ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انٹرنیٹ سے زیادہ ووٹ ڈالنا  اہم ہے، کامن ویلتھ مبصر گروپ

انٹرنیٹ سے زیادہ ووٹ ڈالنا  اہم ہے، کامن ویلتھ مبصر گروپ
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کامن ویلتھ کے مبصر گروپ کے سربراہ نے ملک میں ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے کہا کہ انٹرنیٹ سے زیادہ اہم ووٹ ڈالنا ہے۔

کامن ویلتھ آبزرورز گروپ نے اسلام آباد کے مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا اور بیرون ملک سے آنے والے مبصرین، صحافی اور آبزرورز نے ووٹنگ صورتحال کا جائزہ لیا۔

کامن ویلتھ آبزرورزکے 25 رکنی وفد نے این اے47 اسلام آبادکے مختلف پولنگ اسٹیشنزکادورہ کیا اور پولنگ کے عمل کو شفاف قرار دیتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا۔

 
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامن ویلتھ کے مبصر گروپ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ عام انتخابات کے پولنگ عمل سے مطمین ہیں، انٹرنیٹ دریافت ہونے سے قبل ہم الیکشن کرا رہے تھے، انٹرنیٹ سے زیادہ اہم ووٹ ڈالنا ہے۔

 سربراہ کامن ویلتھ مبصر گروپ نے مزید کہا کہ ووٹنگ عمل میں انٹرنیٹ کی ضرورت نہیں البتہ رزلٹ بھیجتے وقت انٹرنیٹ بندش سے مسئلہ ہوگا۔