پاکستانی خاتون نے ہوائی جہاز میں بچے کو جنم دے دیا

8 Feb, 2022 | 06:19 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک ) متحدہ عرب امارات سے پاکستان آنے والی ایک  فلائٹ  میں بچے نے جنم لیا ہے۔
 رپورٹ کے مطابق نجی ائیرلائن کی پرواز متحدہ عرب امارات سے سیالکوٹ آرہی تھی، دوران پرواز خاتون کی طبیعت خراب ہونے  پرکپتان نے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کرکے ملتان ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت طلب کی تھی لیکن لینڈنگ سے پہلے ہی  جہاز  میں بچے کی پیدائش ہوگئی۔
ائیرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ بچے اور ماں کو سول ایوی ایشن کی ایمبولنس کے ذریعے نشترہسپتال ملتان منتقل کردیا گیا ۔ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق گل بانو نامی خاتون کا تعلق شکار پور سے ہے، نومولود بچہ  اور ماں دونوں صحت مند ہیں۔

مزیدخبریں