بلوچستان: گاڑی بارودی سرنگ سے جا ٹکرائی،3 افراد زخمی

8 Feb, 2024 | 11:48 AM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک)بلوچستان کے ضلع کوہلو میں دھماکے سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔

 لیویز حکام کے مطابق بلوچستان میں ماوند کے علاقے مخماڑ میں گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے 3 افراد زخمی ہوگئے،دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد میں صوبائی حلقہ پی بی 09 کے آزاد امیدوار میر لیاقت مری کے بھائی میر مصطفیٰ مری بھی شامل ہیں۔

 حکام نے مزید بتایا کہ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔

مزیدخبریں