(عرفان ملک)ایف آئی اے نے انسانی سمگلنگ میں ملوث ریڈ بک کا ملزم گرفتار کر لیا،ریڈ بک کا اشتہاری ملزم خرم شہزاد ایف آئی اے کو دو ہزار اٹھارہ سے مطلوب تھا۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزم خرم شہزاد کے خلاف ایف آئی اے نے چار مقدمات درج کر رکھے تھے ، عرصہ دراز سے ملزم ایف آئی اے کو مطلوب تھا اور عدم گرفتاری پر ملزم کا نام ایف آئی اے کی ریڈ بک میں شامل تھا ۔ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ خرم شہزاد متعدد افراد کو غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک بھجوانے میں ملوث ہے۔
انتہائی مطلوب ' ریڈ بک' کا ملزم گرفتار
8 Feb, 2022 | 09:26 PM