ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایس ایل 7 ؛ لاہور کے کونسے رستے بند ہونگے؟ایڈوائزری جاری

پی ایس ایل 7 ؛ لاہور کے کونسے رستے بند ہونگے؟ایڈوائزری جاری
کیپشن: Traffic police advisory
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک)پی ایس ایل میچیز کے دوران وی وی آئی پی موومنٹ کے دوران ٹریفک پولیس نے شہریوں کو مال روڈ ، گلبرگ اور کینال روڈ استعمال نہ کرنے کے لیے ایڈوائزری جاری کر دی۔
 ٹریفک پولیس کے مطابق شہر میں ہونے والے پی ایس ایل میچیز کے دوران روزانہ چار وی وی آئی پی موومنٹس ہوں گی جس میں کھلاڑیوں کو ہوٹل سے سٹیڈیم لانا اور پھر واپس جانا ہو گا اس دوران مال روڈ ، کینال روڈ اور مین بلیوارڈ کو عام ٹریفک کے لیے بند رکھا جائے گا۔

لہذا سیکورٹی وجوہات کی بنا پر شہری ان روڈز کو موومنٹ کے دوران استعمال نہیں کر سکیں گئے اور متبادل روڈز پر سفر کریں تاکہ ٹریفک جام سے بچا جا سکے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل میچز میں 10 سے 15 فروری تک 50 فیصد افراد کو شرکت کی اجازت ہوگی، 16 سے 27 فروری تک 100 فیصد افراد شرکت کرسکیں گے۔ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے وزیراعلٰی کی ہدایت پر پی ایس ایل میچز میں شائقین کی شرکت سے متعلق نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

مراسلہ کے مطابق 12 سال سے زائد عمر کے افراد ویکسین کی دونوں ڈوز کے بعد میچ دیکھ سکیں گے، جبکہ 12 سال سے کم عمر کے بچے ویکسین کے بغیر میچ دیکھنے آسکتے ہیں۔

دوسری طرف گھوڑوں اور مویشیوں کی نمائش میں شرکت کرنے والے تماشائیوں کے متعلق بھی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ مراسلہ کے مطابق تماشائی مذکورہ پابندیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے 10 سے 12 مارچ تک سو فیصد گنجائش کے ساتھ نمائش دیکھ سکتے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer