ویب ڈیسک : حکومت نے ادویات کی قیمتوں میں 368 فیصد تک اضافے کی سمری تیار کرلی،وزارت صحت نے ادویات مہنگی کرنے کی سمری منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کو بھجوادی۔
ذرائع کے مطابق ڈریپ کی جانب سے119 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی گئی ہے،ذرائع کاکہناہے کہ ٹائی فیم انجکشن کی قیمت میں 368 فیصد تک اضافے کی تجویز دی گئی ہے،منظوری پر ٹائی فیم انجکشن کی قیمت687 سے بڑھ کر3216 روپے ہوجائے گی ،کلوروکوائن فاسفیٹ کی قیمت میں 206 فیصد اضافہ کی سفارش کی گئی ہے، منظوری پر کلوروکوائن قیمت 431 روپے سے بڑھ کر 1323 روپے ہو جائے گی۔
ذرائع کاکہناہے کہ Naltrexonکی قیمت میں 213فیصد اضافے کی سفارش کی گئی ہے ،منظوری پر نلٹریکسن کی قیمت 665 سے بڑھ کر 2084 روپے ہو جائے گی ،آئی ڈراپ کی قیمت 177 فیصد بڑھانے کی سفارش کی گئی ہے ،منظوری کے بعد آئی ڈراپ کی قیمت 26 روپے سے قیمت 73 روپے ہو جائے گی ۔
ذرائع کاکہناہے کہ ہومن کورینک گوناڈو ٹروفین کی قیمت 140 فیصد بڑھانے کی سفارش کی گئی ہے، جس کی موجودہ قیمت 1225 روپے اور نئی قیمت 2941 روپے کی جائے گی،اینٹی ٹی بی ٹیبلٹ کی موجودہ قیمت 1242 روپے نئی قیمت 1762 روپے کرنے کی سفارش کی گئی ہے ،فینوفائبریٹ کی قیمت میں 212فیصد اضافہ کی سفارش کی گئی ہے جس کی موجودہ قیمت 135 روپے نئی قیمت 422 روپے ہو گی ۔