مفت کتابوں کی فراہمی،محکمہ ایجوکیشن نےاربوں روپے مانگ لیے

8 Feb, 2023 | 12:39 PM

قیصرکھوکھر: محکمہ سکولز ایجوکیشن نے بچوں کو مفت کتابیں دینے کے لئے چودہ ارب روپے مانگ لیے۔

محکمہ سکولز ایجوکیشن نے کچی سے لے کر میٹرک تک کےبچوں کو مفت کتابیں دینے کے لئےبجٹ مانگا ہے۔ محکمہ سکولز ایجوکیشن نے وزیراعلی کو سمری ارسال کر دی ہے۔ محکمہ خزانہ نے سمری پر ضروری کارروائی شروع کر دی ہے۔

محکمہ خزانہ کے بعد سمری منظوری کے لیے وزیر اعلی کے پاس جائے گی۔ محکمہ خزانہ اس سے قبل محکمہ سکولز ایجوکیشن کو اس مد میں ساڑھے تین ارب روپے پہلے ہی ادا کر چکا ہے۔


 

مزیدخبریں