پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے کے وارنٹ گرفتاری جاری

8 Feb, 2023 | 03:42 PM

Abdullah Nadeem

سٹی 42: اراضی ہتھیانے کا الزام پر پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے ندیم بارا، شہباز بارا سمیت 14 افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوگئے۔ عدالت نے ملزمان کو 25 فروری کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں 7 کنال ایک مرلہ کی اراضی ہتھانے کے الزام میں استغاثہ زیر سماعت ہے۔ سلمان بارا نے سابق ایم پی اے ندیم بار۱،شہباز بار۱سمیت 14 افراد کیخلاف استغاثہ دائر کر رکھا ہے۔عدالت  نے ملزمان کو پہلے بھی کئی بار طلب لیکن ملزمان پیش نہیں ہوئے۔

جس پر عدالت نے سابق ایم پی اے ندیم بارا سمیت 14 افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ اور ڈی ایس پی کو حکم دیا کہ ملزمان کو گرفتار کرکے 25 فروری کو پیش کیا جائے۔

مزیدخبریں