راکھی ساونت نے اپنے شوہر عادل درانی پر جسمانی تشدد کا الزام لگا دیا

8 Feb, 2023 | 05:13 PM

ویب ڈیسک : بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے اپنے شوہر عادل درانی پر جسمانی تشدد کرنے اور ڈیڑھ کروڑ روپے کے فراڈ کا الزام عائد کر دیا ہے۔

بھارتی صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے راکھی ساونت کا کہنا تھا میں آدھی مری ہوئی لاش، عادل نے مجھے 28 تاریخ کو مارا، پھر 30 کو مارا اور پھر 31 جنوری کو بھی مارا، یہ لڑکی جو اس کے پیار میں اتنی پاگل ہو گئی اسے اس نے مارا، میں نے اپنے زخموں کے سرٹیفکیٹ آپ کو بھی بھیجے ہیں، مجھے اندرونی زخم زیادہ آئے ہیں۔

بھارتی میڈیا پر وائرل ایک اور ویڈیو میں راکھی ساونت کہہ رہی ہیں کہ ابھی تو عادل پولیس کی تحویل میں ہیں، دیکھیں وہ کیا بیان دیتے ہیں۔

راکھی ساونت کا کہنا تھا عادل ایک بار پھر مفاہمت کرنے اور ساتھ میں رہنے کا کہہ رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ میں تمھیں کبھی دکھ نہیں دوں گا لیکن میں نہیں مانتی کیونکہ اس نے میں نے اسے بہت معاف کیا لیکن اس نے مجھے اتنا مارا اور مجھے سے پیسہ لے لیا۔

بھارتی اداکارہ کا شوہر پر فراڈ کا الزام لگاتے ہوئے کہنا تھا اس نے مجھ سے ڈیڑھ کروڑ روپے لیے اور ابھی میرے رادل پروڈکشن میں جھوٹا اکاؤنٹ کھول کر اور خود کو پروپرائٹرز ظاہر کر کے 10 لاکھ روپے کا گھپلا کیا۔

مزیدخبریں