ویب ڈیسک:لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے 43ارکان اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کرنےکا الیکشن کمیشن کاحکم معطل کرتے ہوئے 43 حلقوں میں ضمنی الیکشن تاحکم ثانی روک دیا۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نے الیکشن کمیشن کی جانب سے 43 اراکین اسمبلی کے استفعی منظور کرنے کا حکم معطل کردیاہے.عدالت نے 43 حلقوں میں ضمنی الیکشن تاحکم ثانی روک دئیے.عدالت نے الیکشن کمیشن سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔