بھارت میں ویلنٹائن ڈے پر گائے کو گلے لگانے کی اپیل

8 Feb, 2023 | 08:44 PM

ویب ڈیسک : بھارتی حکومت نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ 14 فروری کو ویلنٹائن ڈے کو بطور ’کاؤ ہگ ڈے‘ کے طور پر منائیں۔

عوام سے اپیل اینیمل ویلفیئر بورڈ کی جانب سے کی گئی ہے اور اس کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ بھارتی معاشرے میں مغربی طرز معاشرت و کلچر کو کم کرنا ہے۔اپیل میں کہا گیا ہے کہ گائے بھارتی کلچر اور معیشت کا حصہ ہے لہذا وہ تمام افراد جو گائے سے محبت کرتے ہیں، 14 فروری کو گائے کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے اسے گلے سے لگائیں۔

اینیمل ویلفیئر بورڈ کی جانب سے کی جانے والی اپیل سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر موضوع بحث بن گئی ہے اور لوگ طرح طرح کے تبصرے کرتے ہوئے اپنی رائے پیش کر رہے ہیں۔بھارت کے معروف صحافی بوبنز ابراہام نے حکومتی اپیل پر تبصرہ کرتے ہوئے استفسار کیا ہے کہ گائے کو یہ کیسے بتایا جائے گا کہ ہم اسے گلے لگانے آرہے ہیں؟ اور پھر یہ کیسے معلوم ہو گا کہ اس میں گائے کی مرضی و رضامندی بھی شامل ہے یا نہیں؟

مزیدخبریں