ویب ڈیسک : ٹک ٹاک انتظامیہ نے اپنی ایپ میں کئی ایک تبدیلیاں لانے کا اعلان کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق ٹک ٹاک ایپ میں متعدد تبدیلیاں کی جائیں گی جن میں اصول و ضوابط کی بار بار خلاف ورزی کرنیوالوں کو سٹرائیکس بھیجی جائیں گی۔سٹرائیکس سسٹم کے تحت کسی صارف کی ویڈیو رپورٹ ہونے یا خلاف ورزی ثابت ہونے پر ایک سٹرائیک بھیج کر مواد کو ڈیلیٹ کر دیا جائے گا۔
اگر صارف کی طرف سے غلطیوں کا سلسلہ جاری رہا تو اکاونٹ ڈیلیٹ بھی کیا جا سکتا ہے ، ٹک ٹاک نے فار یو نامی الگورتھم فیڈ کیلئے بھی نئے فیچرز لانے کا اعلان کیا ہے۔