سٹی42: آج شب بینظیر آباد میں مقامی سیاست کے بگڑے کام سیدھے کرنے میں مصروف صدر آصف علی زرداری نے روٹھے دوست کو منا لیا ، سینئیر سیاسی کارکن اسمعیل ڈاہری آزاد امیدوار کی حیثیت سے انتخاب لڑنے سے دستبردار ہو گئے۔ آج وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کر رہے ہیں۔
پی ایس 39 شہیدبینظیر آباد کے آزاد امیدوار اسماعیل ڈاہری کی سابق صدر آصف علی زرداری سے زرداری ہاؤس نوابشاہ میں ملاقات کروائی گئی۔ آزاد آمیدوار اسماعیل ڈاہری صدر زرداری کےدوست تھے لیکن کسی سبب سے ان سے ناراض ہو کر الیکشن میں آزاد امیدوار کھڑے ہو گئے تھے۔ آج صدر زرداری نے انہین منا لیا اور گلے شکوے دور کر دیئے۔ اسمعیل ڈاہری نے پی پی پی امیدوار کی حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا صدر آصف علی زرداری میرے والد کی طرح ہیں ، اور میں پی پی پی امیدوار کی حمایت کا اعلان کرتا ہوں۔ اسماعیل ڈاہری نے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات میں اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔صدر آصف علی زرداری نے اسماعیل ڈاہری کے تحفظات کو ختم کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ اس موقع پر سابق ایم این ائے سید غلام مصطفی شاہ، حاجی علی حسن زرداری، آفتاب مگسی اور دیگر رہنما موجود تھے۔