سٹی42: مفاہمت کے بادشاہ سابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری آج شب شہید بینظیر آباد نوابشاہ میں موجود ہیں۔ آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد این اے 207 سے آزاد امیدوار شاہد قریشی نے آصف علی زرداری کے حق میں دستبرداری کا اعلان کر دیا ۔ پی ایس 36 سے آزاد امیدوار اعظم قریشی بھی پی پی پی امیدواروں کی حق میں دستبردار ہو گئے۔
شاہد قریشی نے صدر آصف علی زرداری کے حق میں این اے 207 شہید بینظیر آباد سے دستبردار اور حمایت کا اعلان کیا۔اعظم قریشی نے پاکستان پیپلز پارٹی کی امیدوار حلقہ 36 شہیدبینظیر آباد ڈاکٹر عذرا پیچوہو کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کیا۔
ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے آصف قریشی، زاہد آرائین ، وقار قاضی اور آصف خان نے بھی سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی اور 8 فروری کے انتخابات میں تیر نشان والے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کر دیا۔
صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ میں تمام رہنماؤں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے ہماری حمایت کی۔ این اے 207 سے ایم کیو ایم چھوڑ کر پی پی پی میں شامل ہونے والے دوستوں کا بھی شکر گزار ہوں ۔
اس موقعے پر سید غلام مصطفی شاہ، جام تماچی انڑ، حاجی علی حسن زرداری، آفتاب مگسی اور دیگر رہنما موجود تھے۔