سعودی عرب میں  سارہ نامی خاتون روبوٹ توجہ کا مرکز  

8 Feb, 2023 | 05:28 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک )سعودی عرب کے درالحکومت ریاض میں ہونے والی ٹیک کانفرنس میں ایک خاتون روبوٹ کی رونمائی کی گئی۔ خاتون روبوٹ کا نام سارہ ہے، جسے سعودی ماہرین نے تیار کیا۔

 سعودی خاتون روبوٹ سے جو نا صرف اپنا تعارف کرا سکتی ہے بلکہ روایتی رقص بھی پیش کرسکتی ہے۔ کیو ایس ایس کمپنی نے سارہ روبوٹ کو تیار کیا ہے ۔ ریاض میں ہونے والی ٹیکنالوجی کی کانفرنس میں اس روبوٹ کی رونمائی کی گئی ۔ سارہ نامی یہ روبوٹ اپنے تعارف کے ساتھ یہ بھی فخرئیہ انداز میں بتاتی ہے کہ میں سارہ ہوں ، مجھے سعودی ماہرین نے تیار کیا ہے ۔

 یہ روبوٹ مصنوعی ذہانت اور جدید کیمروں سے لیس ہے۔ کیمروں اورآرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ذریعے یہ ربورٹ سامنے والے کی شناخت کر سکتی ہے۔ یہی نہیں بلکہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ذریعے یہ روبوٹ صلاحیت رکھتی ہے کہ اس سے گفتگو کرنے والے شخص کی ذہانت کو پہچان لیتی ہے ۔ بلکہ اس شخض سے مختلف موضوعات پر گفتگو بھی کرسکتی ہے۔ اس ربورٹ کی ایک اور خصوصیت یہ بھی ہے کہ یہ مختلف علاقوں میں بولی جانے والی عربی زبان کے مختلف لہجوں میں بات بھی کر سکتی ہے ۔

مزیدخبریں