(عابد چوہدری)بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کےخلاف کریک ڈاؤن،ایک ہی روز میں 06 ہزار 976 موٹرسائیکلسٹ کے چالان کر دیے گئے۔
سٹی ٹریفک پولیس کا بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کےخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،ایک ہی روز میں 06 ہزار 976 موٹرسائیکلسٹ کو چالان ٹکٹ جاری کر دیے گئے،سی ٹی او کا کہنا ہے کہ ہیلمٹ قوانین پر سختی کروانے سے 80 سے 90 فیصد قیمتی جانوں کو محفوظ بنایا جاسکتا ہے،کینال روڈ، مال روڈ، جیل روڈز، مین بلیوارڈ روڈز سمیت اہم روڈز پر لین لائن کی سختی سے پابندی کروائی جائے گی، کیپٹن(ر) مستنصر فیروز کا کہنا ہے کہ ہیلمٹ ہاتھ میں پکڑنے، ٹینکی پر رکھنے پر بھی چالان کیا جارہا ہے اور منعظم ٹریفک کے حصول کیلئے قوانین کی پاسداری کروانے میں سختی کی جائے گی۔