شاہین عتیق: سیکرٹری پراسکیوشن ندیم سرور نے عمر زیادہ ہونے پر گریڈ سترہ کے دو اسٹنٹ پراسیکیوٹر خادم حسین اور ظہور حسین کو سروس سے فارغ کر دیا۔ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
سیکرٹری پراسیکیوشن ندیم سرور نے عمر زیادہ ہونے پر دو اسٹنٹ پراسیکیوٹر گریڈ 17 خادم حسین اور ظہور حسین کو نوکری سے فارغ کر دیا۔نوٹیفکیشن وصول ہونے پر ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر راے مشتاق احمد نے دونوں پراسکیوٹروں کی معطلی سے اکاونٹنٹ کو اگاہ کر دیا۔دونوں پراسیکیوٹر نے لاہور ہائی کورٹ سے اپیل کی تھی کہ ان کی دس سال سروس ہو گئی ہے ۔
ان کی عمروں کے حوالے سے نظرثانی کی جاے ہائی کورٹ نے سماعت کے بعد معاملے کو سیکرٹری پراسکیوشن کو بھجوا دیا اور حکم جاری کیا کہ وہ معاملے کو دیکھیں اور خود فیصلہ کریں جس پر سیکرٹری پراسیکیوشن نےاپنا فیصلہ سناتے ہوئےدونوں کو فارغ کر دیا۔