ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 آج کے دن کا پورا پاکستان انتظار کرتا رہا ہے,  بیرسٹر گوہر  کی ووٹرز  سےباہر نکلنے کی اپیل

 آج کے دن کا پورا پاکستان انتظار کرتا رہا ہے,  بیرسٹر گوہر  کی ووٹرز  سےباہر نکلنے کی اپیل
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پاکستان کی جمہوری تاریخ کا آج نازک دن ہے، عوام کو زیادہ سے زیادہ باہر نکلنا چاہیے۔

 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پولنگ اور گنتی کا عمل درست ہو گا تو جمہوری عمل مکمل ہو گا،انتظامیہ تعاون کرے،پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ  ووٹرز باہر نکلیں ، آج آزادی کا دن ہے، آج کے دن کا پورا پاکستان انتظار کرتا رہا ہے۔

 اس سوال پر کہ  وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار آپ ہوں گے؟۔ جس پر بیرسٹر گوہر نے جواب دیا کہ خان صاحب جس پر انگلی رکھیں گے ، وہی پارٹی لیڈ کرے گا۔