جیل بھرو  تحریک کاآغاز ہوگیاہے، فواد چودھری

8 Feb, 2023 | 06:25 PM

ویب ڈیسک : پاکستان تحریک انصاف   کے سینئر رہنما اور سابق وزیراطلاعات فوادچودھری کا کہنا ہے کہ  عامر ڈوگر  کی گرفتاری سے جیل بھرو  تحریک کاآغاز ہوگیاہے ۔

 تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی  رہنما  فواد چودھری کاکہناہے کہ  حکومت چھوٹی چھوٹی باتوں کاجواز بنا کر پی ٹی آئی رہنماو ں کوگرفتارکررہی ، چلواچھاہوا جو عامرڈوگر کوپولیس نے گرفتار کر لیا ہے، ویسے بھی انہوں نے گرفتاری دینا ہے تھی۔

 پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے بھی عامر ڈوگر کی گرفتاری کی مذمت کی ہے، ان کاکہنا تھا کہ پی ڈی ایم اوچھے ہتھکنڈوں کااستعمال بند کرے  اور عامرڈوگر کو فوری رہا کیاجائے ۔

مزیدخبریں