(ویب ڈیسک) ملک بھر میں موبائل فون سروس بند ہونے سے الیکشن کمیشن کا مانٹیرنگ سسٹم اور شکایات سیل بھی متاثر ہوا ہے۔
آج ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات کے سلسلے میں پولنگ کا عمل جاری ہے جو صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گا۔
ملک کے مختلف حصوں میں بعض مقامات پر پولنگ کا عمل تاخیر سے شروع ہونے کی شکایات بھی سامنے آئی ہیں جبکہ وزارت داخلہ کی درخواست پر پی ٹی اے نے ملک بھر میں موبائل فون سروع عارضی طور پر معطل کر دی جس کے باعث پولنگ ایجنٹس اور پولنگ عملے کو مشکلات کا سامنا ہے۔
موبائل فون سروس معطل ہونے سے عوام کو پولنگ کی معلومات حاصل کرنے کی ایس ایم ایس سروس 8300 بھی متاثر ہو گئی ہے۔
دوسری جانب سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے موبائل فون سروس بند ہونے کو دھاندلی کی ابتدا قرار دے دیا ہے۔