ویب ڈیسک: دبئی میں پلاسٹک کےشاپنگ بیگ استعمال کرنے والوں پر جرمانہ عائد ہوگا۔۔۔ آئندہ دو سال میں دبئی کو '' پلاسٹک فری'' کرنے کا اعلان۔ پلاسٹک کا استعمال غیرقانونی تصور ہو گا۔
دبئی گورنمنٹ میڈیا کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ پلاسٹک تھیلے کے استعمال پر25 فلس (6 سینٹ) جرمانے کا نفاذ یکم جولائی سے شروع ہوگا۔
#TECofDubai approves policy to limit single-use bags to enhance environmental sustainability pic.twitter.com/A9xQOjc6uT
— المجلس التنفيذي (@TECofDubai) February 7, 2022
دبئی حکومت افراد کے ماحولیاتی اثرات کو کم سے کم کرنا چاہتی ہے اور اس کے لئے حکومت کا کہنا ہے کہ پلاسٹک شاپنگ بیگ کے استعمال پر پابندی ضروری ہے۔ یادرہے امارت میں پلاسٹک کھانے سے اونٹ اور کچھوؤں کی متعدد ہلاکتوں کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔
حکومت کی جانب سے جرمانے کے اعلان سے پہلے ہی کچھ گراسری اسٹورز نے عوام کو خریداری کے لیے دوبارہ قابلِ استعمال تھیلے ساتھ لانے شرط عائد کر رکھی تھی۔