ویب ڈیسک: جھگڑے کے دوران سکیورٹی گارڈ نے اپنے ہی ساتھی کو گولی مار دی۔
تفصیلات کے مطابق چوہنگ کے علاقے میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جہاں دو سکیورٹی گارڈ آپس میں کسی بات پر جگھڑ پڑے ، جگھڑا بڑھا تو سکیورٹی گارڈ مصطفیٰ نے غصے میں آکر اپنے ساتھی اسلم کو گولی مار دی۔فائرنگ سے سکیورٹی گارڈ اسلم زخمی ہوگیا۔پولیس واقعے کے فوراً بعد جائے وقوعہ پر پہنچی۔
پولیس کے مطابق زخمی سکیورٹی گارڈ کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا، پولیس نے واقعے کی تحقیقات جاری کردی ہیں۔