راکھی ساونت کی حمایت میں سابق شوہر سامنے آگیا

8 Feb, 2023 | 08:51 PM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک)راکھی ساونت کے سابقہ شوہر رتیش سنگھ نے عادل درانی کے ساتھ شادی کے بعد مشکلات میں گھری اداکارہ کی طرف مدد کا ہاتھ بڑھا دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق رتیش نے راکھی ساونت کی حالیہ حالت دیکھتے ہوئے کہا کہ ’میں تمہارے ساتھ ہوں‘۔راکھی ساونت نے عادل درانی سے قبل رتیش سے شادی کی تھی، جس کے بعد دونوں بگ باس 15 کا حصہ بنے، لیکن شو کے اختتام کے بعد وہ الگ ہوگئے۔

عادل درانی سے شادی کے بعد راکھی ساونت کی مشکل صورتحال کو دیکھتے ہوئے رتیش سنگھ ان کی حمایت میں سامنے آئے ہیں۔حالیہ سوشل میڈیا لائیو کے دوران رتیش سنگھ نے کہا کہ وہ راکھی ساونت کے ساتھ کھڑے ہوں گے، چاہیے کچھ بھی ہو، یقین دلاتا ہوں کہ میں آپ کے (راکھی) ساتھ ہوں۔

انہوں نے ساتھ ہی دعویٰ کیا کہ راکھی ساونت نے مجھے 3 ماہ قبل فون کرکے عادل کے ساتھ چل رہے مسائل سے آگاہی دی تھی۔رتیش سنگھ نے مزید کہا کہ فیصلہ عدالت نے کرنا ہے لیکن سچائی راکھی کی آنکھوں میں دیکھی جاسکتی ہے، سابقہ اہلیہ نے فون پر سب کچھ بتایا، مجھے نہیں لگتا کہ وہ جھوٹ بول رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دوران گفتگو میں نے راکھی سے کہا تھا کہ دل ٹوٹنے کے باعث ہونے والے غم کا آپ کو پتا چل رہا ہوگا، میں بھی پریشان رہ چکا ہوں، جو درد تمہیں ہو رہا ہے وہ مجھے بھی رہ چکا ہے، میں پھر بھی تمہارے ساتھ ہوں۔

  واضح رہے کہ  راکھی ساونت نے اپنے شوہر عادل درانی پر جسمانی تشدد کرنے اور ڈیڑھ کروڑ روپے کے فراڈ کا الزام عائد کیا ہے۔

بھارتی صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے راکھی ساونت کا کہنا تھا میں آدھی مری ہوئی لاش، عادل نے مجھے 28 تاریخ کو مارا، پھر 30 کو مارا اور پھر 31 جنوری کو بھی مارا، یہ لڑکی جو اس کے پیار میں اتنی پاگل ہو گئی اسے اس نے مارا، میں نے اپنے زخموں کے سرٹیفکیٹ آپ کو بھی بھیجے ہیں، مجھے اندرونی زخم زیادہ آئے ہیں۔

مزیدخبریں