(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے ضمنی الیکشن کے لیےکراچی کے حلقہ این اے 252 میں کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے۔
کاغذات نامزدگی جمع کرانےکے بعد میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ عمران خان ہر جگہ سے فارم جمع کرواتے تھے لیکن اس دفعہ کہیں سے نہیں کروا رہے۔
فاروق ستار کا کہنا تھا کہ یہ انتخابات اس ایم کیو ایم کے فورم سے لڑ رہے ہیں جو سلجھے ہوئے لوگوں کا ہے، یہ ایک مختلف ایم کیو ایم ہے، اصلاحات کا عمل جاری ہے، یہ ماضی سے مختلف ایم کیو ایم ہے۔
فاروق ستار نےکہا کہ ہم ہر مذہب اور ہر زبان بولنے والے شہریوں کو ایم کیو ایم میں آنےکی دعوت دیتے ہیں۔