محسن نقوی نے قذافی سٹیڈیم کی گنجائش دوگنا کرنے کا حکم دے دیا

8 Feb, 2024 | 06:44 AM

وسیم احمد: سپیڈ کے بادشاہ محسن نقوی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین کی حیثیت سے کام کا آغاز کرنے سے پہلے ہی لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں شائقین کے لئے گنجائش بڑھا کر دو گنا کرنے کا  فیصلہ کر لیا۔ 

 لاہور کے کرکٹ شائقین کرکٹ کیلئے  لاہوری کرکٹ پرستار محسن نقوی کی جانب سے ایک اور تحفہ   قذافی سٹیڈیم کی گنجائش دوگنا کرنے کی صورت میں سامنے آیا ہے۔

چئیرمین پی سی بی محسن رضا نقوی نے  قذافی سٹیڈیم کی کپیسٹی بڑھانے کا فیصلہ سٹیڈیم کا دورہ کر کے اس کے حالات کا جائزہ لینے کے بعد کیا۔ انہوں نے قذافی سٹیڈیم میں سیٹنگ کپیسٹی دگنی کرنے کیلئے منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے کل  نیشنل کرکٹ اکیڈمی اور قذافی سٹیڈیم کا دورہ کیا۔ انہوں نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا، قذافی سٹیڈیم میں پی سی بی ہیڈکوارٹر اور سٹیڈیم کے ڈریسنگ روم کا بھی دورہ کیا۔

چئیرمین پی سی بی کی زیر صدارت بورڈ  کےافسران کا اجلاس بھی منعقد ہوا۔

اجلاس میں چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر،  ڈائریکٹر ایچ آر فیصل ملک،ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ، ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ ندیم خان، چیف فنانس آفیسر جاوید مرتضی سمیت دیگر شریک تھے۔ چیف سلیکٹر قومی کرکٹ ٹیم وہاب ریاض اور سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو بھی اجلاس میں موجود تھے

پاکستان کرکٹ بورڈ کے معاملات سے آگہی کا آغاز

بورڈ میں کون کیا کرتا ہے؟ کس شعبے میں کتنے لوگ ہیں؛ محسن نقوی نے تفصیل مانگ لی۔ لاہور میں ان اطلاعات کو دلچسپی کے ساتھ دیکھا جا رہا ہے کہ محسن نقوی نے پاکستان کرکٹ بورڈ میں باقاعدہ کام کا آغاز کرنے سے پہلے اصلاحات کے لئے اپنا مائینڈ میک اپ کرنا شروع کر دیا ہے۔ صحافتی حلقوں مین یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے بورڈ س کے تمام ملازموں سے متعلق تفصیلات مانگ لی ہیں۔ذرائع کے حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ محسن نقوی نے تفصیل طلب کی ہے کہ پی سی بی میں کون کیا کرتا ہے؟ اور کس شعبے میں کتنے لوگ ہیں؟

ذرائع کے حوالے سے یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ  پی سی بی کے نئے منتخب چیئرمین بورڈ میں ملازمین کی فرداً فرداً افادیت کا بھی جائزہ لیں گے، جس کے بعد غیر موثر اور غیر فعال ملازمین کی فہرستیں تیار ہوں گی۔

ذرائع کے مطابق محسن نقوی گزشتہ ایک سال کے دوران ہونے والے اقدامات کا بھی جائزہ لیں گے، اس حوالے سے نئے پی سی بی چیئرمین نے شعبہ ایچ آر کو جلد تفصیلات فراہم کرنے کا کہہ دیا ہے۔ذرائع کے  کندھے پر رکھ کر یہ بندوقیں بھی چلائی جا رہی ہیں کہ پی سی بی میں زیادہ ملازمین اور زیادہ تنخواہوں کا معاملہ پہلے بھی سر اٹھاتا رہا ہے۔

مزیدخبریں