قیادت کی غلط پالیسیاں: ن لیگ کی اہم شخصیت مستعفی

8 Feb, 2023 | 09:41 AM

ویب ڈیسک:مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پنجاب کی قیادت کی پالیسیوں کے باعث راولپنڈی کے ذمہ داران نے عہدوں سے استعفے دے دیئے۔

 عہدے چھوڑنے والوں میں یوتھ ونگ راولپنڈی کے صدر سید عاطف علی شاہ، جنرل سیکرٹری مہدی عباسی اور پی پی 18 سے جنرل سیکرٹری غالب فراز سواتی ودیگر شامل ہیں۔

 سید محمد عاطف علی نے استعفے میں موقف اپنایا کہ مجھے جنوری 2019 میں اعلیٰ قیادت نے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے یہ عہدہ دیا، عہدہ ملتے ہی پارٹی کے ملک کے دیگر شہروں میں ہونے والے 13 بڑے پروگراموں میں حصہ لیا۔

 راولپنڈی سٹی کی ہر یونین کونسل میں تنظیم سازی مکمل کی، میری تنظیم سازی کے دوران پارٹی کارکن بننے والے درجنوں افراد آج مسلم لیگ ن کا حصہ ہیں۔

مزیدخبریں