا۔
جبکہ ایک صارف نے علی ظفر کو ہی ٹیگ کر دیا اور باور کرانے کی کوشش کی کہ سر کچھ سیکھیے ان سے، گانا ایسے بنایا جاتا ہے، میں امید کرتا ہوں اگلی مرتبہ آپ آئمہ بیگ کی جگہ چاہت فتح خان کو موقع دیں گے۔ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ آپ بہت اچھی ویڈیوز بناتے ہیں، بس انہیں اپلوڈ مت کیا کریں۔
واضح رہے پاکستان سُپر لیگ 9 کے میچز آج سے شروع ہو رہے ہیں۔
12:07 PM
17 Feb, 2024
11:49 AM
17 Feb, 2024
11:39 AM
17 Feb, 2024
11:29 AM
17 Feb, 2024
11:24 AM
17 Feb, 2024
11:19 AM
17 Feb, 2024
11:11 AM
17 Feb, 2024
11:08 AM
17 Feb, 2024
10:46 AM
17 Feb, 2024
06:19 PM
16 Feb, 2024
06:16 PM
16 Feb, 2024
05:41 PM
16 Feb, 2024
05:40 PM
16 Feb, 2024
03:55 PM
16 Feb, 2024