ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوہ نورہیرے کی نحوست سے نئی ملکہ کیسے بچیں گی؟

Queen Elizabeth and Camilla
کیپشن: Queen Elizabeth II
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پرنس آف ویلز چارلس کی تاج پوشی کے ساتھ ہی ان کی دوسری اہلیہ کیملا کو ملکہ کا درجہ اور قیمتی کوہ نور ہیرے کا تاج پہنایا جائے گا۔ 

ملکہ برطانیہ کے حالیہ اعلان کے بعد کمیلا پارکر کے ملکہ بننے کی راہ میں بظاہر کوئی رکاوٹ حائل نہیں رہی۔ کیمیلا، ملکہ کے پہلے بیٹے شہزادہ چارلس کی دوسری بیوی، ڈچس آف کارنوال ہیں۔ شہزادی ڈیانا کی موت کے بعد شہزادہ چارلس نے کیمیلا سے شادی کی۔

ذرائع کے مطابق شہزادہ چارلس نے 5 سال قبل اپنی تاجپوشی کے حلف میں ملکہ الزبتھ سے اجازت مانگی تھی کہ وہ کیمیلا کو شہزادی نہیں بلکہ ملکہ کہنے کی اجازت دی جائے۔ اسی دن ملکہ برطانیہ کا تاج کیمیلا کے سر پر سجنے کا حتمی فیصلہ ہوگیا تھا۔ لیکن جو تاج کیمیلا کے سر پر سجنے والا ہے اس میں برصغیر کی میراث کوہ نور ہیرا بھی ہے۔

کہا جاتا ہے کہ یہ ہیرا اپنے ساتھ نحوست لاتا ہے۔ آدمی اسے پہن لے تو سب کچھ برباد ہو جاتا ہے۔ جب مہاراجہ رنجیت سنگھ نے اسے پہنا تو اس کی سلطنت تباہ ہو گئی۔ برطانوی دور حکومت میں اس ہیرے کے پہنچنے کے بعد جہاں کبھی سورج غروب نہیں ہوتا تھا، وہاں برطانوی سلطنت میں کمی ہوتی چلی گئی۔ دیکھنا یہ ہے کہ ملکہ الزبتھ  کے بعد اب ہیرا مستقبل کی ملکہ کیمیلا پارکر کیلئے کیا بربادی اپنے ساتھ لاتا ہے?
یہ تاج برطانیہ کی ملکہ الزبتھ  70 سال سے پہنتی رہی ہیں۔ اب اسے ڈچس آف کارنوال یعنی کیمیلا کو پہنایا جائے گا۔ پلاٹینم اور کوہ نور ہیروں سے جڑا یہ تاج 1937 میں کنگ جارج کی تاجپوشی کے لیے بنایا گیا تھا۔