ترقیوں کے منتظر اساتذہ کیلئے اچھی خبر

8 Feb, 2022 | 05:24 PM

Imran Fayyaz

(اکمل سومرو)ترقیوں کے منتظر اساتذہ کیلئے اچھی خبر،وزیر اعلی پنجاب نے کالجوں کے اساتذہ کی ترقیوں کی منظوری دے دی۔

 تفصیلات کے مطابق سرکاری کالجوں کے 72 اساتذہ کی گریڈ 20 میں ترقیوں کے احکامات جاری کئے گئے۔صوبائی پرموشن بورڈ کی سفارشات پر وزیر اعلی پنجاب نے منظوری دی۔اس حوالے سے محکمہ ایس اینڈ جی اے نے سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن کے نام مراسلہ جاری کر دیا۔

مزیدخبریں