حکومت کا آئی جی خیبر پختونخوا کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

8 Feb, 2023 | 03:14 PM

ویب ڈیسک : وفاقی حکومت کا  آئی جی خیبر پختونخوا کو اسی ہفتے  تبدیل کرنے کا فیصلہ، ذرائع کے مطابق دو دن کے اندر نوٹیفکیشن ہو جائے گا کے پی سے تعلق رکھنے والے  تین پولیس آفیسرز کے نام  زیر غور ہیں۔ تینوں  کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان  ریجن سے ہے ۔

ذرائع کے مطابق دہشتگردی کی نئی لہر کے پیش نظر وفاقی حکومت نے چیف سیکریٹری کے بعد اب آئی جی پی خیبر پختونخوا کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے،اسٹبلشمنٹ ڈویزن سے آئی جی پی کے لئے  تین پولیس افسران کے نام مانگےگئے  ہیں ان میں، ڈی آئی جی اختر حیات گنڈہ پور،سعید وزیر  اور صلاح الدین محسود کے نام شامل ہیں.

صلاح الدین محمود پہلے بھی آئی جی خیبر پختونخوا  رہ چکے ہیں جبکہ سعید وزیر اس وقت آئی جی گلگت بلستستان ہیں۔ اختر حیات گنڈہ پور  خیبر پختونخوا میں  ڈی آئی جیز کے عہدے پر مختلف  پوزیشن  پر کام کر چکے ہیں۔

مزیدخبریں