علی ساہی : پنجاب کی جیلوں میں قید کتنے افراد نے پوسٹل بیلٹ استعمال کئے، آج 8 فروری 2024 کو منعقد ہونے والے عام انتخابات میں پوسٹل بیلٹ کے ذریعے ووٹ کا حق استعمال کرنے والوں کی تعداد سامنے آ گئی۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایات کی روشنی میں پنجاب کی جیلوں میں قید 60940 افراد کو ووٹ ڈالنے کے لئے پوسٹل بیلٹ حاصل کرنے کی پیشکش کی گئی تھی۔ ان میں سے صرف دو ہزار سات سو تئیس قیدیوں نے پوسٹل بیلٹ کے زریعہ حق رائے دہی کے استعمال کیلئے درخواست دی تھی۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پناب بھر کے ریٹرننگ افسروں کو تقریباً 1500 پوسٹل موصول ہوئے تھے جو بروقت متعلقہ قیدیوں کو بھجوا دیئے گئے۔ ان میں سے صرف 1118 قیدیوں نے حق رائے دہی استعمال کیا اور باقی ماندہ قیدیوں کے اس دوران جیلوں سے رہا ہونے کی وجہ سے ان کے لئے بھیجے گئے پوسٹل بیلٹ استعمال ہوئے بغیر ریٹرننگ آفیسرز کو اور اور ان کے توسط سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی واپس کر دئیے گئے ہیں۔
پوسٹل بیلٹ کے ذریعے ووٹ کاسٹ کرنے کے عمل کو طے شدہ طریقہ کار کے مطابق مکمل طور پر خفیہ رکھا گیا اور مجوزہ طریق کار کی مکمل پاسداری کی گئی کاسٹ کیئے گئے ووٹ الیکشن کمیشن کو بذریعہ ڈاک بجھوا دیئے گئے۔ پوسٹل بیلٹ کے ذریعے کاسٹ ہونے والے ووٹوں کے نتائج کا اعلان الیکشن کمیشن کی جانب سے کیا جائے گا۔
گزشتہ کئی روز سے جیلوں میں قیدیوں کی جانب سے ووٹ کاسٹ کرنے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر شرپسند عناصر کی جانب سے من گھڑت اعداد و شمار شیئر کئے جارہے ہیں جو مکمل طور پر بے بنیاد حقائق کے منافی اور لغو ثابت ہوئےہیں۔الیکشن کمیشن کی جانب سے کاپیل کی گئی ہے کہ عوام الناس ایسے منفی عناصر کے پراپیگنڈہ کو پہچان کر ان عاصر کی حوصلہ کریں۔