بلاول بھٹو کا فوری موبائل فون سروس بحال کرنے کا مطالبہ

8 Feb, 2024 | 11:30 AM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے فوری موبائل فون سروس بحال کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بلاول بھٹو زرداری نے پیغام شیئر کیا ہے۔چیئرمین پی پی پی نے کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں موبائل فون سروسز کو فوری طور پر بحال کیا جائے۔انہوں نے مزید لکھا کہ میں نے اپنی پارٹی کو ہدایت کی ہے کہ موبائل فون سروس کی بحالی کے لیے الیکشن کمیشن اور عدالتوں دونوں سے فوری رجوع کریں۔

ان کا کہنا ہے کہ موبائل فون سروس بند ہونے سے لینڈ لائن پر بھی کال نہیں کی جاسکتی ، صرف وی پی این کام کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں